
کیا نابالغ سمجھدارلڑکا نماز میں لقمہ دے سکتا ہے ؟
سوال: امام صاحب نےعشاء کی پہلی رکعت میں سورۃ القدرکی تلاوت کی اورغلطی سےدوسری آیت ﴿ وَ مَاۤ اَدْرٰىکَ مَا لَیۡلَۃُ الْقَدْرِ﴾چھوڑدی،اوراس سےآگےقراءت کرنےلگے،نمازمیں شریک ایک نابالغ حافظ صاحب نےلقمہ دیا،امام صاحب نےلقمہ لے کرغلطی درست کی اورنمازمکمل کرلی،اب سوال یہ ہےکہ یہاں لقمہ دینےکامحل تھایانہیں؟نیز کیا نابالغ لڑکالقمہ دے سکتا ہے؟ نوٹ :حافظ صاحب کی عمر گیارہ سال ہے اور وہ درست طریقے سے افعال نماز ادا کرتے ہیں ۔
تراویح کے قیام میں بیٹھے رہنے اور رکوع میں شامل ہونے کا حکم
جواب: امام صاحب کے ساتھ قیام میں شامل نہ ہونااورجب وہ رکوع میں جائیں،توفوراًرکوع میں شامل ہوجانا ، منافقوں سے مشابہت،مکروہ تحریمی،ناجائزوگنا ہ ہے،ہاں اگرایس...
مقتدی قعدہ اولیٰ میں بھولے سے درود پڑھ لے، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: نمازِ مغرب میں زید مقتدی نے قعدہ اولیٰ میں بھولے سے التحیات کے بعد مکمل درود بھی پڑھ لیا، پھر جب امام صاحب تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہوئے ،تو اُسے معلوم ہوا کہ یہ تو قعدہ اولیٰ تھا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں زید کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟ کیا اُس پر سجدہ سہو واجب ہوگا؟
امام کا ہر نماز کے بعد قبلہ سے پِھر کر بیٹھنا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ امام صاحب ہر فرض نماز کے بعد دائیں جانب رخ کرکے بیٹھتے ہیں اور پھر دعا کرواتے ہیں،اس پر بعض مقتدیوں کو اعتراض ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ حکم صرف فجر و عصر کی نماز کے لیے ہے، اس کے علاوہ بقیہ فرض نمازیں کہ جن میں فرض کے بعد سنن و نوافل پڑھے جاتے ہیں ،ان میں رخ پھیرنے کا حکم نہیں ہے۔کیا یہ بات درست ہے یا نہیں ؟ اس کی وضاحت فرمادیں۔
آیت سجدہ سننے اور امام کے سجدہ کرنے کے بعد میں نماز میں شامل ہونے کا حکم
سوال: جوشخص مسجد میں جماعت میں شریک نہ ہو، بلکہ ابھی وضو کر رہا ہو یا جماعت میں ملنے کے لیے صحنِ مسجد یا فنائے مسجد تک پہنچا ہو، لیکن ابھی جماعت سے ملا نہیں، تو امام صاحب کی قراتِ تراویح میں سجدۂ تلاوت آ گیا ،جو امام صاحب نے جماعت ہی میں ادا کر دیا، تو کیا اس شخص پر بھی یہ سجدہ واجب ہے جبکہ یہ اس وقت تک جماعت میں شامل نہیں ہوا تھا؟
تراویح میں امام بھول جائے ، تو کیا فوراً لقمہ دے سکتے ہیں ؟
سوال: نمازِ تراویح وغیرہ میں امام بھول جائے یا اٹک جائے ،تو کیا سامع یا مقتدی کو فورا لقمہ دینا چاہیے یا کچھ انتظار کرنا چاہیے؟
قرآنی آیت میں کلمے کا اضافہ کرنے سے نماز کا حکم؟
سوال: امام صاحب نے نمازِ عشاء میں قراءت کرتے ہوئے اس آیتِ مبارک"وَ اذْكُرْ رَّبَّكَ كَثِیْرًا وَّ سَبِّحْ بِالْعَشِیِّ وَ الْاِبْكَارِ۠(۴۱)"(پارہ 03، سورۃ آل عمران، آیت41)کو پڑھتے ہوئے غلطی سے"سَبِّحْ بِالْعَشِیِّ"کی جگہ"سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ بِالْعَشِیِّ"پڑھ دیا۔ اور پھر نماز کے آخر میں سجدہ سہو بھی نہیں کیا، تو کیا اس صورت میں امام صاحب کی نماز درست ادا ہوگئی؟
مسبوق سے اپنی نماز اداکرتے ہوئے واجب چھوٹ جائے تو سجدہ سہو کاحکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر کوئی شخص فرضوں میں ایک یا دو رکعتیں فوت ہونے کے بعد امام کے ساتھ ملا اور امام صاحب پر کسی وجہ سے سجدہ سہو واجب ہوگیا،اس شخص نے امام کے ساتھ سجدہ سہو کر لیا،پھر جب وہ اپنی فوت شدہ رکعتیں ادا کرنے کے لئے کھڑا ہوا،تو اس پر دوبارہ سجدہ سہو واجب ہوگیا۔سوال یہ ہے کہ کیا وہ دوبارہ سجدہ سہو کرے گا یا پہلے والا ہی سجدہ سہو کافی ہو گا،جو امام کے ساتھ کیا تھا؟ سائل:محمد ارشد(پنڈی بھٹیاں)
قعدہ یا سجدہ میں امام کے ساتھ شامل ہونے کا طریقہ
سوال: اگر کوئی شخص جماعت میں امام کے ساتھ قعدہ یا سجدہ کی حالت میں شرکت کرنا چاہتا ہو تو کیا وہ تکبیر تحریمہ کہہ کر ہاتھ ناف کے نیچے باندھے پھر قعدہ یا سجدہ میں جائےیا پھر تکبیر تحریمہ کہہ کر سیدھا قعدہ یا سجدہ میں چلا جائے۔اس کا درست طریقہ کیا ہے ؟
امام صاحب کا مغرب کی تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کی ایک دو آیت بلند آواز سے پڑھنا
سوال: اگر مغرب کی تیسری رکعت میں امام صاحب نے بھولے سےسورہ فاتحہ کی ایک یادو آیت جہر(یعنی بلند آواز) سے پڑھ لی، تو کیا امام صاحب پر سجدہ سہو واجب ہوجائے گا؟