
قراءت میں غلطی سے نماز فاسد ہونے سے متعلق ایک اہم اصول اور حکم
سوال: گزشتہ رات امام صاحب نے نمازِ مغرب پڑھاتے ہوئے قراءت میں غلطی کی ۔انہوں نے آیاتِ مبارکہ﴿وَ اِلَی الْجِبَالِ کَیۡفَ نُصِبَتْ وَ اِلَی الْاَرْضِ کَیۡفَ سُطِحَتْ﴾میں’’ نُصِبَتْ ‘‘ کی جگہ ’’سُطِحَتْ ‘‘اور ’’سُطِحَتْ ‘‘ کی جگہ’’ نُصِبَتْ ‘‘پڑھ دیا ،پھر بعد میں جب ان کو یہ بات بتائی گئی ،تو انہوں نے اعلان کیا کہ ہماری نماز فاسد ہوگئی ہے،لہٰذا انہوں نے وہ نماز دوبارہ پڑھائی ۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا واقعی اس صورت میں نماز فاسد ہوگئی تھی ؟
ہونٹوں پرلِپ ٹنٹ لگایا ہو، تو وضو کا حکم
سوال: اگر کسی عورت نے اپنے ہونٹوں پرلِپ ٹِنٹ لگایا ہو،تو کیا اس کاوضو ہوجائے گا ؟
وطن اصلی سے سو کلو میٹر دور کسی شہر میں کام یا پڑھائی کے لئے گئے تو نماز کا حکم
سوال: مجھےاپنے وطنِ اصلی اسلام آباد سے میرپور ،آزاد کشمیر کا سفر کرنا ہوتا ہے۔ اسلام آباد سے میرپور تک کا فاصلہ 100 کلومیٹر سے زائد ہے۔ میرپور میں ایک ہاسٹل میں قیام ہوتا ہے، جہاں رہنا سہنا تقریباً ایک گھر ہی کی طرح ہے۔کبھی میرپور میں قیام 15 دن سے کم اور اکثر 15 دن سے زیادہ ہوتا ہے۔ سوال ہے کہ کیا میرپور میں نماز قصر پڑھنا ہو گی؟
کیا یہ درست ہے کہ بعض بزرگ عشاء کے وضو سے فجر کی نماز ادا کرتے تھے؟
جواب: امام اعظم ابو حنیفہ علیہ الرحمۃ کے مناقب بیان کرتے ہو لکھتے ہیں :”و قد صلی الفجر بوضوء العشاء اربعین سنۃ“یعنی امام اعظم ابو حنیفہ علیہ الرحمۃ نےچالیس...
پانی کب مستعمل ہوتا ہے؟ کیا ہاتھ ڈالنے سے مستعمل ہوگا؟
جواب: امام ابو حنیفہ و امام ابو یوسف علیہما الرحمہ کے قول پر مستعمل پانی کی تعریف ہے کہ ان کے نزدیک دو چیزوں میں سے کسی ایک چیز سے مستعمل ہو جائے گا یا حدث ...
نماز کے لیے کھڑے ہونے پر ایسا لگے کہ وضو باقی نہیں رہا، تو کیا تازہ وضو کرنا ضروری ہوگا؟
سوال: ہندہ اچھی طرح وضو کرنے کے بعد بھی جب نماز کے لیے کھڑی ہوتی ہے تو اسے ایسا لگتا ہے کہ اس کا وضو باقی نہیں رہا جب کہ اسے وضو ٹوٹنے کا یقین بھی نہیں ہوتا۔ اب بار بار وضو کرنے میں اسے مشکلات کا سامنا ہوتا ہے بسا اوقات تو اس کا دل بھی گھبرانے لگ جاتا ہے۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا اس صورت میں ہندہ کے لیے نئے سرے سے وضو کرنا شرعاً ضروری ہے؟ یا پھر وہ اسی وضو کے ساتھ اپنی نماز جاری رکھے؟؟ رہنمائی فرمادیں۔
مسجد کی طرف اپنے گھر کا پرنالہ نکالنا اور مسجد میں پانی گرانا کیسا؟
سوال: زید نے مسجد سے بالکل ہی متصل اپنا گھر بنایا ہے ۔ کچھ عرصہ قبل چھت پر موجود پرنالے پر ایک بڑا پائپ لگا کر اُس پائپ کا رخ مسجد کے احاطے کی طرف کردیا ہے۔ اس پائپ سے بارش کا پانی، یونہی ٹینکی بھرجانے کی صورت میں آنے والا پانی مسجد کے احاطے میں پریشر کے ساتھ گرتا ہے، جس سے مسجد کے فرش کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ چونکہ یہ پائپ مسجد کی محراب کے بالکل سامنے ہی لگایا گیا ہے تو اس سے گرنے والے پانی کی چھینٹوں سے مسجد کی دیوار اور محراب کا دروازہ بھی آلودہ ہوجاتا ہے، اور اگر کبھی محراب کا دروازہ کھلا ہو تو پانی کی چھینٹوں سے محرابِ مسجدکا فرش بھی کافی آلودہ ہوجاتا ہے۔ آپ سے معلوم یہ کرنا کہ کیا مسجد انتظامیہ کو شرعاً اس بات کا حق حاصل ہے کہ وہ زید کے اس پرنالے کو بند کروائے؟
ایک بار جنازہ پڑھنے کے بعد دوبارہ جناز پڑھنے کا شرعی حکم
جواب: امام احمدرضاخان علیہ رحمۃ الرحمٰن ارشادفرماتے ہیں:’’مذہب مہذّب حنفی میں جبکہ ولی نماز پڑھ چکا یا اس کےاذن سے ایک بار نماز ہوچکی، تو اب دوسروں کو مطلقا...
مسافر امام کا پوری نماز پڑھانا کیسا ہے ؟
سوال: مسافر امام نے مقیم مقتدیوں کی جماعت کرائی اور ظہر کی نماز میں مکمل چار رکعات پڑھا دیں اور آخر میں سجدۂ سہو بھی نہیں کیا،بھول کر یا جان بوجھ کر ایسا کیا، تودونوں صورتوں میں امام اور مقتدیوں کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟سائل:اختر عطاری
نماز عید سے پہلے نوافل پڑھنا مکروہ تحریمی ہے یا تنزیہی؟
جواب: امام کے نمازِ عید پڑھا لینے کے بعد ادا کرے، چنانچہ نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نوافل کی کثرت اور ان کی حرص و رغبت کے ب...