
جواب: دوران پاؤں دھونے کے بجائے اس موزے پر مسح کرنے کی اجازت ہے اور اس کا جواز حضورِ اکرم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے قولاً و فعلاً دونوں طرح ث...
قرض کے بدلے کاروبار میں کیسے شرکت کی جائے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ (1)فریق اول نے ادویات کا کاروبار شروع کیا اور پھر پیسے کم ہونے کی وجہ سے جس کا پہلے ہی مقروض تھا ،اسے کاروبار میں شریک کرلیا اور قرض والی رقم اور کچھ ہزار نقد شامل کرلیے ،عقد شرکت یوں طے پایا کہ چھ ماہ کے لئے آپ کی رقم اس کا روبار میں شامل رہے گی اور چھ ماہ بعد آپ اپنی رقم جو کہ تین لاکھ بنتی ہے پوری کی پوری واپس لے لینا اور ماہانہ 20فیصد کے حساب سے نفع یا نقصان جوبھی رقم ہو وہ بھی لے لینا ،نفع نقصان کا مطلب یہ کہ اگر زیادہ نفع ہواتو زیادہ اور کم نفع ہواتو کم ملے گا،اور نقصان کی صورت میں بھی اس کی اصل رقم محفوظ ہی رہے گی ،اور یہ بھی طے ہوا کہ اگر آپ چاہیں گے تو انہیں شرائط پر چھ ماہ سے آگے بھی یہ معاہدہ چل سکتا ہے ،اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟یہ معاہدہ سوا مہینے تک چلا اور اس دوران کوئی نفع نہیں ہوا ۔ (2)اگر میں اس کو ختم کرکےاس قرض کے بدلے جو مجھ پر ہے کچھ مال اس دوسرے شخص کو بیچ دوں تو کیا اس سے شرکت ہوسکتی ہے ؟ وہ دوسرا شخص ساتھ کام نہیں کرے گا ۔
جمعہ کی جماعت نکل جانے کا خوف ہو ، تو کیا تیمم کی اجازت ہوگی ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کےبارےمیں اگر جمعہ کی نمازکے دوران وضو ٹوٹ جائے اور معلوم ہوکہ وضو کرکے واپس آنے تک امام صاحب سلام پھیر دیں گے ، تو کیا اس صورت میں تیمم کرکے جماعت میں شامل ہونے کی اجازت ہے ؟
دوران نماز ایک سورت یا آیت سے دوسری طرف منتقل ہوجانے سے نماز کا حکم؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارےمیں کہ دورانِ نماز قراءت میں سورۃ العصرشروع کی اور جب﴿الاالذین آمنوا وعملوا الصلحت﴾پر پہنچا،توسورۃ التین کا یہ حصہ ﴿فلھم اجرغیر ممنون﴾تلاوت کردیا،تو کیا اس صورت میں نماز ہو جائے گی؟اور سجدۂسہولازم ہو گا یا نہیں؟ سائل:عدیل احمد(گلیال کھوڑاں،پنڈی گھیب)