سرچ کریں

Displaying 5391 to 5400 out of 6872 results

5392

سیکنڈ ہینڈ چیزیں خرید کر بیچنا اور ہر عیب سے بری ہونا

سوال: میرا ایک دوست سیکنڈ ہینڈ چیزیں خریدتا اور سیل کرتا ہے۔جب وہ یہ چیزیں آگے بیچتا ہے ،تو گاہک سے یہ کہہ دیتا ہے کہ چیز دیکھ کر ابھی تسلی کر لو ، بعد میں اس کے اندر کوئی خرابی یا عیب نکلا، تو میری ذمہ داری نہیں ہوگی ، کیا اس کایہ طریقہ اختیار کرکے چیزیں بیچنا درست ہے؟

5392
5395

کیا لڑکے کے عقیقے میں ایک بکرا قربان کیا جاسکتا ہے؟

سوال: زید اپنے دو لڑکوں اور ایک لڑکی کا عقیقہ کرنا چاہتا ہے، لڑکے کے عقیقے میں دو بکرے ذبح کرنا ہوتے ہیں۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ زید پر پانچ بکرے قربان کرنا ضروری ہے؟ یا پھر زید گنجائش کے مطابق تین بکروں کے ذریعے بھی اپنے بچوں کا عقیقہ کرسکتا ہے؟

5395
5396

کسی کےدرخت پر لگنے والے شہد کی ملکیت و خرید و فروخت کا حکم

سوال: عرض ہے کہ شہد کے چھتے درختوں پر بنے ہوتے ہیں اور درخت کسی کی زمین میں ہوتے ہیں، جبکہ شہد کسی درخت کا پھل بھی نہیں ہوتا۔عام طور پر زمین کا مالک ،پیشہ ور شہد اتارنے والے کو اپنی زمین میں درختوں سے شہد اتارنے سے منع کرتے ہیں، بعض سخت غصہ بھی کرتےہیں ،لیکن پیشہ ور پھربھی کسی طرح شہداتار ہی لیتے ہیں اور بیچتے ہیں۔ اس حوالہ سے درج ذیل چند نکات کی شرعی رہنمائی فرما دیجئے۔ الف:کیا مالکِ زمین دوسروں کو شہد اتارنے سےروک سکتا ہے؟ ب:مالک کی اجازت کے بغیر شہد اتارنا اور اسے بیچ کر اس کی کمائی حاصل کرنے کا کیا حکم ہے؟ ج:پیشہ ور سے اس شہد کو خرید کر خود استعمال کرنا یا آگے فروخت کرنے کا کیا حکم ہے؟

5396
5398

قرآن پاک میں کئی آیات پر سجدہ لکھا ہوتا ہے اس کا کیا مطلب ہے ؟

سوال: قرآن پاک کی کئی آیات میں سجدہ لکھا ہوتا ہے اور نمبر بھی لکھا ہوتا ہے، اسکا مطلب کیا ہے؟ ہم نے بچپن میں سنا ہے کہ جب آیت پڑھتے ہیں یہ لکھا ہے تو ایک سجدہ کرنا ضروری ہےکیا یہ درست ہے ، اگر سجدہ کرنا چاہیئے تو اس کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

5398
5399

ابرو اور پلکوں وغیرہ کے بالوں کو کلر کرنا

سوال: ہم دلہن کے چہرے پر میک اپ کرتے ہوئے آئی بروز پہ تھوڑا بہت کلر ، کاجل، سرمہ، پنسل اور شیڈز وغیرہ لگاتی ہیں اور یہ کلر ابروؤں کے بالوں کے رنگ جیسا ہی کیا جاتا ہے، مثلاً بال کالے ہوں، تو کاجل یا سرمہ لگایا جاتا ہے، بھورے ہوں تو اسی طرح کا شیڈ استعمال کرتی ہیں، تا کہ چہرے کے بقیہ حصوں ( مثلاً رخسار، ناک، جبڑا اورہونٹ) کی طرح ان کے نقوش کو بھی ابھارا اور خوبصورت بنایا جا سکے۔ اسی طرح ابرو کے زائد کالے بالوں کو بلیچ اور کلر کر کے ڈائی لگا کر جلد کا ہم رنگ کر دیا جاتا ہے، تو کیا بھنوؤں کی اس طرح کی زینت کرنا بھی جائز ہے؟

5399
5400

مرد کا بطور علاج پاؤں پر مہندی لگانا؟

سوال: میرے پاؤں میں گرمی کے سبب جلن ہوتی ہے ، ایسے جیسے سوئیاں چبھتی ہوں،ڈاکٹروں سے کئی مرتبہ دوائی لی اور ایک عرصہ درازسے مختلف حکیموں کی دوائیاں بھی کھائی ہیں مگرکوئی فرق نہیں پڑتا،ایک دفعہ ایک حکیم کے پاس گیاتواس نے کہاہردس دن بعدپاؤں میں مہندی لگالیاکریں جس کافائدہ مجھے یہ ہواچنددن مجھے پاؤں میں سکون رہا،اگرمیں ہفتہ میں ایک دفعہ پاؤں میں مہندی لگالوں تومجھے پوراہفتہ سکون رہتاہے توکیامجھے شریعت اجازت دے گی کہ میں مہندی لگالوں جبکہ میراعلاج بظاہراسی میں ہے؟

5400