
بلڈ ٹیسٹ ٹیوب یا پیشاب کی ڈبیہ پر مریض کا نام لکھنا کیسا ؟
جواب: ہمارا دین ہمیں مُقدّسات، شعائر دینیہ اور کلمات وحروف کے احترام کا درس دیتا ہے۔ احادیثِ مبارکہ اور سیرتِ نبویہ میں اِس کی واضح تعلیمات موجود ہیں۔فقہائ...
زوجہ کی بھانجی سے دوسری شادی کرلی اب کیا حکم ہے؟
سوال: میں نے دوسری شادی کی ہے جس کے 4 دن بعد پتہ چلا کہ یہ شادی میں نے پہلی بیوی کی بھانجی سے کر لی ہے، اب میرے لیے کیا حکم ہے جبکہ ہم میں میاں بیوی والا تعلق بھی قائم ہو چکا ہے ۔نیز اب میں کس کو اپنے پاس رکھ سکتا ہوں ؟ نوٹ : دوسری شادی 6 سال بعد اولاد نہ ہونے کی وجہ سے کی ہے اور پہلی بیوی بھی نکاح میں ہے۔
پرانی ادویات کو نئی قیمت پر فروخت کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں میڈیکل اسٹور(Medical Store) چلاتا ہوں کچھ ادویات ہمار ے پاس اسٹاک(Stock)رکھی ہوتی ہیں بسا اوقات ان کی قیمت بڑھ جاتی ہے تو اب سوال یہ ہے کہ کیا ہم ان ادویات کو نئی قیمت پر فروخت کرسکتے ہیں یا ہمیں اِن ادویات کو پرانی قیمت پرہی فروخت کرنا ہوگا؟
کیا وِتر نمازکے بعد نوافل پڑھ سکتے ہیں ؟
سوال: جب ہم عشاء کی نماز ادا کرتے ہیں،تو اس میں وتروں کے بعد بھی دورکعت نفل پڑھتے ہیں،کیا وتروں کے بعد یہ نفل پڑھنا جائز ہے؟ آج کل سوشل میڈیا پہ یہ بات بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے کہ’’ وتروں کے بعد نفل نہیں پڑھ سکتے،کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حکم دیا کہ تمہاری آخری نماز وتر ہونی چاہئے۔ (صحیح بخاری)‘‘برائے کرم اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
مضاربت ختم کرنی ہے تو کیا مضارب خریدا ہوا مال بیچ سکتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ مجھے ایک آدمی نے بطور مضاربت کچھ رقم دی جس سے میں کاروبار کررہاہوں ،اب وہ شخص مضاربت ختم کرنا چاہتا ہے جبکہ میرا کہنا ہے کہ دکان میں اچھا خاصہ مال جو بڑی محنت سے میں نے خریدا ہے اس کو فروخت کرلوں اور ایک دو مہینے بعد ہم پرافٹ آپس میں تقسیم کرلیں گے یوں کرنے سے دکان میں موجود مال کو بیچنے پر کافی نفع حاصل ہوگا تو ایسی صورت میں ہماری رہنمائی فرمائیں کہ مجھےاس چیز کا اختیار ہے کہ ابھی فورا کاروبار بند نہ کروں یہاں تک کہ اس مال میں سےنفع حاصل کرلوں اور نفع ہمارا آدھا آدھا طے ہو اتھا؟ سائل:محمد اشفاق (زینب مارکیٹ کراچی)
کھانا کھائے بغیر کمپنی سے کھانے کے پیسے وصول کرنا
جواب: ہم آپ کو کھانے کے پیسے دیں گے تو اس صورت میں ہفتہ بعد جب حساب ہو تو آپ اس وقت کے کھانے کے پیسے بھی لے سکتے ہیں کہ جس وقت آپ نے کھانا نہیں کھایا تھا لی...
ویڈیوز دیکھ کر پیسہ کمانا، ناجائز ہے؟
سوال: ایک ویب سائٹ ہے،جس میں ایک اکاؤنٹ نمبر دیا ہوتا ہے، اس اکاؤنٹ میں پیمنٹ جمع کروانی ہوتی ہے جو کہ کم سے کم 500 روپے ہوتی ہے اور زیادہ کی کوئی حد نہیں ۔ یہ رقم ناقابل واپسی ہوتی ہے۔ رقم جمع کروانے کے بعد ان کی طرف سے اسلامک ویڈیوز ہمیں دی جاتی ہیں مثلاً تلاوت قرآن اور دیگر موضوعات پر ، ان ویڈیوز کو دیکھنے پر وہ ہمیں پروفٹ دیتے ہیں، مثلا 500 جمع کروانے والے کو روزانہ تین ویڈیوز بھیجی جائیں گی، 1000 جمع کروانے والے کو 4 اسی طرح جتنی زیادہ رقم مثلا دس ہزار، بیس ہزار جمع کروائیں گے تو اتنی زیادہ ویڈیوز آئیں گی اور انہیں دیکھنے پر اتنی ہی زیادہ انکم حاصل ہوگی۔ کیا اس طرح ویڈیوز دیکھ کر انکم حاصل کرنا جائز ہے؟
درزی کے پاس بچے ہوئے کپڑے کا حکم ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میرا بھائی درزیوں کا کام کرتا ہے،گاہگ سوٹ کے حساب سے کپڑا دے کر جاتے ہیں ،اوروہ اپنی کاریگری سے کاٹ کر اس میں سے کچھ نہ کچھ کپڑا بچا لیتا ہے،اور بعض اوقات ایک ہی گھر کےکئی جوڑے ایک ہی تھان سے ہوتے ہیں ،اگر ان کو احتیاط سے کاٹا جائے توان سے زیادہ کپڑا بچ جا تا ہے جو بآسانی استعمال میں لایا جا سکتا ہےیعنی اس سے چھوٹے بچوں کا ایک آدھ سوٹ بن جاتا ہے،کیا یہ بچا ہوا کپڑا ہم اپنے استعمال میں لا سکتے ہیں یا نہیں ،برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں ؟ (اکبر علی لودھی،نیو بہگام ،گوجر خان)
دفعِ ظلم کے لیے رشوت دینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ڈرائیور ہوں ہم کسی جگہ سے گاڑی بھرتے ہیں تو چیک پوائنٹ پر ہمیں رشوت دئیے بغیر نہیں چھوڑا جاتا میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہمارا ایسے موقع پر رشوت دینا جائز ہے؟
کیا خلع کی عدت میں بھی شوہر پر نفقہ لازم ہوگا؟
جواب: ہمارے معاشرے میں طلاق و خلع کے واقعات میں شدید لڑائی جھگڑا ہوتا ہے اور عورت میکے چلی جاتی ہے ۔حالانکہ زندگی کے اس موڑ کو بھی احسن انداز سے انجام دیا...