سرچ کریں

Displaying 51 to 60 out of 329 results

51

ایک عمرے کا دم ادا نہیں کیا اور دوسرا عمرہ کر لیا تو کیا حکم ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میں نے آج سے دو تین سال پہلے عمرہ کیا تھا، جس میں مجھ پر ایک دم لازم ہوا تھا، جو میں نے اب تک ادا نہیں کیا، نیت یہ تھی کہ ادا کردوں گا، لیکن بھول گیا، اب میں کراچی سے عمرہ کے لیے آیا اور عمرہ ادا کرلیا، پوچھنا یہ ہے کہ کیا میرا عمرہ ادا ہوگیا یا اس تاخير كے سبب مجھ پر مزید کوئی دم وغیرہ لازم ہوگیا ہے؟ نوٹ: سائل نے دم کے متعلق پوچھنے پر بتایا ہے کہ پچھلے عمرے میں انہوں نے ایک ہی مجلس میں ایک ساتھ دونوں ہاتھ پاؤں کے ناخن حالت احرام میں کاٹ لیے تھے۔

51
52

رمضان میں اذانِ مغرب اور نماز کے دوران 10 منٹ کا وقفہ کرنا کیسا ؟

جواب: سوالات کے جوابات میں آ گیا کہ سورج غروب ہونے کا جب یقین ہو جائے ،تو اذان مغرب میں تاخیر نہ کی جائے، بلکہ فوراً اذان دی جائے اور رمضان المبارک میں عذ...

52
53

موٹر سائیکل فروخت ہونے پر عمرہ کی نیت کی، اب مقروض ہوگیا، تو کیا عمرہ کرنا ہوگا؟

سوال: میں نے موٹر سائیکل فروخت ہونے پر عمرہ کی نیت کی تھی منت نہیں مانی تھی اور نہ منت کے الفاظ کہے تھے، جب موٹر سائیکل فروخت ہوئی، اس وقت میں اتنی رقم کا مقروض ہو گیا جتنے کی موٹر سائیکل فروخت ہوئی۔ اب پہلے عمرہ ادا کرنا ضروری ہے یا قرضہ ادا کروں؟

53
54

کیا عمرہ کرنے کے لیے مدینہ میں چالیس نمازیں پڑھنا ضروری ہے؟

سوال: اگر عمرہ کرنے گئے ، لیکن مدینے میں چالیس نمازیں ادا نہ کیں، تو کیا عمرہ ہوجائے گا؟

54
55

جس نے پہلے حج نہ کیا ہو ، اسے حجِ بدل کے لیے بھیجنا کیسا ؟ نیز حجِ بدل والا نیت کیا کرے گا ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین درج ذیل سوالات کے بارے میں: (1)جس شخص نے اپنا حج نہیں کیا اور اس پر حج فرض بھی نہیں،تو کیا اسے حجِ بدل کے لیے بھیج سکتے ہیں؟ (2) حجِ بدل کرنے والا کس کی طرف سےحج کی نیت کرے گا،اپنی طرف سے یا حج کروانے والے کی طرف سے؟

55
56

مرحوم والدین کی طرف سے عمرہ – ایک کافی یا دو ضروری؟

سوال: میں اس وقت مکہ مکرمہ میں ہوں،مجھے اپنے والدین کےلئے عمرہ کرنا ہے،وہ دونوں وفات پاچکے ہیں، توکیا میں اپنے مرحوم والدین کی طرف سے ایک عمرہ کرسکتی ہوں یا پھرمجھے اُن دونوں کی طرف سے ،دو عمرے کرنا ہی ضروری ہوگا؟

56
57

پہلا عمرہ کرنے کےبعد عمر ہ کرنا افضل ہے یا طواف کرنا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ اگر عمرے کے لئے جائیں، تو پہلا عمرہ کرنے کے بعد مزید نفلی عمرے کرنا افضل ہے یا طواف کرنا؟

57
58

کیا لڑکی کا باپ مہر معاف کرسکتا ہے؟ اور کیا لڑکی مرتے وقت مہر معاف کرسکتی ہے ؟

سوال: مجھے حق مہر سے متعلق دو سوالات کا حل مطلوب ہے: (1)عاقلہ بالغہ لڑکی کا نکاح اس کے گھر والوں کی رضامندی سے ہواورلڑکی کا والدلڑکے کوحق مہرمعاف کردے ۔شریعت اس بارے میں کیا کہتی ہے؟ (2)ہمارے ہاں بعض مقامات پر ایسا ہوتا ہے کہ جب عورت کا انتقال ہونے لگتا ہےیا وہ مرض الموت میں ہواور اس کا شوہر حیات ہو تواس حالت میں عورت کے ورثاء اس سے حق مہر معاف کرواتے ہیں اور عورت معاف کردیتی ہےاور بعض جگہ عورت کے ورثاء ڈیمانڈ نہیں کرتے بلکہ عورت رسم ورواج کو دیکھتے ہوئے از خودمہر معاف کردیتی ہے۔اس معاف کرنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

58
59

غوث پاک رضی اللہ عنہ کے قول ” میرا یہ قدم ہر ولی کی گردن پر ہے “ سے متعلق چند سوال

جواب: سوالات کے جوابات بالترتیب درج ذیل ہیں: (1)بلا شبہ یہ مبارک ارشاد’’ قَدَمِیْ ھٰذِہٖ عَلٰی رَقَبَۃِ کُلِّ وَلِیِّ اللہِ‘‘یعنی میرایہ قدم اللہ تعالیٰ ...

59
60

مکروہ وقت میں عمرہ ادا کرنا کیسا ؟

سوال: ایک شخص نے عمرہ ادا کرنا شروع کیا، اسی دوران زوال کا وقت داخل ہو گیا، لیکن اس نے عمرہ مکمل کر لیا، تو کیا زوال کے وقت کیا گیا عمرہ درست ادا ہو گیا یا اس وقت میں رک جانا چاہئے تھا؟

60