سرچ کریں

Displaying 601 to 610 out of 1293 results

601

کیا چچازاد بہن کی بیٹی سے نکا ح جائز ہے؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے چچا زاد بھائی ،میری بہن کی بیٹی سے نکاح کرنا چاہتے ہیں ہم سب بھی راضی ہیں وہ بھی راضی ہیں لیکن خاندان والے کہتے ہیں کہ چچازاد بہن کی بیٹی گویا کہ اپنی بھانجی کی طرح ہوئی لہذایہ نکاح نہیں ہوگا آپ اس بارے میں رہنمائی فرمائیں ؟ سائل:محمدیوسف عطاری (رنچھوڑلائن، کراچی)

601
602

کیا لیٹ کر نیند کے جھونکے آنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟

جواب: ہمارا اجماع ہے، کیونکہ ہم نے دیکھا کہ حدیث مبارک نے اس بارے میں بنیادی علت کی طرف رہنمائی فرمادی ہےاور وہ ہے استر خائے مفاصل ( یعنی جوڑوں کا ڈھیلا پڑج...

602
603

کفریہ خیالات سے بچنے کا طریقہ

جواب: ہم اجمعین میں سے بعض حضرات نے رسول محتشم صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ وسلم کی خدمت بابرکت میں حاضر ہو کر عرض کی: ہم اپنے دلوں میں کچھ خیالات ایسے پاتے ہی...

603
604

عقیقے کے جانور میں قضا قربانی کا حصہ شامل کر نا کیسا ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارےمیں کہ میرا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے جب کہ میرے بھائی کی تین بیٹیاں ہیں۔ان کے عقیقے کے لیے ہم ایک گائے خریدنا چاہتے ہیں اور میرا ارادہ ہے کہ میں اس میں اپنی سابقہ ایک قضا قربانی کا حصہ بھی شامل کرکے سات حصے مکمل کرلوں۔ پوچھنا یہ ہے کہ کیا عقیقے کےجانور میں قضا قربانی کا حصہ شامل کر سکتے ہیں یا نہیں؟

604
605

مسافر قربانی کرنے کے بعد ایامِ قربانی میں ہی مقیم ہوگیا ، تو کیا دوبارہ قربانی کرے گا ؟

جواب: ہمارے نزدیک اس پر قربانی کا اعادہ کرنا لازم ہو گا اور ہمارے بعض مشائخ نے فرمایا کہ اس پر دوبارہ قربانی کرنا لازم نہیں ہو گا۔(بدائع الصنائع، ج5، ص65...

605
606

حالت احرام میں جھگڑا کرنے پر کیا کفارہ ہے؟

جواب: ہم بستری کرنا یا عورتوں کے سامنے اس کا ذکر کرنا یا فحش کلام کرنا۔(2) فسوق سے بچنا۔ فسق کا معنیٰ ہے گناہ اور برائی کے کام۔(3) جدال سے بچنا ۔ جِدال سے م...

606
607

کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی تھی؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اِس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی ہے؟ ہم نے اپنے اساتذہ سے یہ سنا ہے کہ حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِجنازہ ادا نہیں کی گئی بلکہ صحابہ ٔ کرام رضی اللہ عنہم سرکارصلی اللہ علیہ وسلم کے چہرۂ انور کی زیارت کرتے اور دُرود پاک پڑھتے ہوئے نکلتے جاتے تھے براہِ کرام شرعی رہنمائی فرمائیں ۔ سائل:ابولریان محمد مشتاق حسین قادری( امام مرکزی جامع مسجد محمدیہ حنفیہ غوثیہ انوار شریف ضلع وتحصیل مظفرآباد آزاد جموں وکشمیر )

