
کالا جادو کرنے ،کروانے اور اس کے لیے پیسے وغیرہ دینے کا حکم
سوال: ایک خاتون روحانی علاج کرتی (عاملہ )ہے ، جس کے لیے اس نے واٹس ایپ پر گروپ بنایا ہوا ہے ، جس میں وہ استخارے ، خوابوں کی تعبیریں ، روحانی علاج کرتی ہے اور اس علاج کرنے کی وہ فیس بھی چارج کرتی ہے ۔ ایک عورت کے شوہر کا کوئی مسئلہ تھا ، تو اُس عورت نے اِس روحانی علاج کرنے والی خاتون سے استخارہ کروایا ، تو استخارے میں عملیات کا اشارہ آیا ، جس کی کاٹ کرنے کے لیے اس نے بولا کہ کچھ پیسے لگیں گے اور پھر کچھ دنوں بعد اس عاملہ خاتون نے بتایا کہ کسی نے کالا جادو کیا ہوا ہے ، جس کا توڑ کالے جادو سے ہی ہوگا اور اس کے لیے جس عورت کا مسئلہ ہے ، وہ اپنی بے پردگی والی (برہنہ ) تصاویر دے گی ، اس کے ذریعے وہ کالا جادو کر کے اس کا مسئلہ حل کرے گی ۔اس کا کہنا تھا کہ وہ تصویریں اس کے پاس امانت رہیں گی ، یہاں تک کہ اس نے کہا کہ اگر یقین نہیں ہے ، تو میری تصویر اپنے پاس رکھ لو اور پھراس نے اپنی بے پردگی والی تصویر بھیج دی ۔ اس پسِ منظر میں پوچھنا یہ ہے کہ (1)کالے جادو کے بارے میں کیا حکمِ شرعی ہے ؟ (2)اس کے لیے بے پردگی والی تصاویر دینا کیسا ؟ (3)کیا اس عمل کے لیے پیسے دینا شرعاً جائز ہے ؟
دعائے قنوت بھول کر رکوع کیا پھر واپس آکر پڑھی
جواب: نہ لوٹے بلکہ قنوت پڑھے بغیر نماز مکمل کرےاورآخر میں سجدہ سہو کرے۔ البتہ! اگر ایسا شخص قنوت پڑھنے کے لیےقیام کی طرف لوٹ آیا اس نے دوبارہ قنوت پڑھی ...
عبادات اور معاملات میں فاسد و باطل کا فرق
جواب: نہ ہو۔ (1)جمہور اور بالخصوص فقہائے اَحناف کے نزدیک ”باب العبادات“ میں فاسِد اور باطل کی مراد یکساں ہے، اِن دونوں میں کوئی فرق نہیں، یعنی دونو...
نماز مغرب سے پہلےروزہ افطار کرنا چاہیے یا نماز کے بعد؟
سوال: روزہ نماز ِ مغرب سے پہلےافطار کرنا چاہیے یا نماز مغرب کے بعد ؟ اگر نماز مغرب سے پہلے افطار کرنا چاہیے، تو پھر مؤطا شریف کی اس حدیث کا کیا جواب ہو گا کہ ” أن عمر بن الخطاب وعثمان بن عفان كانا يصليان المغرب حين ينظران إلى الليل الأسود، قبل أن يفطرا، ثم يفطران بعد الصلاة “ ترجمہ:حضرت عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہما جب رات کی سیاہی کو دیکھتے ،تو افطار کرنے سے قبل نماز مغرب ادا فرماتے اور پھر اس کے بعد روزہ افطار فرماتے۔ براہ کرم !احادیث طیبہ کی روشنی میں مدلل جواب عطا فرمائیں۔
بیوہ اگر نصاب کی مالکہ ہو، تو اس پر زکاۃ کا حکم
سوال: بیوہ اگر نصاب کی مالکہ ہو،تو کیا اس پر زکاۃ فرض ہوتی ہے؟ اور جو بیوہ صاحبۂ نصاب ہونے کے باوجوداس بنا پرزکاۃ ادا نہ کرے کہ وہ بیوہ ہےاور بیوہ پر زکاۃ لازم نہیں ہوتی ۔اس کے لئے کیا حکم ہے؟
