
دو افراد کا مل کر ایک بکرا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربان کر نا
سوال: اگر کوئی شخص الگ سے اپنی واجب قربانی کرے اور اپنے والد کے ساتھ پیسے ملا کر ایک بکرا الگ سے خریدے اور نبی پاک علیہ السلام کے نام پر اس بکرے کی قربانی کرے تو کیا ایسے قربانی ہوجائے گی ؟
قربانی کا جانور خریدنے میں مالی تعاون کرنا
سوال: اگر کسی شخص پر قربانی واجب ہو اور وہ جانور لینے جائے تو جانور کی قیمت زیادہ ہو اور اس کے پاس رقم کم ہو، ایسی صورت میں کوئی دوسرا شخص اس جانور کو خریدنے میں اپنی طرف سے ثواب کی خاطر کچھ رقم ملا کر جانور خریدنے میں اس کی سپورٹ کردے ،اس کامقصد جانورمیں اپنی شرکت ثابت کرنانہ ہو اور پھرجس پر قربانی واجب ہو، وہی شخص اس جانور کی قربانی کرے ،تو کیا ایسی صورت میں اس جانور کی قربانی ہوجائے گی جبکہ اس جانور کی خریداری میں دوسرے شخص نے اپنی رقم ملا کر قربانی کرنے والے کی سپورٹ کی ہو ،کیا دوسرے کے رقم ملانے سے قربانی پر کوئی فرق پڑے گا؟
دس ہزار بار یارحمٰن پڑھنے کی منت ماننا ؟
سوال: میرا بیٹا بیمار تھا، تو میں نے منت مانی کہ اگر یہ ٹھیک ہوگیا تو دس ہزار بار”یا رحمٰن“ کا وِرد کروں گی، اب الحمدُ للہ بیٹا ٹھیک ہوگیا ہے، تو اس منت کو پورا کرنا لازم ہے یا نہیں ؟
کیا قیامت سے چالیس سال پہلے بچوں کی ولادت ہونا بند ہو جائے گی؟
سوال: میں نے کسی روایت میں پڑھا تھا کہ قیامت سے چالیس سال پہلے ولادت بند ہو جائے گی۔ اگر یہ بات درست ہے، تو پھر اس آیت :” یَوْمَ تَرَوْنَهَا تَذْهَلُ كُلُّ مُرْضِعَةٍ عَمَّاۤ اَرْضَعَتْ وَ تَضَعُ كُلُّ ذَاتِ حَمْلٍ حَمْلَهَا “کا کیا مطلب ہوگا جس میں حمل والی کے حمل ساقط ہونے کا بیان ہے؟
قبر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خود تشریف لائیں گے یا ان کی تصویر دکھائی جائے گی ؟
جواب: نے اس کی تین توجیہیں کی ہیں : ایک تو یہ کہ قبر سے گنبدِ خضریٰ تک کے سارے حِجابات (یعنی پردے)اٹھا دیئے جائیں گے اور مردہ جمالِ جہاں آرا سے مشرف ہوگ...
دورانِ اعتکاف عورت کا پرندوں کو دانہ ڈالنا
سوال: میری امی جان نے گھر میں چکور پرندے رکھے ہیں، کیا اعتکاف کےدوران وہ ان پرندوں کو دانہ ڈال سکتی ہیں جبکہ ساتھ ساتھ درودِ پاک بھی پڑھتی رہیں؟
غلاف کعبہ سے ٹکڑا نکالنا کیسا؟
سوال: زید عمرہ کرنے گیا، وہاں اس نے غلاف کعبہ کا ٹکڑا اتار لیا ۔تو کیا زید غلاف کعبہ کا ٹکڑا تبرک کے طور پہ پاکستان لا سکتا ہے؟
سوال: جو شخص دفن کے وقت موجود نہیں تھا، اس کے لیے میت کو دفن کرنے کے دو دن یا تین دن یا دس دن بعد قبر پر مٹی ڈالنا کیسا ؟ حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی؟
کلمہ کفر یاد نہ ہو تو توبہ کا طریقہ کیا ہے ؟
سوال: کوئی شخص کلمۂ کفر بولے اور اس کو یاد نہ ہو اور سننے والے کو بھی یاد نہ ہو، بس اتنا معلوم ہو کہ کلمۂ کفر بولا ہے، تو اب توبہ کا کیا طریقہ ہو گا ؟
مسافر جس سمت میں جا رہا ہے اسی سمت میں شہر کی حد ختم ہونے کا اعتبار ہے
سوال: زید شہر کے شمال کی جانب رہتا ہے اور شمال کی جانب اگر وہ مسافت سفر کے لیے جائے، تو ایک کلومیٹر فاصلہ طے کرنے کے بعد شہر کی حد ختم ہوجاتی ہے ،اور اگر وہ جنوب کی طرف سفر کو جائے، تو 7 کلومیٹر طے کرنے کے بعدشہر کی حدختم ہوجاتی ہے،اب اگر زید جنوب کی طرف ہی سفر کو جائے ،تو کیا وہ 7کلومیٹر طے کرنے کے بعد ہی مسافربنے گا یا پھر ایک کلومیٹر طے کرنے کے بعدوہ مسافر ہوجائے گا، اگرچہ شہر کی حدود میں ہو؟