
ناک سے مسلسل خون بہہ رہا ہو اور نماز کا وقت تنگ ہو، تو کیا حکم ہے؟
جواب: سال دمها فی بعض وقت صلاة فتوضأت وصلت ثم خرج الوقت ودخل وقت صلاة اخرى وانقطع دمها فيه اعادت تلك الصلاة لعدم الاستيعاب۔ وان لم ينقطع فی وقت الصلاة الثان...
حج فرض ہونےکےباوجودتاخیرکرناکیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شوہر پر حج فرض ہے، مگر وہ کچھ سال اس وجہ سے حج نہ کرے کہ مزید رقم جمع ہوجائے اور بیوی کو بھی ساتھ لے جائے گا، کیونکہ عموماً لوگ بھی کچھ اچھا نہیں سمجھتے کہ شوہر اکیلا حج کرے اور بیوی کو ساتھ نہ لے جائے، تو اس وجہ سے حج میں تاخیر کرنا کیسا ہے؟
فوت شدہ بیوی کا اس کے شوہر کی وراثت میں حصہ ہوگا یا نہیں؟
سوال: ایک آدمی کی ملکیت میں آٹھ ایکڑ زمین تھی ،اس کی دو بیویاں تھیں، پہلی بیوی اس آدمی کے فوت ہونے سے 13 سال پہلے ہی دنیا سے چلی گئی،پہلی بیوی سے اس آدمی کے چار بچے ہیں، دوسری بیوی ابھی حیات ہے۔ کیا اس فوت ہونے والے شخص کا حصہ صرف دوسری کو ہی ملے گا؟یاپہلی بیوی کابھی اس کی وراثت میں سے حصہ بنتاہے ،اگربنتاہے توکیاپہلی بیوی کے بچے اپنی والدہ کا حصہ طلب کر سکتے ہیں ؟ اگر کر سکتے ہیں تو کیا ان دونوں بیویوں میں سے ہرایک کو آٹھواں حصہ ملے گا یا پھر آٹھواں حصہ دونوں بیویوں میں تقسیم ہوگا ؟
کرائے دار مکان چھوڑ کر جاتے ہوئے اپنا سامان چھوڑ جاتے ہوں، تو حکم؟
سوال: بیرونِ ملک میں کسی نے اپنا گھر کرائے پر دیا ہو، تو لوگ جب بھی کرائے کا مکان چھوڑ کر وہاں سے جاتے ہوں، تو اپنا سامان چھوڑ کر جاتے ہوں تو ایسا سامان استعمال کرنے کا کیا حکم ہے مثلاً: بیگ، پردے وغیرہ اور اگر بیگ میں سے سونے کی چین ملی اوریہ بھی یاد نہ ہو کہ کس کرائے دار کا بیگ تھا اور اس بات کو تین سال ہو گئے ہوں، تو اب اس چین کے بارے میں کیا حکم ہوگا؟
گاہک سوٹ سینے کے لئے د ے جائے لیکن واپس نہ آئے تو درزی کیا کر ے؟
سوال: سوال نمبر 01 ماہنامہ فیضان مدینہ جنوری 2017 کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری درزی کی دکان ہے ۔بعض اوقات ہمیں گاہک سوٹ سلائی کروانے کے لئے دے کر چلے جاتے ہیں پھر واپس لینے نہیں آتے اور اس طرح دودو، تین تین سال گزرجاتے ہیں۔ ہمارے لئے شریعت کا کیا حکم ہے جبکہ اس میں ہماری محنت بھی ہے اور اخراجات بھی ؟
عورت کا محرم جدہ میں ہو، تو عورت کا بغیر محرم پاکستان سے جدہ کا سفر کرنا
سوال: میں، میری زوجہ اور میری 13 سال کی بیٹی اور میری شادی شدہ خالہ عمرہ پر جا رہے ہیں۔ میں دبئی میں ہوتا ہوں، اس لئے میں یہاں سے جدہ جاؤں گا، جبکہ میری زوجہ، بیٹی اور خالہ پاکستان سے جدہ آئیں گی، ان کے ساتھ پاکستان سے جدہ تک محرم نہیں ہے اور اس سے آگے میں ان کے ساتھ ہوں گا، ان کے پاکستان سے جدہ آنے تک جو سفر ہے، اس کا کیا حکم ہوگا؟
کچا بچہ گرا دینے والے جانور کی قربانی کا حکم؟
سوال: میرے پاس ایک بکری ہے، جو تین سال سے میرے پاس ہے، وہ حاملہ ہو تو وقت سے پہلے بچہ پھینک دیتی ہے، اس کے علاوہ اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، کیا میں اس بکری کی قربانی کرسکتا ہوں؟
نابالغ بچے کو ایصال ثواب کر سکتے ہیں؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نابالغ بچہ جوچند ماہ یا چند سال کا ہو، اس کے لیے ایصال ثواب کرنا کیسا؟
صاحبِ نصاب نابالغ بچے پر قربانی کا حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا بیٹا جو چھ سال کا ہے، ہم نے عرصہ چار ماہ قبل اس کے لیے تقریباً نو تولے سونے کا سیٹ یہ سوچ کر بنوایا تھا، کہ جب اس کی شادی کریں گے،اُس وقت ضرورت ہوئی، تو بیچ کر رقم استعمال کر لیں گے اور ضرورت پیش نہ آئی تو یہی زیور آنے والی بہو کو ڈال دیں گےاور اِن دنوں میں مَیں بھی مالک نصاب ہوں اور مجھ پرقربانی واجب ہو گی، آیا اپنی قربانی کے ساتھ مجھے اپنے بیٹے کی طرف سے بھی قربانی کرنی ہو گی (جبکہ وہ تقریباً نو تولے زیور کا مالک ہے)، براہ کرم رہنمائی کی جائے؟
نکاح نامے میں بیوی کوحج کروانے کی شرط لکھنا
جواب: سال بھر تک خدمت کرے گا یا یہ کہ اسے قرآن مجید یا علمِ دین پڑھا دے گا یا حج و عمرہ کرا دے گا یا مسلمان مرد کا نکاح مسلمان عورت سے ہوا اور مہر میں خون ی...