سرچ کریں

Displaying 61 to 70 out of 779 results

61

نابالغ پر سجدہ ٔتلاوت واجب نہیں

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ مَتین اس مسئلہ کے بارے میں کہ نابالغ نے آیتِ سجدہ تلاوت کی تو کیا اس پر سجدہ کرنا واجب ہوگا یا نہیں؟ نیز نابالغ نے آیتِ سجدہ تلاوت کی اور بالغ نے سُنی تو کیا سُننے سے بالغ پر سجدۂ تلاوت واجب ہوجائے گا یا نہیں ؟ بیان فرمادیں۔

61
62

ڈیجیٹل قرآن پین سے آیت سجدہ سنی تو سجدہ تلاوت کا حکم

سوال: ڈیجیٹل قرآن جس میں پین کو جہاں ٹچ کیا جائے، تلاوت کی آواز آتی ہے، تو اگر کسی نے پین آیت سجدہ پر ٹچ کیا اور آیت سجدہ سن لی، تو کیا سجدہ تلاوت واجب ہو جائے گا؟

62
63

آیتِ سجدہ کا ترجمہ سننے والے پر سجدہ تلاوت واجب ہوگا؟

سوال: قاری نے آیتِ سجدہ کا ترجمہ پڑھا جبکہ سننے والے کو ایک دن بعد علم ہوا کہ یہ تو آیتِ سجدہ کا ترجمہ تھا۔ تو کیا اس صورت میں آیتِ سجدہ کا ترجمہ سننے والے پر سجدہ تلاوت واجب ہوگا؟

63
64

عورت کا مخصوص دنوں میں آیتِ سجدہ سننے کا حکم

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک اسلامی بہن گھر میں بچیوں کو قرآنِ پاک پڑھاتی ہے۔ اگر اس اسلامی بہن کے مخصوص دنوں میں بچیاں سبق سناتے ہوئے آیتِ سجدہ تلاوت کریں ، تو کیا اس پڑھانے والی اسلامی بہن پر سجدۂ تلاوت لازم ہوگا؟ بالغ بچی آیتِ سجدہ تلاوت کرے ، تو کیا حکم ہوگا اور نابالغ تلاوت کرے ، تو کیا حکم ہوگا ؟

64
65

نمازی نے غیر نمازی سے آیتِ سجدہ سنی ،تو سجدۂ تلاوت واجب ہوگا یا نہیں؟

سوال: نمازی نے غیر نمازی سے آیتِ سجدہ سنی ،تو کیا نمازی پر سجدہ تلاوت واجب ہے ؟ اور یہ سجدہ نماز میں ہی کرنا ہوگا یا نماز مکمل کرنے کے بعد کرنا ہو گا ؟

65
66

ایک مجلس میں آیت سجدہ پانچ لوگوں نے پڑھی تو سجدہ تلاوت کا کیا حکم ہے؟

سوال: اگر ایک ہی مجلس میں ایک ہی آیتِ سجدہ پانچ لوگوں نے پڑھی تو سجدہ ٔتلاوت ایک ہی بار کرنا ہوگا یا پانچ بار؟نیزاگر آیتِ سجدہ سننے والے نے خود بھی وہی آیت اسی مجلس میں تلاوت کی ہوتووہ ایک ہی سجدۂ تلاوت کرے گایا الگ الگ یعنی ایک پڑھنےکا اور دوسرا سننے کا؟

66
67

بغیر آواز کے آیت سجدہ پڑھنے سے سجدہ تلاوت کا حکم

سوال: اگر کوئی شخص قرآن پاک پڑھ رہا ہو اور اس کے فقط ہونٹ ہل رہے ہوں ،آواز بالکل بھی نہ نکل رہی ہو یعنی اتنی بھی آواز نہ ہو جو اس کے اپنے کانوں تک پہنچ سکے اور اس حالت میں اگر وہ آیت سجدہ پڑھے تو کیا اس پر سجدہ تلاوت واجب ہوگا؟

67
68

سجدہ تلاوت کھڑے ہو کر کرنا چاہیے یا بیٹھ کر؟

سوال: سجدہ تلاوت کھڑے ہوکر کرنا چاہیے یا پھر بیٹھ کر؟رہنمائی فرمادیں۔

68
69

نماز میں آیتِ سجدہ پڑھی لیکن سجدہ کرنا بھول گئے تو نماز کا حکم

جواب: تلاوت بھی ادا ہو گیا ۔ در مختار میں ہے:”(ولو تلاها في الصلاة سجدها فيها لا خارجها) لما مروفي البدائع: وإذا لم يسجد أثم فتلزمه التوبة “یعنی اگر اس ...

69
70

بغیرارادے کے آیت سجدہ سننے کاحکم

سوال: قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے آیت سجدہ آئے اور قریب کام کرنے والا شخص اسے بغیر ارادے کے سن لے تو کیا سننے والے پر بھی سجدہ واجب ہو جاتا ہے؟

70