
سوال: سگریٹ پینا جائز ہے یا نہیں؟اگر کوئی کہے کہ دکان سے سگریٹ لا دو ،تو اسے سگریٹ لا کر دینا جائز ہے یا نہیں؟
بدبودار جرابیں پہن کر مسجد میں جانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ آج کل سردی سے بچنے کے لیے بہت سے لوگ جرابیں استعمال کرتے ہیں۔جرابوں کے ساتھ اگر زیادہ دیر تک بوٹ پہنے جائیں،تو بعض لوگوں کے پاؤں سے عجیب سی بدبو آنا شروع ہو جاتی ہے۔اب مسئلہ یہ ہے کہ کچھ افراد بوٹ اتار کر اسی طرح بدبو والی جرابیں لے کر مسجد میں نماز پڑھنے آجاتے ہیں،جس کی وجہ سے مسجد میں بھی عجیب سی بدبو پھیل جاتی ہے،تو ایسے افراد کا بدبو والی جرابیں پہن کر مسجد میں آنا کیسا ہے؟
بے وضو شخص دستانے (Gloves) پہن کر قرآن پاک چھو سکتا ہے؟
سوال: کوئی ہاتھ میں دستانہ پہنا ہوا ہو، تو بے وضو ہونے کی صورت میں اسی دستانے سے قرآن پاک کو چھو سکتے ہیں؟ اس میں کوئی حرج تو نہیں ؟ رہنمائی فرمائیں۔
صفیں سیدھی رکھنے اور اقامت کے بعد صفیں درست کرنے کا اعلان کرنے کا حکم؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارےمیں کہ (1)صف میں کندھے سے کندھا مَس یعنی ملا ہوا ہونا واجب ، سنت یا مستحب کیا ہے؟ (2)جب اقامت کہی جائے، تو اس کے بعد امام کا صفیں درست کروانے کے لیے یہ اعلان کرنا کیسا ہے کہ اپنی ایڑیاں گردنیں اور کندھے ایک سیدھ میں کر کے صفیں سیدھی کر لیں اور کندھے سے کندھا مَس یعنی ٹچ کیا ہوا رکھنا واجب ہے۔۔۔؟ بعض لوگ کہتے ہیں اقامت ہو جانے کے بعد ایسے اعلان نہیں کرسکتے۔کیا یہ درست ہے؟
شوہر کا حیض و نفاس کی حالت میں بیوی سے ہم بستری کرنا کیسا؟
سوال: کسی کے یہاں بچہ پیدا ہوا اور عورت کو نفاس کا خون آرہا ہو، اس حالت میں شوہر کاصحبت کرنا کیسا؟
رمضان سستا بازار میں چیزیں مہنگی بیچنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ گورنمنٹ کی طرف سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں رمضان بازار لگائے جاتے ہیں،جن میں دُکانداروں کے لیے مناسب نفع رکھ کرحکومت اشیائےخوردونوش پرقیمتیں متعین کردیتی ہے اورقانون نافذکرنے والے ادارے خوب متحرک ہوتے ہیں کہ اگرکوئی دُکاندارمتعین قیمت سے زیادہ میں فروخت کرے،تواس کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہیں،یہاں تک کہ دُکانداریااس کاسامان اٹھاکرلے جاتے ہیں یا مالی جرمانہ عائد کرتے ہیں اوراسے ذلت ورسوائی کاسامناکرناپڑتاہے۔سوال یہ ہے کہ حکومت کااشیائےخوردونوش کی قیمتوں کومتعین کرناکیساہے؟کیایہ بیع المُکرَہ میں داخل ہے؟نیزدُکانداروں کامتعین قیمت سے زیادہ میں بیچنا کیسا ہے؟جبکہ ذلت ورسوائی میں پڑنے کاغالب اندیشہ ہو؟اگردُکاندارمتعین قیمت سے زیادہ پرفروخت کرتے ہیں،توکیایہ عقد صحیح اوراضافہ جائزو حلال ہوگا یا حرام ؟
جواب: نا۔(2) قیمت زیادہ ہونا۔(3)گوشت کا اطیب (اچھا) ہونا۔ ان اسباب میں قوت کے اعتبار سے بھی یہی ترتیب ہے یعنی جس جانور کا گوشت زیادہ ہوگا،وہ معتمد و مختار...
حج وعمرہ میں لازم ہونے والے دم کا گوشت کون کھا سکتا ہے ؟
سوال: میں سعودی عرب میں کام کے سلسلے میں مقیم ہوں ، میں شرعی فقیر (یعنی زکوۃ کا حقدار) نہیں ہوں ۔مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ یہاں جب لوگ حج و عمرہ کیلئے آتے ہیں تو بعض اوقات اُن پر دم لازم ہوتا ہے،تو اِن میں سے بعض لوگ میرےجاننے والے ہوتے ہیں جو دم کی ادائیگی کی بعد ،دم کی قربانی کا گوشت مجھے دیدیتے ہیں،توکیا اس صورت میں وہ گوشت میرے لئے کھانا جائز ہے؟اسی طرح ایک اور صورت بھی ہوتی ہے وہ یہ کہ بعض لوگ وہ گوشت قصاب کو ہی دیدیتے ہیں تو میں قصاب کے پاس جاکر اُنہیں پیسے دے کر اپنے کھانے کیلئے اُن سے وہ گوشت خریدلیتا ہوں ۔کیا میرا اس طرح دم کا گوشت خرید کر کھانا درست ہوگا؟
کیا دورانِ تلاوت مدِ منفصل کو ترک کردینا جائز ہے ؟
سوال: میں نے فیضان تجوید میں پڑھا ہے کہ مد منفصل کو مد جائز بھی کہا جاتا ہے۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ کیا دورانِ تلاوت مدِ منفصل کو ترک کردینا جائز ہے ؟