
عورت کہاں تک زینت اختیار کرسکتی ہے؟
سوال: عورت صرف اور صرف اپنے شوہر کے لئے زینت اختیار کرتے ہوئے کبھی کندھوں سے نیچے اور کبھی کندھوں سے اوپر بال کٹواتی ہے ،یہ جائز ہے یا ناجائز ہے؟ (2) عورت کا اپنے شوہر کے لئے کہاں تک میک اپ کرنے کی اجازت ہے؟ (3) غیر شادی شدہ نوجوان عورت کو کہاں تک زینت کی اجازت ہے؟
واپس خریدنے کی شرط پر زمین بیچنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا میں اپنی زمین کسی کو اس طرح فروخت کرسکتا ہوں کہ خریدار سے کہوں کہ میں آپ کو یہ زمین آٹھ ماہ کےلیے چھ لاکھ کی فروخت کرتا ہوں لیکن آپ یہ زمین کسی اور کو فروخت نہیں کروگے بلکہ آٹھ ماہ بعد چھ لاکھ پچاس ہزار کی مجھے ہی فروخت کروگے کیا میرا اس طرح اپنی زمین فروخت کرنا درست ہے؟
ایک مرتبہ دو پارٹیاں ملوانے پر بار بار کمیشن وصول کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ بروکر ایک پارٹی کو دوسری پارٹی سے ملوا دیتا ہے اور ان کے درمیان سودا مکمل ہو جاتا ہے اور بروکر اپنی بروکری لے لیتا ہے،لیکن بعد میں بھی جب کبھی یہ دونو ں پارٹیاں آپس میں کوئی سودا کرتی ہیں تو کیا بروکر کو دوبارہ کمیشن دینا ہوگا ؟کیا اس دوسرے سودے پر کمیشن لینا بروکر کا حق ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ منا فع کہ کو ئی حد ہے اور اگر ہے تو کیا ہے او ر میں سو کی چیز لیتا ہوں تو کتنے کی سیل کرسکتا ہوں کیا میں نو سو کی سیل کر سکتا ہوں؟
معذور کا تَیَمُّم کرنا اور بعدِ صحت ان نمازوں کا اِعادہ کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی غریب شخص مَعْذور ہو اس کے دونوں گُھٹنے ٹوٹے ہوں جس کے سبب وہ چل نہ سکتاہو، وہ پانی تک خود بھی نہ جا سکتا ہو اور کوئی شخص اس کو وضو کرانے والا نہ ہو، نہ ہی پانی دینے والا ہو اور نہ ہی پانی خریدنے کی وہ طاقت رکھتا ہو، الغرض اس کو پانی تک کسی طرح قدرت نہ ہوتوکیا وہ نماز کے وقت تَیَمُّم کر سکتا ہے؟ نیز جب ایسا عذر والا شخص تندرست ہوجائے تو کیا اس کے لئے ان نمازوں کا جو تَیَمُّم کے ساتھ ادا کی گئیں ان کااِعادہ کرنا ضروری ہوگا ؟
ایک قبر میں زیادہ مُردوں کی تدفین کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ کیا مُتعدّد لاشوں کو بیک وقت ایک بڑی قبر میں دفن کیا جاسکتا ہے؟ سائل:ماہنامہ فیضانِ مدینہ
مسائل سیکھے بغیر تجارت یا ملازمت کرنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص تجارت کے مسائل سیکھے بغیر تجارت کرتا ہے یا کوئی ملازم اجارے کے مسائل سیکھے بغیر ملازمت کرے تو اس کی کمائی حلال ہوگی یا نہیں؟
عورت کا خالویا نابالغ بھائی کے ساتھ سفر کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ(1)کیابالغہ عورت اپنے نابالغ بھائی جس کی عمردس سال ہےاوروہ سمجھ داربھی ہےاس کے ساتھ سفرِ شرعی کر سکتی ہے؟ (2)کیاعورت اپنے خالوکے ساتھ سفرِ شرعی کر سکتی ہے جبکہ خالوسے مزیدکوئی نسبی یارضاعی رشتہ نہ ہو؟
سوال: کیا فرماتے ہیں عُلَماءِ دین و مفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ جو مقرِّر پیسے طے کر کے آئے اور پیسے نہ ملنے پر نہ آئے کیا ایسا کرنا جائز ہے؟ ایسے مقرّر کا وعظ و نصیحت سننا چاہئے کہ نہیں؟ ایسے مقرّر کا وعظ سننا جائز ہے یا نہیں؟
غسل کے حوالے سے ایک اہم مسئلہ
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کبھی کبھی نیندسے بیدار ہونےکےبعد میں اپنےکپڑوں پر چھوٹاسا دھبہ دیکھتاہوں ، سونےسے پہلےشہوت بھی نہیں ہوتی اورسمجھ نہیں آتاکہ یہ دھبہ منی کا ہے ، مذی کا ہے یا ودی کا، اس صورت میں غسل فرض ہوگایاصرف وضو کرنا پڑے گا؟