
سرجری میں Cauterizationکرنانیز داغ کر علاج کرنے والی حدیث پاک کی وضاحت
سوال: میں ایم بی بی ایس کے فائنل ایئر میں ہوں ، ہم سرجری کے دوران مریض کی شریانوں کو بجلی کے آلے سے جلا کر خون بہنے سے روکتے ہیں ، میڈیکل میں اسے cauterization کہا جاتا ہے ۔ کچھ دن پہلے کسی نے مجھے ایک حدیث بھیجی جس میں جلا کر علاج کرنے کی ممانعت کا ذکر ہے ۔ میرا آپ سے سوال یہ ہے کہ کیا واقعی ایسی حدیث موجود ہے؟اگر ایسی حدیث موجود ہے، تو ہمارا طریقہ علاج شرعی رو سے جائز ہے یا نہیں؟
تراویح پڑھانےکی اجرت اورحیلے کا حکم
جواب: طریقہ مولانا مفتی امجد علی اعظمی علیہ رحمة اللہ القوی فرماتے ہیں:” آج کل اکثررواج ہو گیا ہے کہ حافظ کو اجرت دے کر تراویح پڑھواتے ہیں، یہ ناجائز ہے، دی...
بچوں کی رقم سےمٹھائی جمع کرکےجیتنے پرکسی ایک کودینا
سوال: میری بیٹیوں کے سکول میں یہ طریقہ کار ہے کہ سب بچوں سے ایک ایک روپیہ لیا جاتا ہے، اس کے بعد ان کی ٹافیاں، چاکلیٹ وغیرہ خرید لئے جاتے ہیں اور پھر کسی ایک برتن میں وہ سب مٹھائیاں رکھ کر بچوں سے اندازہ لگانے کو کہتے ہیں، جو صحیح بتادے اسے وہ سب مٹھائیاں مل جاتی ہیں، اس میں حصہ وہی بچہ لےسکتا ہے، جس نے روپیہ جمع کرایا ہو، اور جس نے روپیہ جمع نہیں کروایا ،وہ اس قرعہ اندازی میں حصہ بھی نہیں لےسکتا۔ شرعا اس کا کیا حکم ہے؟
بیٹھ کر نماز پڑھتے ہوئے رکوع کرنے کا درست طریقہ
سوال: اگر کوئی شخص بیٹھ کر نماز ادا کر رہا ہو،تو رکوع کس طرح کرے؟ کچھ لوگ بہت زیادہ جھک جاتے ہیں ، کچھ بہت کم جھکتے ہیں، شرعی رہنمائی فرمائیے اس میں رکوع کرنے کا درست طریقہ کیا ہے؟
نمازِ جنازہ میں سلام پھیرنے اور ہاتھ چھوڑنے کا درست طریقہ
سوال: بعض لوگوں کو دیکھا ہے نماز جنازہ کے آخر میں ہاتھ چھوڑ کر سلام پھیرتے ہیں اور کچھ لوگ ہاتھ باندھ کر سلام پھیرتے ہیں،جبکہ بعض دائیں طرف سلام پھیرنے کے بعد دایاں ہاتھ اور بائیں جانب سلام پھیرنے کے بعد بایاں ہاتھ کھولتے ہیں۔شرعی رہنمائی فرمائیے اس بارے میں درست طریقہ کیا ہے؟کیا چوتھی تکبیر کے بعد ہاتھ چھوڑ کر سلام پھیرنا ہے؟اگر یہی درست طریقہ ہے ،تو جو اس کا الٹ کرے، اس کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟
چلتے کاروبار میں شرکت کا ایک جائز طریقہ
سوال: میں کاسمیٹک اور انڈر گارمنٹس کی دوکان پر تقریباً 20 سال سے جاب کررہا ہوں، اب میں اس دوکان میں مالک کے ساتھ پارٹنرشپ کرنا چاہتا ہوں، فی الوقت دوکان میں16 لاکھ روپے مالیت کا مال موجود ہے۔ اب میں مزید 04 لاکھ روپے نقد ملا کر شریک ہونا چاہتا ہوں، کام ہم دونوں پارٹنر کریں گے لیکن میں زیادہ کام کروں گااور نفع دونوں کے درمیان آدھا آدھا تقسیم ہوگا۔براہ کرم اس چلتے کاروبار میں شرکت کا جائز طریقہ ارشاد فرمادیجیئے ۔
مقتدی کے لیے سلام پھیرنے کا افضل طریقہ کیا ہے ؟
جواب: اسلامیہ ) تکبیر تحریمہ امام کے ساتھ ہو یا اس کے بعد ،دونوں طریقے ہی جائز ہیں ،اختلاف صرف افضلیت میں ہے ،جیساکہ علامہ بدرالدین عینی رَحْمَۃُاللہ...
منّت کے نوافل ایک ہی وقت میں پڑھنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک اسلامی بہن نے اس طرح منت مانی کہ اگر اس کا فُلاں کام ہوگیا ، تو وہ سو نوافل ادا کرے گی۔ اب اس کا وہ کام ہوگیا ہے، تو منت کے نوافل ایک ہی دن اکٹھے پڑھنے ہوں گے یا الگ الگ دنوں میں بھی پڑھ سکتی ہے کہ تھوڑے آج پڑھ لئے، پھر اگلے دن، پھر کچھ دنوں بعد، اس طرح کرسکتی ہے یا نہیں؟ نوٹ : نیت میں اکٹھے یا الگ الگ، کسی طرح کی تعیین نہیں تھی۔ سائلہ:اسلامی بہن (صدر، کراچی)