سرچ کریں

Displaying 6051 to 6060 out of 7265 results

6051

بیماری کے دوران اشارے سے پڑھی گئی نمازوں کو دوبارہ پڑھنا ہوگا یا نہیں ؟

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص بیمار ہو اور بیماری کی وجہ سے کھڑے ہوکر نماز نہ پڑھ سکے بیڈ پر ہو اشارہ سے نماز پڑھ رہا ہوتو جب صحت یاب ہوگا تو وہ نمازیں جو اس نے اشارے سے پڑھی ہیں وہ دوبارہ پڑھنی ہوں گی؟

6051
6053

عمرہ میں حلق سے پہلے تھوڑی دیر کے لئے ٹوپی پہن لی تو کیا حکم ہے؟

سوال: میرے ایک دوست عمرہ پر گئے اور انہوں نے عمرہ میں طواف و سعی مکمل کی،وہاں سے نکل کر حلق کروانے کے لئے جارہے تھےکہ راستے میں ایک ٹوپی پسند آئی ،اس کا سائز چیک کرنے کے لیے سر پر رکھی اور پھر وہ ٹوپی خرید لی، دو چار منٹ بعد یاد آیا کہ ابھی تو وہ حالتِ احرام میں ہے اور اس حالت میں وہ سر نہیں ڈھانپ سکتے ،تو انہوں نے وہ ٹوپی اتار لی اور پھر جا کرحلق کروا لیا، اب اس صورت میں ان کے لئے کیا حکم ہے ہوگا؟ دم دیں گے یا صدقہ اور وہ پاکستان بھی واپس آچکے ہیں؟

6053
6054

جلے ہوئے چہرے کی سرجری کروانا

سوال: اگر کوئی کار حادثے کا شکار ہو جائے اور اس کا چہرہ جھلس جائے تو کیا وہ جلد کی تہوں کو ٹھیک کرنے کے لیے سرجری کر سکتا ہے ؟

6054
6055

جن افراد کو قبر میں دفن نہیں کیا جا سکا، ان سے سوالاتِ قبر کیسے ہوں گے ؟

سوال: سوال و جواب کرنے والے فرشتے قبر میں آتے ہیں اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرہ مبارک کی قبر میں زیارت کرائی جاتی ہے۔ مگر جو افراد کسی حادثہ کا شکار ہو جاتے ہیں یا جل جاتے ہیں اوران کی قبر بھی نہیں بن پاتی، تو اُن کے ساتھ یہ معاملات کیسے طے پاتے ہیں؟

6055
6056

عمرے کے بعد حرم سے باہر تقصیر کرنے کا حکم

سوال: ہمارے ساتھ جو خواتین تھیں، انہوں نے عمرہ کرنے کے بعد تقصیر نہیں کی تھی یعنی وہ خواتین مدینہ شریف پہنچنے تک احرام سے باہر نہیں ہوئی تھیں،مدینہ شریف پہنچنے پر انہوں نے وہاں تقصیر کی۔ان خواتین کے متعلق کیا حکم ہوگا؟

6056
6057

دعائے قنوت بھولنے کی صورت میں ادھوری چھوڑ کر نماز مکمل کی، تو کیا حکم ہے؟

سوال: زید نے وتر میں دعائے قنوت پڑھنا شروع ہی کی تھی کہ وہ اس دعا کو بھول گیا زید نے پیچھے سے الفاظ دہرائے لیکن اُسے دعا یاد نہیں آئی جس پر زید نے مجبوراً دعائے ماثورہ پڑھ کر نماز پوری کی پھر آخر میں سجدہ سہو بھی نہیں کیا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس صورت میں زید کی وہ نمازِ وتر درست ادا ہوگئی؟؟

6057
6058

کیا میاں بیوی کے کچھ عرصہ دوررہنے سے طلاق ہوجاتی ہے ؟

سوال: میری بیوی مجھ سے چند سال سے دور ہے، میں واپسی چاہتا ہوں، لیکن وہ نہیں مانتی ،یہ مسئلہ میں نے پنچائت میں دائر کروایا، تو پنچائت کے بڑے کہتے ہیں کہ تین ماہ میاں بیوی نہ ملیں ،تو طلاق ہوجاتی ہے ۔آپ پہلے اس کا فتوی کہیں سے حاصل کرو،پھر ہم آگے فیصلہ کریں گے۔برائے کرم اس حوالے سے رہنمائی فرمادیں کہ یوں کچھ عرصہ دور رہنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

6058
6059

عورت کا مرد کے برابر میں کھڑے ہو کر نماز پڑھنا

سوال: اگر مرد نماز پڑھ رہا ہو اور عورت اس کے ساتھ آ کر کھڑی ہو جائے تو اس صورت میں مرد کی نماز ٹوٹ جاتی ہے کیا یہ حکم جماعت کی صورت میں ہے یا پھر منفرد پڑھنے کی صورت میں بھی جیسے کہ گھر میں اگر شوہر اور بیوی اپنی اپنی نماز پڑھیں لیکن بیوی شوہر کے برابر میں ہو؟

6059
6060

کیا صرف بیچنے کے لئے لگائی جانے والی فصل پر عشر واجب ہوتا ہے؟

سوال: زمینی پیداوار پر عشر واجب ہوتا ہے یا وہ پیدا وار جس سے زمین کا نفع حاصل کرنا مقصود ہو ۔سوال یہ ہے کہ گھر کی زمین میں بھی کچھ چیزیں لگاتے ہیں جس سے زمینی پیداوار حاصل کرنا مقصود ہوتا ہے ، کیا اس پر عشر واجب ہوگا؟ نیز کیا عشر صرف اس پیداوار پر واجب ہوگا جس کو بیچ کر نفع اٹھایا جائے؟

6060