سرچ کریں

Displaying 631 to 640 out of 2815 results

631

جس ریسٹورنٹ میں حلال و حرام کھانے ہوں ،اس کے آرڈر بُک کرنا کیسا؟

سوال: ہمارے کام کی نوعیت یہ ہے کہ ہم یورپ میں موجود ہوٹل، ریسٹورنٹ اور پیزا برگر والوں سے رابطہ کرتے ہیں اور انہیں آفر کرتے ہیں کہ آپ کے ریسٹورنٹ سے جو بھی کسٹمر آرڈر دیکر کھانا منگوانا چاہے، ان کی کالز ہم ریسیو کریں گے، کال ریسیو کر کے ان کا آرڈر وصول کرنا، پھر کسٹمر کا نام، فون نمبر، ایڈریس اور دیگر ضروری معلومات لے کر ہم آپ کو بھیج دیں گے، آپ اس کے آرڈر کے مطابق کھانا تیار کر کے وہاں سے ڈیلیور کر دیں، یوں آپ کی کالز سننے اور کسٹمر سے بات کرنے کی سر دردی ختم ہو جائے گی، بس ہماری جانب سے آپ کو مکمل تفصیل کےساتھ آرڈر وصول ہو گااور آپ کا کام آسان ہو جائے گا، پھر اس کام کے بدلے ہم ان سے یومیہ یا ماہانہ اجرت مقرر کر لیتے ہیں کہ اتنے گھنٹے ہمارے افراد آپ کے ریسٹورنٹس میں آنے والی کالز سننے کے لیے تیار رہیں گے، پھر اس وقت میں کالز آئیں یا نہ آئیں، بہر حال ہر روز کی جداگانہ یا پھر ماہانہ اتنی اجرت دینی ہو گی، تو اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ نوٹ: سائل کی مزید وضاحت کے مطابق آرڈر وصول کرنے کا طریقہ کار یہ ہو گاکہ اگر کوئی کسٹمر آرڈر کرنا چاہے، تو اپنے ملک میں وہ لوکل کال ہی کرے گا، لیکن نیٹ کے ذریعے اس کی کال ہمیں پاکستان میں موصول ہو گی، یہاں کال ریسیو کر کے اس کے آرڈر کی تفصیل لکھیں گے، مثلاً: پیزا ہے، تو کن چیزوں پر مشتمل ہونا چاہئے، وغیرہ وغیرہ، پھر دیگر ضروری معلومات لے کر کمپیوٹر میں درج کر کے پرنٹ کے آپشن پر کلک کریں گے، تو بذریعہ سافٹ وئیر یورپ میں اس ریسٹورنٹ کے متعلقہ اسٹاف کے پاس وہ آرڈر پرنٹ آؤٹ ہو جائے گا، پھر ریسٹورنٹ اسٹاف مطلوبہ چیز تیار کر کے وہیں سے کسٹمر کو ڈیلیور کر دے گا۔ نیز چونکہ ہمارا کام یورپ کے ریسٹورنٹس میں ہی ہوتا ہے اور ہم فقط وہیں کے آرڈر لیتے ہیں ، تو وہاں ریسٹورنٹس میں حرام چیزیں مثلاً:خنزیر کا گوشت اور شراب وغیرہ بھی ہوتی ہیں، تو جب ان کا آرڈر آئے گا، تو ہمیں ان کا آرڈر بھی لے کر بھیجنا پڑے گا۔

631
632

کیا سر کی سائیڈوں سے بال چھوٹےاور اوپر سے بڑے رکھنا منع ہے ؟

سوال: حدیث پاک میں قزع(یعنی سرکے بالوں میں بعض کو کاٹنا اور بعض چھوڑ دینے) سے منع کیا گیا ہے ، اس سے کیا مراد ہے اور آجکل جس طرح عموما بال کاٹے جاتے ہیں ۔ کانوں سے اوپر چھوٹے کرنا اور سر کے اوپر والے حصے کو بڑا کرنا یہ بھی قزع میں شمار ہوگا یا نہیں ؟

632
633

اللہ پاک وحدہ لاشریک ہے،تو پھر قرآن میں ”ہم“ کا صیغہ کیوں استعمال کیا گیا؟

سوال: قرآن پاک میں "ہم" کا صیغہ کیوں استعمال ہوتا ہے؟ جبکہ قرآن پاک الله پاک کا مبارک کلام ہے اور اللہ پاک تو وحدہ لا شریک ہے؟

633
634

تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھنے سے ایک قرآن مجید کا ثواب ملتا ہے؟

سوال: کیا یہ بات حقیقت ہے کہ تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھنے سے ایک قرآن پاک کا ثواب ملتا ہے؟

634
635

عورت کا غیر ضروری بال صاف کرنے کے لیے استرہ استعمال کرنا

جواب: پاک کی شرح میں المنہاج شرح صحیح مسلم بن الحجاج میں ہے: ''الاستحدادفھو حلق العانۃ سمی استحدادا لاستعمال الحدیدۃ وھی الموسی وھو سنۃ والمرادبہ نظافۃ ذلک ...

635
636

کیا اللہ کے نبی نفع پہنچا سکتے ہیں؟

سوال: میری نظر سے یہ حدیث پاک گزری ہے ا سکی تشریح فرمادیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اے عبد مناف کے بیٹو اپنی جانوں کو اللہ سے خرید لو اے عبد المطلب کے بیٹو اپنی جانوں کو اللہ سے خرید لو اے زبیر بن العوام کی والدہ رسول اللہ کی پھوپھی اے فاطمہ بنت محمد تم دونوں اپنی جانوں کو اللہ عزوجل سے بچا لو میں تمہارے لیے اللہ کی بارگاہ میں کسی چیز کامالک نہیں ہوں تم دونوں میرے مال سے جتنا چاہو مانگ سکتی ہو ؟ ؟

636
637

حاملہ عورت کے پستان سے بغیر کسی درد کے نکلنے والے صاف پانی کا حکم

سوال: ایک حاملہ عورت کے حمل کا آخری مہینا ہے ، اس عورت کے پستان سے کبھی کبھار بغیر کسی بیماری اور درد کے صاف پانی آرہا ہے تو کیا یہ پانی ناپاک ہوگا؟ کیا اس پانی کے نکلنے کے بعد پاک کیے بغیر وہ عورت نماز پڑھ سکتی ہے یا پھر اسے نماز سے پہلے غسل کرنا ہوگا؟

637
638

جس شخص نے سوتے ہوئے میری زیارت کی، عنقریب وہ جاگتے ہوئے بھی مجھے دیکھےگا۔ حدیث کی وضاحت

جواب: پاک ہے، جیسا کہ ضیغمِ اسلام علامہ سید احمد سعید کاظمی رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ (سالِ وفات:1407ھ/1986ء)نے بیان کیا ہے۔ حدیث وشروحاتِ حدیث: ...

638
639

بکری کا جوٹھا پاک ہے یا ناپاک اور بکری کی جگالی کا حکم

سوال: بکری کا جوٹھا پاک ہے یا ناپاک ؟اگر پاک ہے تو بکری کی جگالی کاکیا حکم ہے ؟

639
640

کافر کے تھوک کا حکم

سوال: بھی کبھی لوگوں کے منہ سے بات کرتے وقت تھوک کی چھینٹیں نکلتی ہیں اگر غیر مسلم کے تھوک کی چھینٹ آجائے تو کیا وہ ناپاک ہے ؟

640