سرچ کریں

Displaying 7811 to 7818 out of 7818 results

7812

کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ حائضہ عورت جو معلمہ ہو وہ اپنےمخصوص دنوں میں قرآن پاک کی تعلیم دیتے ہوئے سانس توڑ توڑ کر ایک ایک کلمہ پڑھاسکتی ہے تواگر وہ دو کلمات پڑھالے تو اس میں کچھ حرج ہوگا ؟ سائل:محمد شعیب عطاری(سرجانی ٹاؤن،کراچی)

7812
7813

کیا مسجد کی چھت پر امام کے لیے مکان بنا سکتے ہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسجد تعمیر کر لینے کے بعد اس میں مسجد کی نیت کر لی گئی اور نمازیں ہونے لگ گئیں پھر کچھ عرصہ کے بعد مسجد کے چھت پر مسجد کے عموی چندے سے یعنی وہ چندہ جو مسجد کے نام پر عموما متولی کے قبضہ میں ہوتا ہے اس سےامام صاحب کے لئے فیملی رہائش تیار کی گئی تو ایسی صورت میں مسجد کی چھت پر امام کے لئے مکان بنانا اور امام صاحب کا اس میں رہائش رکھنا جائز ہے یا نہیں؟ سائل: محمد اکمل عطاری(لاہور،کینٹ)

7813
7814

محافل کا چندہ مسجد میں دینا کیسا؟

سوال: (1)مسجد کی انتظامیہ محفلِ میلادُ النبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے لئے اور دیگر محافل کے لیے جو چندہ اکٹھا کرتی ہے اس میں سے محفل کے اَخراجات کے بعد جو چندہ بچ جائے اسے مسجد کے پیسوں میں جمع کرسکتی ہے یا نہیں؟ (2)اگر محفل کے لئے جمع کیا گیا چندہ کم پڑجائے تو کیا مسجد کے پیسوں سے اس کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟ جبکہ ہمارے ہاں عام طور پرمحافل کے لیے الگ سے چندہ کیا جاتا ہے، مسجد کے چندے سے محافل نہیں کی جاتیں ۔سائل:محمد الیاس عطاری (مرکزالاولیالاہور)

7814