
کیا عورت کو نماز میں ہتھیلیاں یا تلوے ظاہر کرنا ضروری ہے ؟
سوال: نماز کے دوران عورت کے لئے سترِ عورت بتایا گیا ہے کہ ہاتھوں کی ہتھیلیاں، پاؤں کےتلوے اور منہ کی ٹکلی کے علاوہ باقی تمام بدن چھپانا لازم ہے ، تو کیا یہ ضروری ہے کہ نماز میں ہاتھوں کی ہتھیلیاں یا پاؤں کے تلوے نظر آئیں ؟ اگر کوئی عورت گلوز(دستانے) یا سوکس (موزے) پہن کر نماز پڑھے ، تو کیا حکم ہوگا؟
چوری کئے ہوئے لباس میں نماز کا حکم
سوال: چوری کئے ہوئے لباس کو پہن کر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
قعدہ اخیرہ میں ریح کی شدت ہوجائے، تو کیا نماز توڑنا ضروری ہے؟
سوال: اگر نمازی قعدہ اخیرہ میں ہو، اسے ریح کی شدت ہوجائے اور وقت میں وسعت بھی ہو کہ وہ وضو کرکے دوبارہ نماز وقت ہی میں ادا کرسکتا ہے۔ کیا اس صورت میں وہ نمازی اسی کیفیت میں نماز مکمل کرکے سلام پھیردے یا پھر اس پر اسی وقت نماز کو توڑنا ضروری ہوگا؟
جمعہ میں سجدہ سہو لازم ہوا اور نہیں کیا تو کیا نماز دوبارہ پڑھنی ہوگی ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اس جمعۃ المبارک کو میں جماعت کروا رہا تھا، تو میں نے بھول کر آہستہ آواز میں قراءت شروع کر دی، مقتدیوں میں سے کسی نے لقمہ نہیں دیا، یہاں تک کہ ﴿صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهِمْ ﴾ پڑھ کر مجھے یاد آیا اور پھر میں نے اس کے بعد باقی سورہ فاتحہ اور سورت جہری پڑھی، لیکن آخر میں سجدہ سہو نہیں کیا اور نماز مکمل کر لی۔ میرے ذہن میں تھا کہ جمعہ و عیدین میں سجدہ سہو لازم ہوجائے تو سجدہ سہو نہ کرنے کی اجازت ہوتی ہے، اس وجہ سے میں نے سجدہ سہو نہیں کیا۔شرعی رہنمائی فرما دیں کہ اس واقعہ کوکچھ دن گزر گئے ہیں، ہماری اس نماز کا کیا حکم ہے؟ نوٹ: اس مسجد میں جمعہ کی نماز اسپیکر پر پڑھائی جاتی ہے اوربآسانی آواز تمام نمازیوں تک پہنچ جاتی ہے، کسی قسم کا اشتباہ نہیں ہوتا۔
جائے نماز بچھائے بغیر زمین پر نماز پڑھنا
جواب: کر نماز پڑھنا بھی جائز ہے۔ نور الایضاح میں ہے:”ولا بأس بالصلاة على الفرش والبسط واللبود والأفضل الصلاة على الأرض أو ما تنبته“ترجمہ: فرش ،چٹائی او...
مرد کا چاندی کا بریسلٹ پہن کر نماز پڑھنا
سوال: کیا مرد چاندی کی بریسلٹ پہن کر نماز پڑھ سکتا ہے؟
کیا عورت کو شلوار، قمیص، دوپٹہ، انڈرویئراور سینہ بند پہن کر نماز پڑھنا ضروری ہے؟
سوال: کیا عورت کو پانچ کپڑے( شلوار، قمیص ، دوپٹہ ، انڈر ویئر،سینہ بند) پہن کر نماز پڑھنا ضروری ہے؟اگر پانچ کپڑوں سے کم میں نماز پڑھی تو کیا عورت کی نماز نہیں ہوگی؟ رہنمائی فرما دیں ۔
نماز غوثیہ کا طریقہ اور شرعی حیثیت و حقیقت
جواب: پہنچا،اس سے پوچھا کہ کیا اس کی توبہ ہوسکتی ہے؟ وہ بولا: نہیں،اس نے اسے بھی مار دیااور مسئلہ پوچھتا رہا، پھر اسےکسی نے بتایا کہ فلاں بستی میں جا، اسی ...
عورت کا کیپری ٹراؤزر پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
سوال: آج کل عورتوں میں کیپری ٹراؤزر کا رواج ہے، تو تشہد میں بیٹھتے وقت جب پاؤں دائیں طرف نکالتی ہیں، اس وقت گٹے نظر آتے ہیں، ان کو چھپانے کے لئے اگر موزے پہن لئے جائیں، تو کیا ستر عورت ہو جائیگا؟ اور نماز کے علاوہ میں ایسے ٹراؤزر پہننے کا کیا حکم ہے؟
سوال: ہم کچھ ساتھی تھے سب کی نماز قضا ہوگئی،اب ایک مسجد میں رُک کر سب کو قضا نماز پڑھنی تھی، تو ہم اکیلے پڑھ رہے تھے کہ ایک عالم صاحب نے قضا کی جماعت شروع کر دی۔تو کیا قضا نماز جماعت کے ساتھ پڑھی جا سکتی ہے؟ نیز میں نے نماز شروع کر دی تھی، تو میرے لیے کیا حکم تھا؟