سرچ کریں

Displaying 621 to 630 out of 716 results

622

امام قصداً دو رکوع کرکے سجدہ سہو کرلے، تو نماز کا کیا حکم ہے؟

سوال: نمازِ ظہر میں امام صاحب آہستہ آواز میں تکبیر کہہ کر رکوع میں چلے گئے، پھر رکوع سے پلٹ کر امام صاحب نے بلند آواز سے تکبیر کہہ کر دوبارہ رکوع کیا اور آخر میں سجدہ سہو کرکے نماز مکمل کی۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس صورت میں نماز درست ادا ہوگئی؟

622
623

سوشل پلیٹ فارمز پر ویڈیو وغیرہ لائک کرکے ہونے والی اَرننگ کا حکم

سوال: بعض کمپنیز/آن لائن ویب سائٹز مختلف پیکجز بیچتی ہیں، ہر پیکج کی قیمت اور ارننگ(Earning) مختلف ہے، پیکج خریدنے کے بعد وہ سوشل میڈیا ایپ پہ کوئی کام کرنے کو دیتی ہے جیسے یوٹیوب ویڈیو لائک کرنا، فیس بک پوسٹ لائک کرنا، انسٹا گرام پر پوسٹ لائک کرنا وغیرہ،اور وہ کام کے بدلے روزانہ کے طور پر ارننگ دیتی ہیں،اور دوسروں کو جوائن کروانے پر بھی بونس دیتی ہے،کیا اس طرح کی آن لائن ارننگ کرنا جائز ہے ؟

623
625

تیسری رکعت میں قعدہ اولی کرنے کا حکم

سوال: ایک شخص چار رکعت والی فرض نماز کی دوسری رکعت میں قعدہ اولی کرنا بھول گیا،اور اسے تیسری رکعت کا سجدہ کرتے وقت یاد آیا کہ اس نے قعدہ اولی نہیں کیا۔لہذااب اس نے اسی تیسری رکعت کے سجدے سے فارغ ہوکر قعدہ اولی کرلیا اور آخر میں سجدہ سہو کرکے نماز مکمل کی۔کیا ایسی صورت میں اس کی وہ نماز ہوگئی یا اُسے دوبارہ ادا کرنی ہوگی؟

625
626

مقروض کو قرض معاف کرنے سے زکوۃ ادا ہو جائے گی؟

سوال: زید نے عَمرو کو بطور قرض 2 لاکھ دئیے ہوئے ہیں، لیکن وہ اسے ادا کرنے سے قاصر ہے ، اور عَمرو شرعی فقیر بھی ہے ، سید یا ہاشمی بھی نہیں تو زید اگر اسے اپنا قرض معاف کر دے تو زید کی زکوۃ ادا ہو جائے گی یا نہیں ؟

626
628

کام کے سلسلہ میں بغیر احرام مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کا حکم

سوال: ایک شخص کو سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں کام کے سلسلے میں جا نا ہے اور کام سے فراغت کےبعد عمرہ کرنے کا ارادہ بھی ہے۔ اب اس کے پاس دو راستے ہیں ۔ یا تو وہ جدہ کی فلائٹ لےپھر وہاں سے مکہ مکرمہ جائے اس صورت میں دورانِ فلائٹ میقات سے گزرے گا یا پھر وہ مدینہ شریف یا کسی اور شہر کی فلائٹ لے کر وہاں جائے اور پھر بس کے ذریعےمکہ جاتے ہوئے میقات سے گزرے گا۔ان دونوں صورتوں میں اگر جاتے ہی عمرہ نہ کرنے کا ارادہ ہو، تو کیا وہ یہ کر سکتا ہے کہ احرام کے بغیر کام کے سلسلے میں مکہ مکرمہ کی حدود میں داخل ہوجائے،پھر جب کام سے فرصت ملے ،تو میقات سے احرام باندھ کر عمرہ کر لے یا اس کو پہلے عمرہ کرنا لازم ہوگا؟

628
630

معتکف کا مسجد کے حجرے میں سو نا

سوال: کیامعتکف یعنی جو دس دن کے سنت اعتکاف میں بیٹھا ہو، وہ مسجد کےحجرے (روم )میں سو سکتا ہے ، یعنی صرف سونے کے لیے جانا درست ہے ؟

630