امام چھٹی پرہو، تو داڑھی منڈے لوگ نماز کیسے اداکریں ؟
سوال: اگر جماعت کے انتظار میں موجود افراد خشخشی داڑھی والے ہوں، کسی ایک کی بھی پوری ایک مٹھی داڑھی نہ ہو اور امام صاحب کسی وجہ سے چھٹی پر ہوں ۔ تو ایسی صورت میں نماز کیسے ادا کی جائے؟
واٹر پروف جرابوں پر مسح کرنے کا حکم؟
سوال: واٹر پروف جرابیں بھی ملتی ہیں جوعام جرابوں کی طرح پہنی جاتی ہیں اور یہ چمڑے کی تو نہیں ہوتیں ،لیکن کافی موٹی ہوتی ہیں اوران کو کسی ایسےمیٹریل سے بنایا گیا ہے کہ اس میں پانی داخل نہیں ہوتا اور یہ اتنی مضبوط بھی ہوتی ہیں کہ تنہا ان کو پہن کر کئی میل سفر کیا جا سکتاہے۔ کیا ایسی جرابوں پر مسح کرنا، جائز ہے؟
صف کے کونوں میں گرِل وغیرہ لگا کر راستہ بنانا کیسا؟
سوال: آج کل بعض مساجد میں یہ دیکھا گیا ہے کہ صفوں کے کناروں پر نمازیوں کے گزرنے کے لیے لوہے کی لمبی گِرِل لگاکر یا ٹیپ وغیرہ سے لمبی لکیر کھینچ کر ایک راستہ بنادیا جاتا ہے ،تاکہ ا ن کو مسبوق نمازیوں کا انتظار نہ کرنا پڑے اور وہ بہ آسانی وہاں سے گزرکر جاسکیں ، یہ عمومی طور پر اگلی ایک دو صفوں کو چھوڑ کر کیا جاتا ہے یعنی اگلی ایک دو صفیں تو مکمل ہوتی ہیں ،اس کے بعد سے کبھی تو دونوں کناروں پر اور بعض جگہ صرف دائیں یا بائیں جانب ایسا کیا جاتا ہے،لہٰذا وہاں دورانِ جماعت صف میں کوئی کھڑا نہیں ہوتا،قریباً ایک دو آدمیوں کی جگہ چھوڑ کر اگلی صف شروع کردی جاتی ہے،اب پوچھنا یہ ہے کہ ایسا کرنا شرعاً درست ہے یا نہیں؟اور اگر درست نہیں ہے، تو جہاں یہ چیزیں لگادی گئی ہیں ،وہاں کیا کیا جائے؟برائے کرم دلائل کی روشنی میں اس کا تشفی بخش جواب عطا فرمائیں۔
سفر میں سنتوں کا حکم، نیز حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی روایات میں تطبیق
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ (1) مسافرِ شرعی کے لیے نماز کی سنتوں کی ادائیگی کا کیا حکم ہے ؟ (2)حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے ،آپ فرماتے ہیں:’’ لو أتيت بالسنن في السفر لأتممت الفريضة‘‘ یعنی : سفر میں اگر میں نے سنتیں ادا کرنی ہوتیں، تو میں فرض نماز ہی پوری پڑھ لیتا ‘‘اس فرمان کا کیا محمل ہے ؟برائے کرم رہنمائی فرمائیں ۔
قالین پر بچہ پیشاب کر دے، تو اس کو صاف کر کے اس پر نماز پڑھنا
جواب: نہیں ہوگابلکہ شرعی اصولوں کے مطابق دھوکرپاک کرناضروری ہوگا ۔ نیز اگر کوئی مصلیٰ وغیرہ بچھائے بغیر نماز پڑھتا ہے تو قالین کے ناپاک حصے کےعلاوہ کسی بھی...