
رقم یا وزن راؤنڈ فگر میں نہ ہو تو دکانداروصول کرے یا چھوڑ دے؟
سوال: ہمارا مچھلی کا کاروبار ہے اب کوئی مچھلی لینے آتا ہے تو 15 کلو سے اوپر مثلاً550 گرام ہوتا ہے یا اوپر 100 گرام ہوتا ہے تو وہ پورے کے پیسے دے دیتا ہے، لیکن اگر اوپر 70 یا 75 گرام ہو تو اس کے پیسے وہ نہیں دیتا تو کیا میں اضافی گرام کے پیسے وصول کروں یا چھوڑ دوں ؟اور اگر 70 گرام زیادہ ہو تو کیا میں 100 گرام کے پیسے وصول کر سکتا ہوں؟
نابالغ بچے کو نماز روزے وغیرہ عبادات کا ثواب ملتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کےبارے میں کہ نابالغ سمجھدار بچہ اگر درست عبادت کرے مثلا رمضان کا روزہ صحیح رکھا یا نماز صحیح ادا کرتا ہے، تو کیا اسے ان عبادات کا ثواب ملے گا؟ ہم نے سنا ہے کہ نابالغ مکلف نہیں ہوتا، اس لئے انہیں گناہ کی طرح ثواب بھی نہیں ملتا؟
سوال: (1) قربانی کے وقت کے بارے میں معلوم کرنا ہے کہ عید کے تیسرے دن یعنی ذو الحج کی بارہ تاریخ کو کتنے بجے تک قربانی کی جاسکتی ہے اور عوام میں یہ جو مشہور ہے کہ قربانی کا وقت عید کے تیسرے دن 10 بجے تک یا ظہر تک ہے، اس کی کیا حقیقت ہے؟ (2) اور مزید یہ بھی ارشاد فرما دیں کہ ایک شخص اگر جان بوجھ کر بغیر کسی وجہ کے قربانی کے پہلے اور دوسرے دن قربانی نہیں کرتا اور تیسرے دن مغرب سے کچھ دیر پہلے قربانی کا جانور ذبح کرتا ہے تو کیا اس کی قربانی ہو جائے گی؟
میت پر رونے والوں سے میت کو عذاب ہونے کی وضاحت
جواب: نہ اگر اس نے وصیت نہیں کی، تو اسے عذاب کیوں ہوگا؟ قرآن پاک میں اللہ رب العزت نے واضح لفظوں میں ارشاد فرمادیا کہ کوئی بھی جان کسی دوسرے کے کئے اعمال ک...
بیوہ کی عِدّت اورغیر شرعی وصیت پر عمل کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری بڑی بہن کے شوہر کا انتقال ہوگیا ہے انہوں نے اپنی زندگی ہی میں میری بہن کو یہ وصیت کی تھی کہ فقط چالیسویں تک عِدَّت کرنا، اب میری بہن اور گھر کے دیگر افراد کا کہنا ہے کہ چالیسویں تک ہی عدت ہوگی کیونکہ شوہر نے اس کی وصیت کر دی تھی مجھے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا شوہر کی اس وصیت پر عمل کیا جائے گا یا نہیں؟ اور جس عورت کے شوہر کا انتقال ہوجائے اس کی عدت کتنی ہوتی ہے؟نوٹ:عورت حمل سے نہیں ہے۔ سائل:محمد ہاشم(پاپوش نگر،باب المدینہ کراچی)
نماز کی رکعتوں میں ایک ہی سورت کی تکرار
جواب: نہیں آرہی تو کراہت نہیں، اسی طرح نوافل میں بھی کراہت نہیں۔ صدرالشریعہ بدرالطریقہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہی...
مٹی یا ریت آنکھ میں جانے کی وجہ سے نکلنے والے پانی کا حکم
جواب: نہیں ہے اور نہ اس کی وجہ سے وضو ٹوٹے گا، کیونکہ آنکھ سے نکلنے والا وہ پانی ناقضِ وضو اور نجس ہوتا ہے جو کسی آنکھ کی بیماری یاآنکھ میں زخم کی وجہ سے بہ...
دورانِ خطبہ جمعہ کی سنتیں پڑھنا کیسا؟
جواب: نہگار ہوگا اور اگر خطبہ سے پہلے شروع کرلیں تھیں تو اب درمیان میں قطع نہ کرے، بلکہ چار رکعتیں مکمل پڑھے۔ وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہٗ...
سوال: کیا فرماتے ہیں عُلَمائے دین و مفتیانِ شرع متین اِس بارے میں کہ حجامہ کروانا سنّت ہے یا نہیں؟ آجکل بہت سے حجامہ سینٹر کھلے ہوئے ہیں، ایک تو اِسے سنّت کہتے ہیں اور دوسرا کئی بیماریوں سے شِفا یابی کا دعوی کرتے ہیں۔ اِس کی اِسلام میں کیا حقیقت ہے؟ رہنمائی فرمادیجئے۔ سائل:محمد حیدر عطاری (راولپنڈی)
عصر و عشاء کی سنت قبلیہ پڑھنے کے دوران جماعت کھڑی ہوجائے تو کیا کریں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس بارے میں کہ اگر مسجد میں سنتِ غیرمؤ کدہ جیسے عصر یا عشاء کی قبلیہ چار رکعت سنتیں پڑھ رہے ہوں اور وہاں پر عصر یا عشاء کی جماعت قائم ہوجائے تو یہ سنتیں چار کی بجائے دو پڑھ کر جماعت میں شامل ہوسکتے ہیں یا نہیں ؟