
کیا دورانِ تلاوت مدِ منفصل کو ترک کردینا جائز ہے ؟
سوال: میں نے فیضان تجوید میں پڑھا ہے کہ مد منفصل کو مد جائز بھی کہا جاتا ہے۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ کیا دورانِ تلاوت مدِ منفصل کو ترک کردینا جائز ہے ؟
میت کو غسل دینے کی اجرت لینا کیسا؟
سوال: میت کو نہلانے کی اجرت لینا کیسا؟
پریمئیم پرائز بانڈ کا شرعی حکم ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ابھی حکومت نے Premium Prize Bondپر دو طرح کے Options دیے ہیں(1)آپ نے اس پر نفع ”جو کہ 660روپے بنتا ہے“ لینا ہے (2)یا نفع نہیں لینا۔نفع نہ لینے کی صورت میں صرف قرعہ اندازی میں نام شامل ہو گا اور انعام نکلنے کی صورت میں انعام مل جائے گا ،جیسا کہ عام بانڈز میں ہوتا ہے۔اس صورت میں اگر ہم سود نہ لینے والے آپشن کو استعمال کرتے ہیں،تو کیا ہمارے لیے پریمئیم بانڈ کا لینا اور اس پر انعام وصول کرنا ،جائز ہو گا یا نہیں ؟
کیا جانور کی آنتیں بیچنا شرعاً جائز ہے ؟
سوال: جانور کی آنتیں بیچنا کیسا ہے؟
سوال: کیاعورت کے لیے محرم الحرام کے مہینے میں چوڑیاں پہننا جائز ہے؟
جانوروں کو آپس میں لڑوانے کا کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بہت سی جگہوں پر جانوروں مثلاً: کتوں، مرغوں اور ریچھوں وغیرہا کی لڑائی کروائی جاتی ہے، اِس لڑائی کے لیے جانوروں کے مالِکان اُنہیں اِسی مقصد کے لیے پالتے اور لڑائی کی تیاری کرواتے ہیں، تیاری کے دوران مرغوں کے ناخنوں کو تراش کر تیز کیا جاتا ہے، یونہی کتوں وغیرہ کے دانتوں کو نوکیلا بنایا جاتاہے، تا کہ دوسرے جانور کو جلد پچھاڑ سکیں، اِس لڑائی میں جانور بالیقین زخمی بھی ہوتے ہیں اور بعض اوقات مربھی جاتے ہیں، اِس پر انعامات بھی دئیے جاتے ہیں اور جوا بھی کھیلا جاتا ہے ۔ ایسے کھیل کا کیا حکم ہے؟
دو تھن والی بھینس کی قربانی کا کیا حکم ہے ؟
سوال: زید نے ایک بھینس میں قربانی کا حصہ ڈالا ہے جس کے قدرتی طور پر دو ہی تھن ہیں، ایسا نہیں ہے کہ اس کے بقیہ دو تھن کٹے ہوئے ہوں بلکہ پیدائشی طور پر اُس بھینس کے دو ہی تھن ہیں۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس دو تھن والی بھینس کی قربانی ہوجائے گی ؟
میڈیسن کمپنی کی طرف سے ڈاکٹر کو دی جانے والے مختلف آفرز کا حکم؟
سوال: کئی میڈیسن کمپنیاں مختلف ڈاکٹرز کو اپنی میڈیسن بیچنے کی ترغیب دلاتی ہیں اور اس کے لیےکمپنی والے ڈاکٹرز کو مختلف آفرز بھی کرتے ہیں ،مثلاً :ہم آپ کو فرنیچر بنوا دیں گے یا ایک مہینے میں اتنی مرتبہ فلاں بڑے ہوٹل میں آپ کو ہماری طرف سے فیملی سمیت کھانا کھلایا جائے گا یا فلاں ملک کی سیر کے لیے ٹکٹ دیا جائے گا وغیرہ وغیرہ ۔ سوال یہ ہے کہ میڈیسن کمپنی کا ایسی آفر کرنا اور ڈاکٹرزکا ان کی آفر کو قبول کرنا کیسا ہے؟