
مسلمان کے ذبح کرنے کے بعد کافر چھری چلائے تو ذبح کا حکم
سوال: ہمارے ملک میں غیر مسلم قصاب ہوتے ہیں، ایسی صورت میں اگر کسی جانور کو مسلمان ذبح کرے اور اس جانور میں ابھی جان باقی ہونے کی حالت میں ہی غیر مسلم قصاب بھی چھری پھیر کر گلے سے کچھ کاٹے،تو کیا اس طرح غیر مسلم کے چھری پھیرنے سے جانور حلال رہے گا یا حرام ہوجائے گا؟
رقم ادھار میں پھنسی ہو تو قربانی کا کیا حکم ہے ؟
سوال: جن خواتین پر اس سال قربانی واجب ہو لیکن ان کی رقم ادھار میں پھنسی ہو اور پورا سال نہ ملے ،تو کیا تب بھی ان پر قربانی واجب ہو گی؟ادھار لے کر قربانی کا حکم ہے لیکن ان کو کہیں سے ادھار بھی نہ ملے اور ان کے پاس کچھ ایسا بھی نہ ہو جسے بیچ کر وہ قربانی کر سکیں۔تو ایسے میں کیا حکم شرعی ہے ؟
سوال: قرآن میں ایک جگہ موجود ہے کہ کفار کے مال سے کبھی تعجب نہ کرنا، اس سے کیا مراد ہے؟
جھوٹ بول کر خود کو بے روزگار بتا کر گورنمنٹ سے امداد لینا
سوال: گورنمنٹ کی جانب سے ایک بے روزگاری کی سکیم چلائی جاتی ہے جس میں رقم فقط ان لوگوں کو دی جاتی ہے جن کا کوئی انکم سورس نہیں ہوتا یا جو بے روزگار ہوتے ہیں۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ جن کی کوئی انکم سور س ہوتی ہے اور ہر ماہ ان کو انکم ملتی ہے، کیا ایسے لوگ اپنے آپ کو مستحق بتا کر اس سکیم سے رقم لے سکتے ہیں ؟
کلاس میں تلاوت کے دوران استاد صاحب یا کوئی دینی شخصیت آجائے، تو کھڑے ہونے کا حکم
سوال: اگر کلاس میں کوئی قرآنِ پاک کی تلاوت کر رہا ہویا شجرہ قادریہ یا نعت شریف پڑھ رہا ہو،اس دوران استاد صاحب آجائیں یا کوئی اور بڑی دینی شخصیت آجائے،تو ان کے استقبال کے لیے تلاوت کرنے والا تلاوت روک کر یا شجرۂ قادریہ و نعت شریف پڑھنے والا خاموش ہو کر کھڑا ہوجائے، تو یہ بے ادبی تو نہیں ؟
شربت میں انگلی داخل ہو گئی، تو کیا اس کا پینا مکروہ ہے ؟
سوال: گرمیوں میں بعض لوگ میٹھے شربت کی سبیل لگاتے ہیں ۔ اس میں ہوتا یہ ہے کہ سبیل کا شربت بانٹنے والا ہاتھ میں ڈول پکڑ کر گلاسوں میں ڈالتا رہتا ہے اور چند لڑکے لوگوں میں بانٹتے رہتے ہیں، مگر جو ٹب یا بالٹی سے ڈول بھر بھر کر ڈالتا ہے، اکثر اس کا اپنا ہاتھ یا انگلیاں پانی میں داخل ہوتی ہیں۔ اب اگر ڈول بھرنے والا بے وضو ہو، تو کیا شربت مستعمل ہو جاتا ہے اور اس کا پینا مکروہ ہے؟ رہنمائی فرما دیں۔
قربانی کے دنوں میں ناخن ٹوٹ جائے تو قربانی کا حکم
سوال: قربانی کے دنوں میں ناخن اور بال نہیں کاٹ سکتے لیکن اگر کام کرنے میں ناخن خود ہی ٹوٹ جائے توکیا قربانی کا عمل ماناجائے گا ؟
جنبی شخص کے دھلے ہوئے بازو سے پانی لگ کر بالٹی میں گر گیا، تو حکم
سوال: جس پر غسل فرض ہو اور صرف سیدھا بازو دھویا باقی جسم نہیں۔ اب اگر بازو سے لگ کر پانی بالٹی میں گیا تو بالٹی کا پانی مستعمل ہو گیا؟
سعودیہ والے پاکستان میں قربانی کریں تو ناخن و بال کب تک نہ کاٹیں ؟
سوال: ہم سعودیہ میں ہوتے ہیں اور قربانی پاکستان میں کرنی ہے ناخن بال وغیرہ ہم جب پاکستان میں قربانی دے لیں گے تب کاٹنے ہیں یا سعودیہ میں عید کے بعد کاٹ سکتے ہیں اور دوسرا اگر ہم بال کاٹ لیتے ہیں اور احتیاط نہیں کرتے تو کوئی حرج وغیرہ تو نہیں ہوتا؟
سحری کے بغیر نفل روزہ رکھا تو روزہ ہو گیا ؟
جواب: پہنچ گیا، نیّت کی تو روزہ نہ ہوا۔۔۔۔۔رات میں نیّت کی پھر اس کے بعد رات ہی میں کھایا پیا، تو نیّت جاتی نہ رہی وہی پہلی کافی ہے پھر سے نیّت کرنا ضرور نہ...