
پریمئیم پرائز بانڈ کا شرعی حکم ؟
جواب: پیسے بطور قرض اس طور پر دینا کہ سودے میں کٹتے رہیں گے تو یہ سود ہے ،کیونکہ اس سے حفاظت کا فائدہ اٹھایا جاتا ہے کہ پیسے اپنے پاس رہنے کی صورت میں ا...
روٹیاں بنانے والوں اور ہوٹل والوں کی ایک ڈیل کا حکم
سوال: ہم روٹیاں بنا کر سالن فروخت کرنے والوں کو دیتے ہیں کہ وہ ہماری روٹیاں اپنے سالن کے ساتھ بیچ دیں اور فی روٹی پانچ روپے خود رکھ لیں۔ وہ 20 روپے کی روٹی فروخت کرتے ہیں اور پانچ روپے خود رکھ لیتے ہیں۔ کیا ہمارا اس طرح کاروبار کرنا شرعا جائز ہے؟ نیز یہ بھی بتائیں کہ اگر روٹیاں دوکان بند ہونے تک فروخت نہ ہو سکیں تو وہ کس کی ملکیت میں کہلائیں گی؟ اگر دوکاندار شام کو روٹیاں دوکان میں بھول گیا جس کی وجہ سے روٹیاں خراب ہوگئیں تو شرعاً یہ کس کا نقصان ہوگا؟ نوٹ: سائل نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ چاہے تمام روٹیاں بکیں یا نہ بکیں، سالن فروخت کرنے والے شام تک ہمیں تمام روٹیوں کی قیمت فی روٹی 15 روپے کے حساب سے دے دیتے ہیں۔
جس پر دَم لازم ہو اور وہ دَم دینے پر قادر نہ ہو، تو کیا حکم ہے
جواب: دینا بھی واجب ہے، اس کی بجائے روزے رکھنایا صدقہ دینا یا محض توبہ کر لینا کافی نہیں، کیونکہ یہ جرم اختیاری ہے اور جرمِ اختیاری کے ارتکاب پر جہاں دم واج...
کیا گالی دینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
سوال: کسی مسلمان کو گالی دینا کیسا؟ اور اگر کوئی شخص وضو کی حالت میں گالی دے تو کیا اس کا وضو ٹوٹ جائے گا؟
کم کیرٹ کے سونے کو زیادہ کیرٹ والے سونے کے بدلے بیچنا کیسا؟
سوال: بیع صرف میں جب سونے کو سونے کے بدلے بیچا جاتا ہے تو وزن کا برابر ہونا ضروری ہوتا ہے ، سوال یہ ہے کہ میرے پاس ایک دس گرام کی انگوٹھی ہے، جو دس کیرٹ (Karat) کی ہے ، اس کے بدلے میں دوکاندار سے دس گرام کی انگوٹھی لے رہا ہوں ،جو چوبیس کیرٹ (Karat) کی ہے تو یہاں وزن میں تو دونوں برابر ہیں لیکن کوالٹی اور نوعیت میں فرق ہے، تو کیا اس طرح خرید و فروخت کرنا درست ہے ؟
بندر کا تماشہ دیکھنا، دکھانا اور اس پر پیسے لینا، دینا کیسا ؟
سوال: مداری بندر کا تماشہ دکھاتے ہیں، یہ تماشہ دیکھنا،دکھانا نیز اس پر پیسے لینے دینے کا کیا حکم ہے؟
بروکر کا پارٹی کو مارکیٹ ویلیو سے زائد قیمت بتانا
جواب: پیسے مانگتا ہے تو اسے اس طرح کرنا جائز ہے اس میں کوئی شرعی قباحت نہیں کیونکہ عام طور پر جتنے کی چیز بیچنی ہو اس سے زیادہ پیسے بتاکر بارگیننگ کی جاتی ہ...
زکوٰۃ کے پیسوں سے فقیر شرعی کا قرض ادا کرنا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کرائے پر رہتا ہے اور اس پر کچھ لوگوں کا قرض بھی ہے ۔ اس شخص کے مالی حالات ٹھیک نہیں ہیں ۔ لیکن صورتِ حال یہ ہے کہ اگر ہم اس کو پیسے وغیرہ دیں ، تو وہ خود خرچ کر لیتا ہے ، کرایہ اور قرض خواہوں کا قرض بھی نہیں دیتا ، جس وجہ سے وہ لوگ اس کے بچوں اور گھروالوں کو پریشان کرتے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ زکوٰۃ کے پیسوں سے اس شخص کا کرایہ اور قرض ادا کر دیا کریں ، تاکہ وہ لوگ بچوں کو پریشان نہ کیا کریں ۔ آپ سے یہ شرعی رہنمائی درکار ہے کہ (1)کیا ہم ایسا کر سکتے ہیں کہ اس شخص کی طرف سے اپنی زکوٰۃ کے پیسے جواُس شخص کو دینے ہیں ، کرائے کی مد میں ڈائریکٹ مالک مکان اور قرض خواہوں کو دے دیا کریں ؟ (2)یا وہ شخص مجھے اجازت دے دے کہ میں اُس کی طرف سے زکوٰۃ کے پیسوں سے مالک مکان کو کرایہ اور قرض خواہوں کا قرض ادا کر دیا کروں ؟ جس سے اُس کے ذمے سے کرایہ اور قرض بھی اتر جائے اور میری زکوٰۃ بھی ادا ہوجائے ۔ دونوں میں سے جو طریقہ بھی شرعاً جائز ہے ، رہنمائی فرما دیں ۔ نوٹ :سائل نے وضاحت کی ہے کہ مذکورہ شخص شرعی فقیر ہے یعنی اُس کی ملکیت میں ساڑھے باون تولے چاندی کی مالیت جتنا سونا، چاندی، روپیہ پیسہ، مالِ تجارت اور حاجتِ اصلیہ سے زائد سامان موجود نہیں ہے ۔ نیز وہ ہاشمی بھی نہیں ہے ۔