
سُترہ ایک انگل موٹا ہونا لازم ہے ؟نیزپردے یا باریک شیشے کے ذریعے سُترہ ہو جائےگا؟
سوال: نمازی کے آگے سے گزرنے کے لیے جو سترہ رکھتے ہیں، کیا اس کا ایک انگلی کے برابر موٹا ہونا ضروری ہے یا صرف مستحب ہے ؟یعنی اگر کسی نمازی کے سامنے ایک انگلی سے بھی باریک چھڑی نصب کی گئی ہویا اوپر سے زمین تک لٹکتا ہوا کپڑے کا پردہ ہو یا ایک انگلی سے باریک شیشہ ہو جیسا کہ عام طور پر مساجد وغیرہ میں ہوتا ہے،تو کیاان صورتوں میں سترہ ہو جائے گا؟اورنمازی کے آگے سے گزرنے والا گنہگار ہوگا یا نہیں ؟ بحرالرائق میں ہے: ’’اختلفوا فی مقدار غلظھا ففی الھدایۃ وینبغی أن تکون فی غلظ الاصبع لأن ما دونہ لا یبدو للناظر وکان مستندہ ما رواہ الحاکم مرفوعا استتروا فی صلاتکم ولو بسھم ویشکل علیہ ما رواہ الحاکم عن أبی ھریرۃ مرفوعا یجزیٔ من الستر قدر مؤخرۃ الرحل ولو بدقۃ شعرۃ ولھذا جعل بیان الغلظ فی البدائع قولا ضعیفا وأنہ لا اعتبار بالعرض وظاھرہ أنہ المذھب‘‘ ترجمہ:سترے کی موٹائی کی مقدار میں اختلاف ہے ،ہدایہ میں ہے کہ ایک انگلی کے برابر موٹا ہو، کیونکہ اس سے کم ہونے کی صورت میں دیکھنے والے کو ظا ہر نہیں ہوگا اور اور ان کا استناد اس مرفوع حدیث سے ہے جسے امام حاکم نے روایت کیا کہ نماز میں سترہ رکھو ،اگرچہ تیر کے ساتھ۔ اس پر اس روایت سے اشکال ہوتا ہے ،جو امام حاکم نے حضرت ابو ہریرہ سے مرفوعا روایت کی کہ سترے کے لیے کجاوے کی پچھلی لکڑی کافی ہے،اگرچہ وہ بال برابر باریک ہو ، اسی وجہ سے موٹائی کے بیان کو صاحب بدائع نے ضعیف قول قرار دیا اور کہا کہ چوڑائی کا اعتبار نہیں ہے ، اور بظاہر یہی مذہب ہے ۔(بحر، جلد2، صفحہ18)اس عبارت سے تو یہی لگتا ہے کہ موٹائی ہونا ضروری نہیں۔
مسبوق نے بھولے سے امام کے ساتھ سجدہ سہو میں سلام پھیر دیا، تو کیا حکم ہے؟
جواب: غیر قصد وان کان العمد والخطا والسھو کل ذٰلک فی الکلام سواء ، کما حققہ علماءنا رحمھم اللہ تعالیٰ ‘‘بلکہ وہ سلام جو امام نے سجدہ سہو سے پہلے کیا اگر مسب...
مسجد کو راستہ بنانے کی وضاحت اور حکم
سوال: ایسی مساجد جن میں عینِ مسجد کے دائیں بائیں دونوں طرف فنائے مسجد کی جگہ ہوتی ہے اور ایک طرف وضو خانہ وغیرہ ہوتا ہے ، تو کیا نمازی کا ایک طرف سے فنائے مسجد میں داخل ہو کر عین مسجد سے گزرتے ہوئے دوسری طرف فنائے مسجد میں وضو کی غر ض سے جانا ، مسجد کو راستہ بنانے ( جو شرعاً ممنوع ہے )کے زمرے میں آئے گا یا نہیں ؟ برائے کرم شرعی رہنمائی فرما دیجئے۔
عذر کے سبب امام کا قعدے میں چوکڑی مار کر بیٹھنا کیسا؟
جواب: غیر عذر) “یعنی بلاعذرنماز میں چار زانو بیٹھنا مکروہ تنزیہی ہےکیونکہ یہ بیٹھنے کے مسنون طریقےکاترک ہے ۔ مذکورہ بالا عبارت کے تحت فتاوٰی شامی میں ...
کراچی میں رہنے والے کا پاکستان کے کسی دوسرے مقام پر قربانی کرنا
جواب: غیر أن للجواز فی حق أھل المصر شرطاً زائداً و ھو أن یکون بعد صلاۃ العید لا یجوز تقدیمھا علیہ عندنا۔‘‘یعنی کسی کے لیے بھی قربانی کے دنوں میں سے پہلے دن ...
شوہر کے مرنےپر بیوی کا چوڑیاں توڑنے یا اتارنے کی شرعی حیثیت
جواب: غیرہ ہیں تو انہیں اتار دےکیونکہ چوڑیا ں بطور زینت ہی پہنی جاتی ہیں ۔لیکن شوہر کےفوت ہونے کےبعد چوڑیا ں توڑکر اتار نا ،گناہ ہےکہ کیونکہ یہ اسراف یعنی...
نانی کی سگی بہن کے ساتھ عمرہ پر جانا کیسا؟
جواب: غیرہ یا دُودھ کے رشتہ سے نکاح کی حرمت ہو، جیسے رضا عی بھائی، باپ، بیٹا وغیرہ یا سُسرالی رشتہ سے حُرمت آئی، جیسے خُسر، شوہر کا بیٹا وغیرہ۔ شوہر یا محرم...
لیبارٹری میں سونے کا ٹیسٹ کرنے کے بعد خریداری کی مختلف صورتوں کا حکم؟
جواب: غیرہ میں ہے کہ حضرت ابو رافع بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عمربن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ سےعرض کیا :”اے امیر المؤمنین ! میں سونے کے زیورات بناتا ہوں،...
طواف زیارت کے بعد مخصوص ایام شروع ہوجائیں تو!
جواب: غیر مؤقت ہے ، یعنی اس کی ادائیگی کے لئے کوئی انتہائی وقت مقرر نہیں ، لہٰذا جس طواف کے بعد سعی کر سکتے ہیں ، اس طواف کے بعد کتنی ہی تاخیر ہو جائے ،...
جو شخص لاپتہ ہو جائے ، اس کی وراثت کا حکم
جواب: غیرہ معاملات میں اس کی موت کا حکم کب دیا جائے گا؟ اس کے متعلق چند اقوال ہیں۔ (1) ظاہر الروایہ یہ ہے کہ عمر کے اعتبار سے اس کی کوئی مخصوص مقدار نہی...