
کیا عورت شوہرکی اجازت کے بغیر بیعت کرسکتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بیعت ہونے کے لئے عورت کا شوہر سے اجازت لینا ضروری ہے یا نہیں،برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں؟ سائل:جبران علی عطاری (ڈھوک کالا خان،راولپنڈی)
بے نمازی اور داڑھی منڈے شخص کو پیر بنانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے خاندان کے بعض افراد ایسے شخص سے مرید ہو رہے ہیں جو اپنے آپ کو سید کہلواتا ہے اور نماز قضا کرنا اس کا معمول ہے ، داڑھی بھی منڈاتا ہے ، یہ باتیں تقریبا ہم سب اہل علاقہ کو معلوم ہیں ، ہم سے بھی اس کا مرید ہونے کے لیے کہا گیا ہے ، پوچھنا یہ ہے کہ ہم اس کے مرید ہو سکتے ہیں یا نہیں ؟ اور جو مرید ہو چکے ہیں وہ کیا کریں ، اس سے بیعت باقی رکھیں یا توڑ دیں ؟ سائل:محمد ظفر عطاری (کورنگی ، کراچی)
داڑھی کی حد کہاں سے کہاں تک ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ داڑھی کی حد کہاں سے کہاں تک ہے ؟ اگر کوئی شخص اپنے کانوں کے برابر والے بال سیٹ کرواتے ہوئے ایک مٹھی سے چھوٹے کرواتا ہو تو کیا وہ گنہگار ہو گا ؟ سائل:محمد عبد اللہ عطاری (اوباڑو ضلع گھوٹکی ، سندھ)
کیا فرض نماز کی آخری دورکعتوں میں سورہ فاتحہ پڑھنا ضروری ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مندرجہ ذیل سوالات کے بارے میں کہ: (۱)فرائض کی آخری دو رکعتوں میں سورہ فاتحہ پڑھنے کا کیا حکم ہے ،اگر کسی نے نہ پڑھی تو کیا اس کی نماز ہو جائے گی ؟ (۲)انہی دو رکعتوں میں اگر کوئی فاتحہ کے ساتھ سورت بھی ملاتا ہے تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے ؟ سائل :گلریز عطاری(واہ کینٹ)
کیا بیوی کے انتقال کے بعد اسکی بھانجی سے نکاح کرسکتے ہیں
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میری زوجہ کا انتقال ہو گیا ہے، اب میں اس کی سگی بھانجی سے نکاح کر سکتا ہوں یا نہیں؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں وضاحت فرما دیں۔ سائل: عبد الغفور عطاری (راولپنڈی)
کیا زائد (انگلی نما) لٹکتے گوشت کو ہاتھ سے جدا کرسکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا ایک چھوٹا بھائی ہے،جس کی عمر تقریبا سات سال ہے ،اس کے دائیں ہاتھ کی چھنگلیا کے ساتھ پیدائشی طورپرانگلی نماگوشت لٹکا ہوا ہے ،جس کے اندر ہڈی نہیں ،اور اس کی وجہ سے اسے لکھنے میں کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،گھر کے افراد نے یہ مشورہ کیا کہ اس کو جدا کروا دیا جائے ،اس حوالے سے چند ڈاکٹر وں سے بات چیت کی تو ان سب کایہی کہنا ہے کہ آپریشن کے ذریعے اس زائد (انگلی نما)گوشت کوبا آسانی جدا کیا جا سکتا ہے ، مذکورہ تفصیل کے بعد یہ ارشاد فرمائیں کہ شرعی طور پر اس زائد گوشت کو جدا کرنا کیسا؟ سائل:محمد سلطان عطاری(ضلع ہری)
کیا مکان کسی کے نام کردینے سے ہبہ مکمل ہو جاتاہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ مرحوم دین محمد نے اپنی صحت و حیات میں اپنا ایک قابل تقسیم مکان اپنےدو بیٹوں کے نام کر دیا تھا۔ مگر اس کی اوپر والے حصے کی عارضی سی تقسیم ہوئی تھی، جو باقاعدہ تقسیم نہیں تھی اور وہ خود بھی وہیں رہتے رہے تھے۔ ان کا ایک تیسرا بیٹا بھی تھا جو پہلے گھر سے کہیں چلا گیا تھا۔ مگر اب ان کے فوت ہونے کے کافی عرصہ بعد وہ بھی واپس آ گیا ہوا ہے۔ اب اس کے بارے میں وضاحت سے شرعی حکم بیان فرمائیے کہ اس مکان میں اس تیسرے بیٹے کا کوئی حصہ ہو گا یا نہیں، جبکہ قانونی طور پر وہ مکان دو بیٹوں ہی کی ملکیت ہے۔ سائل: عبدالرشید عطاری (شاہدرہ، مرکز الاولیا لاہور)
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قرآن پاک میں ایک آیت ہے (رب المشرق والمغرب)اورایک آیت ہے(رب المشرقین ورب المغربین)اورایک آیت ہے (برب المشارق والمغارب)یہ تین آیات میں مشرق ومغرب کے لیے مختلف صیغے،واحد،تثنیہ اورجمع کے کیوں استعمال کیے گئے ہیں ،اس کے متعلق رہنمائی فرمادیں۔ سائل :اشتیاق عطاری(مغلپورہ،لاہور)
نمازی کا چہرہ قبلے سے کتنا پھرا ہوا ہوتو نماز ہوجاتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نمازی کا چہرہ قبلہ سے کتنا پھرا ہوا ہو تو نماز ہو جائے گی یعنی کتنے ڈگری کے اند ر نماز ہو جاتی ہے نیز قضائے حاجت میں قبلہ سے کتنا مڑکر بیٹھنا چاہیے ؟اسی طرح پاؤں پھلانے میں بھی اتنے درجے سے باہر رکھنے ہوں گے یا کچھ اور حکم ہے ؟ سائل: محمد اکمل عطاری(لاہور،کینٹ)
دورانِ ڈيوٹی جو وقت نماز ميں صرف ہوتا ہے اس کی تنخواہ لينا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ دورانِ ڈيوٹی جو وقت نماز کی ادائيگی ميں صرف ہوجاتا ہے اس وقت کی تنخواہ لينا جائز ہےيا نہيں؟ سائل:عبدالرحمٰن عطاری،خانیوال