
محرم کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ محرم الحرام کے مہینے میں شادی کرنا کیسا؟بعض لوگ اس میں شادی کرنے سے منع کرتے ہیں ،اور بعض حرام تک بھی کہہ دیتے ہیں ،برائے کرم اس کے متعلق تفصیلی جواب ارشاد فرمائیں ؟ سائل:عابد مدنی (جامعۃ المدینہ،راولپنڈی)
چائے کی پتی کو چمڑے کے رنگ سے رنگنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارا چائے کی پتی کا کاروبار ہے ، ہم چائے کی پتی کو چمڑا رنگنے کے رنگ سے رنگ کر ہول سیلر اور ریٹیلر افراد کو بیچتے ہیں۔ ہمیں متعلّقہ شعبہ افسران کو بسا اوقات رشوت بھی دینی پڑتی ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ مذکورہ بالا طریقے کے مطابق کارخانہ چلانا اور چائے کی پتی کی خرید و فروخت کرنا جائز ہے؟
قبلہ کی طرف ٹانگیں پھیلانا،تُھوکناوغیرہ کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ جان بُوجھ کر قبلہ شریف کی طرف ٹانگیں پھیلانا، تُھوکنا، پیشاب کرنا وغیرہ یہ سوچتے ہوئے کہ اس سے کچھ نہیں ہوتا، نہ ہی ایسا کرنا گناہ ہےاور اسی طرح انجانے میں ایسا کرنے کے بارے میں شرعی راہنمائی فرمائیں کہ ایسا کرنا کیسا؟
صابن والے پانی سے کپڑے پاک کرنا
سوال: یہ بتایا گیا کہ مستعمل پانی سے نا پاک کپڑے کو پاک کر سکتے ہیں، سوال یہ ہے کہ جس پانی سے پہلے ہی کپڑے دھوئے ہوئے ہیں یعنی صابن لگے ہوئے کپڑے جس ٹب میں ڈبو کر نکالے گئے ہوں، تو اب اس صابن والے پانی سے پاک کر سکتے ہیں؟
نامحرم مرد و عورت کا ایک ٹیبل پر کھانا کھانا
سوال: آج کل رائج ہو چکا ہے کہ شادی سے پہلے لڑکا لڑکی فیملی کے ساتھ، ایک ساتھ ٹیبل کرسی پر بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں اور آپس میں باتیں کرتے ہیں، اس کا شرعی حکم کیا ہے؟
سوال: کیا بیٹی کا نام "ہبہ حیات" رکھ سکتے ہیں؟
کیا قرآن پاک کا سچا حلف اٹھانے سے کوئی نقصان ہوتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے گھر پر بھابھی کے ساتھ میری بیوی کی کسی بات پر بحث وتکرار ہوئی ہے بالآخر بیوی نے قرآن مجید ہاتھ میں اٹھا کر قسم کھا کر اپنی بات کو بیان کیاہے اب میری بیوی پریشان ہے کہ قرآن کا حلف نہیں اٹھانا چاہیے تھا جبکہ بیوی نے جو کچھ قسم اٹھائی وہ بالکل سو فیصد سچ ہی بیان کیا ہے تو کیا سچا حلف اٹھانے میں کوئی نقصان والا معاملہ تو نہیں ہوگا اس کی رہنمائی فرمادیں ؟