607
608

این جی آر ( NGR) کمپنی میں انویسٹ کرنے کا حکم

سوال: ایک کمپنی ہے این جی آر ( NGR) کے نام سے ۔ کمپنی کہتی ہے کہ ہم سولر انرجی بناتے ہیں اور سیل کرتے ہیں اور جو نفع ہوتا ہے اپنے شرکاء کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ۔ آپ اپنے پیسے ہماری کمپنی میں انویسٹ کریں اور منافع کمائیں۔ انویسٹ کر نے کے لیے کمپنی نےمختلف پیکج بنائے ہیں اور انویسٹ کے حساب سے نفع کی مقدار پہلے سے طے ہوتی ہے ۔ مثلا: چار ہزار والے پیکج میں آپ پہلے چار ہزار روپے کمپنی کے اکاؤنٹ میں ایزی پیسہ وغیرہ کے ذریعے جمع کروائیں گے، پھر چار ہزار والا پینل ایپ میں جا کر ایکٹِو(Active) کریں گے ۔ اس کے بعد آپ کو نفع ملنا شروع ہو جائے گا۔اس پیکج کا نفع روزانہ86.40 روپے ملے گا۔ نفع ایک ہفتے تک ملتا رہے گا ۔ اس کے بعد آپ کی انویسٹ کی ہوئی رقم اور منافع دونوں آپ نکال سکتے ہیں اور چاہیں تو دوبارہ پینل ایکٹو کر کے مزید انویسٹ کر دیں۔ایک بندہ ایک سے زیادہ پینل بھی ایکٹو کر سکتا ہے۔ نفع ایپلی کیشن میں ہر دو گھنٹے بعد شو ہوتا ہے، جسے چوبیس گھنٹوں میں کم از کم ایک بار ایپلی کیشن کھول کر وصول کرنا ہوتا ہے ، اگر نہ کیا جائے تو نفع واپس چلا جاتا ہے۔ مزید یہ کہ اگر آپ اپنے ذریعے سے پانچ ممبر بناتے ہیں جو کمپنی میں انویسٹ بھی کر دیں، تو آپ کو تین ہزار روپے کمپنی کی طرف سے بونس ملے گا اور ممبر جتنی رقم انویسٹ کریں گے ،اس کا کچھ فیصد حصہ آپ کو کمیشن کے طور پر بھی ملے گا۔وہ ممبر جب مزید ممبر بنائیں گے، تو بھی آپ کو کچھ نہ کچھ کمیشن ملے گا۔ ممبر بنانے کا یہ فائدہ بھی ہوگا کہ آپ کا لیول اَپ (UP)ہو جائے گا، پانچ ممبرز پر پہلا لیول، دس پر دوسرا ، بیس پر تیسرا ، اسی طرح آگے تک چلتا رہے گا۔لیول جتنا بڑا ہوگا اتنی زیادہ رقم انویسٹ کر سکتے ہیں، یعنی بڑے لیول کا پینل لے سکتے ہیں جس میں زیادہ نفع ملتا ہے ۔ نوٹ: معلومات کے مطابق کمپنی کی ویب سائٹ کوئی نہیں ہے، صرف ایپلی کیشن ہےاور اس پر بھی اکاؤنٹ بنانے کے لیے VPNآن کرنا پڑتا ہے۔اور اس کے طریقہ کار کے متعلق معلومات زیادہ تر ان لوگوں سے ہی ملتی ہے، جو اس میں انویسٹ کر رہے ہیں۔ کمپنی کا پاکستان میں کوئی آفس نہیں ہے، ہاں بعض لوگ کہتے ہیں کہ اسلام آباد کے بلیو ایریا میں آفس ہے، لیکن اس کی تصدیق نہیں ہے، گوگل میپ پر بھی اسلام آباد کے کسی علاقے میں آفس شو نہیں ہوتا۔

608
609

کیا سمندرمیں ڈوب کرشہید ہوجانے والے کا قرض معاف ہوجاتا ہے

سوال: ہم نے سنا ہے کہ جو شخص ڈوب کر شہید ہوجائے ، اس کا قرض معاف ہوجاتا ہے، کیا یہ بات شرعی اعتبار سے درست ہے؟

609
610

والدہ کا انتقال نانا سے پہلے ہوا، تو نانا کی جائیداد میں نواسوں کا کوئی حصہ ہے؟

سوال: میری والدہ کا انتقال ہمارے نانا جان سے پہلے ہو چُکا تھا اور ہمارے نانا کا انتقال ابھی ہوا ہے جن کے دیگر بیٹے بیٹیاں موجود ہیں، ہم کل چھ بہن بھائی ہیں، کیا ہم اپنے نانا جان کی وراثت میں حصہ دار ہوں گے؟

610