
حلال و حرام کے لیے اسلام کے ہی اصول کیوں ضروری ہیں؟
جواب: مسائل و حادثات میں صرف و صرف اسلا م قوانین کو ہی معیار بنائے کہ اسلام قبول کر لینے کے بعد یعنی سر تسلیم خم کرلینے کے بعد سرکشی کرتے ہوئے اللہ و رسول...
عمرہ میں بالوں کی تقصیر مدینہ جا کر کی، تو کیا حکم ہے؟
سوال: ایک اسلامی بہن نے عمرہ اداکیا ،لیکن بالوں کی تقصیر نہیں کی اور مدینے چلی گئیں اور مدینہ جانے کے بعد وہیں بالوں کی تقصیر کی ، تو اس صورت میں کیا حکم ہوگا؟
مکی(مکہ میں رہنے والے) کا عرفات سے عمرے کا احرام باندھنا
سوال: مکہ مکرمہ میں رہنے والے عرفات میں عمرے کا احرام باندھ کر عمرہ کے لئے جاتے ہیں تو کیا ان کا عمرہ ہو جاتا ہے؟
نماز میں درود نہ پڑھنے سے نماز ہوجائے گی؟ حدیث پاک کی شرح
جواب: مسائل، المعونہ علی مذہب عالم المدینہ اور مسائل حرب الکرمانی میں ہے: و اللفظ للاول: ”مسألة: الصلاة على النبي صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم مسنونة و ليست ب...
حج تمتع والا 8 ذوالحجہ کو حج کا احرام کہاں سے باندھے گا ؟
سوال: حج تمتع کرنے والا،عمرہ کرنے کے بعد احرام کھول دیتا ہے،توکیا اب اسے 8 ذو الحجہ کو احرام باندھنے میقات سے باہر جانا ہوگا؟کیونکہ ہم نے سنا ہے کہ احرام میقات کے باہر سے باندھ کر آنا ہوتا ہے۔اور یہ بھی بتادیں کہ ہم نیت کیاکریں گے؟کیونکہ حج تمتع کی نیت تو ہم پہلے ہی کرچکے تھے (یعنی ہماری تو پہلے سے ہی نیت تھی کہ ہم حج تمتع کریں گے)۔
بچیوں کو نماز سکھانے کے لیے عورت نماز میں آواز بلند کر سکتی ہے؟
جواب: مسائل میں حضرات طرفین رضی اﷲ تعالیٰ عنہما کے نزدیك اصل یہ ہے کہ نمازی جس لفظ سے کسی ایسے معنی کا افادہ کرے جو اعمال نماز سے نہیں وہ کلام ہوجاتا اور مف...
ایک احرام سے دو عمرہ کرنے کا حکم؟
سوال: زید نے مسجدِ عائشہ سے ایک ساتھ دوعمروں کی نیت سے احرام باندھا۔ دو عمروں کی نیت کرتے ہوئے اس کاارادہ یہ تھا کہ ”وہ اسی نیت کے ساتھ دو عمرے کرے گا ، پہلا عمرہ کرنے کے بعد وہ حالتِ احرام میں ہی ہو گا اور اسی احرام سے دوسرا عمرہ کرے گا ، دوسرے عمرے کی نیت کے لئے مسجد عائشہ آنے کی حاجت نہیں ہوگی“ اس مذکورہ نیت و ارادے سے زید نے ایک عمرہ کے لئے طواف وسعی کرکے حلق کروایا اور خود کو حالت احرام میں سمجھتے ہوئے اس نے مسجد حرام سے ہی دوسرےعمرے کے لئے تلبیہ پڑھا ، اور طواف و سعی کرکے حلق کروایا۔ زید نے دو عمرے کرنے کے لیے جو طریقہ اختیار کیا ہے ، کیا یہ درست ہے ؟ زید پر کوئی دَم وغیرہ تو لازم نہیں ہوا ؟ راہنمائی فرمادیں ۔
ناسمجھ بچے کو مسجدالحرام اورمسجد نبوی میں لے کرجانا
سوال: کیا ایک سال کے بچے کو پیمپر(PAMPER) پہنا کر اپنے ساتھ عمرہ اور طواف کیلئے جاتے وقت مسجد الحرام لے جاسکتے ہیں یا نہیں ؟یونہی مسجد نبوی شریف میں حاضری کیلئے جاتے وقت ساتھ لے جانا کیسا ہے؟اگر شرعاً یہ درست نہیں تو پھر ایسی صورت میں والدین عمرہ کرنےا ور مدینہ شریف حاضری کیلئے سفر کیسے کریں، جبکہ ان کے پیچھے ،بچے کو کوئی سنبھالنے والا نہ ہو۔اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں۔
عمرہ کرنے کی منت مانی، تو کیا اس کو پورا کرنا لازم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ ایک شخص نے منت مانی کہ اگر میرا فلاں کام ہو گیا، تو میں عمرہ کروں گا، اب اس کا کام ہو چکا ہے، تو کیا اس پر شرعاً عمرہ کرنا لازم ہے؟
عمرہ کئے بغیر احرام کھولنے کا حکم
سوال: ایک شخص جو کہ مکہ مکرمہ میں ہی قیام پذیر ہے،اس نے کرونا کے زمانے میں مسجد عائشہ سے عمرے کا احرام باندھا، جب وہ عمر ہ کرنے کیلئے حرم کعبہ میں داخل ہونے لگا،تو اُسے کسی وجہ سے عمرہ کرنے سے روک دیا گیا۔لہذا اس شخص نے احرام کھول دیا ۔اور اس کے بعد سے اب تک اس نے عمرے یا حج کا احرام نہیں باندھا۔اب ایسی صورت میں اس کیلئے کیا حکم ہوگا؟اور کیا اس پر دم لازم ہوگا یا نہیں؟ نوٹ:سائل نے بتایا کہ جب اس نے احرام کھولا تو اس نے اپنے گمان میں یہ سمجھا کہ اس طرح وہ احرام سے باہر ہوجائے گا۔