
ڈکار کے ساتھ آنے والے پانی کا حکم
سوال: دورانِ روزہ، ڈکار کے ساتھ منہ میں آنے والا پانی کیا نجس ہے؟ نیز اس پانی کو حلق سے اتارلینے سے کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟؟ رہنمائی فرمادیں۔سائل: راؤ محمد شہزاد خان ( خانیوال)
بیوی کی تصویر دیکھ کر شوہر کو انزال ہوجائے تو روزے کا کیا حکم ہے؟
سوال: شہوت کے غلبے میں اگر شوہر بیوی کی تصویر دیکھ رہا ہو، اسی حالت میں شرمگاہ کو چھوئے بغیر ہی اسے انزال ہوجائے۔ تو کیا اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا ؟؟ رہنمائی فرمادیں۔
غیر مسلم کے ہوٹل میں حرام چیزیں کِھلانے کی نوکری کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زید اٹلی میں کفار کے ایک ریسٹورنٹ میں نوکری کرتا ہے، اس کے ذمے فوڈ ڈیلیوری کا کام ہے، اس ریسٹورنٹ میں حلال و حرام ہر طرح کا گوشت پکایا جاتا ہے اور جن کو ڈیلیور کرنا ہوتا ہے ان میں مسلمان بھی ہوتے ہیں اور کفار بھی۔ زید کا کام صرف وہاں سے پیک شدہ ڈبہ اٹھا کر مطلوبہ گھر تک پہنچانا ہوتا ہے ۔ اسے کبھی تو معلوم ہوتا ہے کہ اس پیک میں شراب یا حرام گوشت پر مشتمل کوئی چیز ہے ، لیکن اکثر یہ بھی معلوم نہیں ہوتا ہے کہ اس میں کیا ہے، تو کیا زید کے لیے یہ نوکری کرنا ، جائز ہے؟
لاعلمی میں احتلام کے بعد روزہ توڑدیا تو کیا حکم ہے؟
جواب: شرعی مسائل سے لاعلم ہونا کوئی شرعی عذر نہیں، لہذا صورتِ مسئولہ میں زید نے احتلام ہونے کے بعد مسئلے سے لاعلمی کی بنا پر جو قصداً کھاپی کر روزہ توڑا ہے،...
سورج گرہن کے بارے میں اسلامی نظریہ اور لوگوں کے باطل خیالات
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ(1) چاند اور سورج گرہن کے متعلق اسلام میں کیا حکم ہے اس وقت کیا پڑھنا چاہیے؟ (2) سورج گرہن کے وقت حاملہ عورت کے بارےمیں اسلام کیا کہتا ہے کہ اس کو کیا کرنے کا حکم ہے اور کس کس کام سے ممانعت ہے؟
دِہاڑی پر کام کرنا اور گھنٹے معین نہ کرنا ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس بارے میں کہ منڈی میں صبح چار بجے سے لے کر گیارہ بجے تک کام ہوتا ہے۔زید نے نے اپنے مال کی بابت عمروسے کہا کہ میں تمہیں دیہاڑی پانچ سو روپے دوں گا،آپ میرا یہ مال بیچ دو۔ اب وہ مال بکے یانہ بکے یہ نفع و نقصان مالک(زید) کا ہی ہو گا،الغرض زید نے یہ نہیں کہا کہ چار سے دس یا چار سے گیارہ بجے تک مال بیچنا ہے،بلکہ صرف یہ کہا کہ تمہیں دیہاڑی پانچ سو روپے دوں گا اور آپ نے میرا یہ مال بیچنا ہے اور دیہاڑی کے بارے میں معروف یہی ہے کہ منڈی کا ٹائم چار بجے سے لے کر دس، گیارہ بجے تک ہوتا ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ اس اجارے میں گھنٹے وغیرہ متعین نہیں کیے کہ کب سے کب تک کا اجارہ ہے، تو اس طرح گھنٹے مقرر کیے بغیر اجارہ کرنے میں کوئی حرج تو نہیں ہے؟
جواب: شرعی اعتبار سے درست نہیں۔ چنانچہ فتاوٰی عالمگیری میں ہے : ”ودم البق والبراغيث والقمل والكتان طاهر وإن كثر۔ كذا في السراج الوهاج “ یعنی کٹھمل، پسو،...
جمعرات کے دن اہتمام کے ساتھ دعا کرنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ جمعرات کے دن یا رات کو دعا مانگنا کیسا ہے؟ ہر ہفتے میں جمعرات کے ہی دن کو خاص کر کے ، دن مقرر کر کے دعا مانگنا کیسا ہے؟کیا حدیثِ پاک میں جمعرات کے دن کی کوئی خصوصیت ہے؟ سائل: افتخا احمد عطاری (چکوٹھی، جہلم ویلی، کشمیر)
کیا بے جان چیز بھی اللہ کا ذکر کرتی ہے ؟
سوال: کیا بے جان چیز بھی اللہ کا ذکر کرتی ہے ؟؟ رہنمائی فرمادیں۔ سائل: محمد جلال (via،میل)