
دوستوں کو کھانا کھلانے کی منت کا حکم
سوال: زید نےزبان سے الفاظ ادا کرتے ہوئے یہ منت مانی کہ اگر میرا فلاں کام بن گیا، تو میں اپنے دوستوں کو کھانا کھلاؤں گا، پھر وہ کام بن گیا ،تو کیا زید پر کھانا کھلانا لازم ہو جائے گا؟
مزار پر دیگ چڑھانے کی منت مانی تو کیا حکم ہے ؟
سوال: مزار پر دیگ چڑھانے یا نیاز کرنےکی منت مانی، تو کیا یہ منت پوری کرنا لازم ہوگا؟
مسافر قربانی کرنے کے بعد ایامِ قربانی میں ہی مقیم ہوگیا ، تو کیا دوبارہ قربانی کرے گا ؟
جواب: لازم ہو گی، اس وجہ سے کہ پہلے والی قربانی نفلی ہوئی اور نفلی قربانی واجب کے قائم مقام نہیں ہو سکتی۔ اس قول کو تصحیح کے الفاظ کے ساتھ نقل کیا گیا ہے۔ ...
کرائے پر دی ہوئی دوکانیں،مکان گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ؟
جواب: منتقیٰ کے حوالے سے نقل فرماتے ہیں : ’’ ان ید الساکن باجر ثابتۃ علی الموھوب بصفۃ اللزوم فیمتنع القبض فیمتنع تمام الھبۃ ‘‘ ترجمہ : کرائے دار کا ہبہ کی ہ...
کیا سخت سردی کی وجہ سے وضو و غسل کی جگہ تیمم کر سکتے ہیں ؟
جواب: لازم ہو،تب تک نماز کی ادائیگی کے لئے ان کے بغیر کوئی چارہ کار نہیں،حتی کہ اگر ٹھنڈا پانی نقصان دے اور گرم نہ دے، تو گرم پانی کےساتھ وضو و غسل کرنا ف...
مرحوم کی منت مانے ہوئے اعتکاف کا فدیہ دینے کا حکم ؟
سوال: ایک شخص نےرمضان کے آخری عشرہ کے اعتکاف کی منت مانی ، لیکن کسی عذر کی وجہ سے اعتکاف نہ کیا، یہاں تک کہ منت پوری کیے بغیر اس شخص کا انتقال ہو گیا اور بوقتِ انتقال اس کی ادائیگی وغیرہ کی کوئی وصیت بھی نہیں کی، تو کیا اس کے بالغ ورثاء اپنی ذاتی رقم سےاس شخص کی طرف سے نماز، روزہ کی طرح اس منتِ اعتکاف کا فدیہ بھی ادا کرسکتے ہیں؟
کسی کام کے ہونے کی منت مانی تو ایڈوانس میں منت پوری کی جا سکتی ہے یا نہیں؟
سوال: یوں منت مانی کہ اگر بہن کی شادی ہوجائے تو 100 لوگوں کو بریانی کھلاؤں گا، تو کیا بہن کی شادی ہونے سے پہلے ایڈوانس میں کھلا سکتے ہیں؟
آیتِ کریمہ پڑھنے کی منت ماننےاور اس منت کو پورا کرنے کاحکم
سوال: میں نے منت مانی تھی کہ میرا کام پورا ہو جائے تو ایک رات میں 10,000 مرتبہ آیت کریمہ پڑھوں گا۔ لیکن کوشش کے باوجودایک رات میں مجھ سے یہ تعداد پوری نہیں ہوتی ،اس صورت میں میرے لئے کیا حکم ہے؟
جمعہ میں سجدہ سہو لازم ہوا اور نہیں کیا تو کیا نماز دوبارہ پڑھنی ہوگی ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اس جمعۃ المبارک کو میں جماعت کروا رہا تھا، تو میں نے بھول کر آہستہ آواز میں قراءت شروع کر دی، مقتدیوں میں سے کسی نے لقمہ نہیں دیا، یہاں تک کہ ﴿صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهِمْ ﴾ پڑھ کر مجھے یاد آیا اور پھر میں نے اس کے بعد باقی سورہ فاتحہ اور سورت جہری پڑھی، لیکن آخر میں سجدہ سہو نہیں کیا اور نماز مکمل کر لی۔ میرے ذہن میں تھا کہ جمعہ و عیدین میں سجدہ سہو لازم ہوجائے تو سجدہ سہو نہ کرنے کی اجازت ہوتی ہے، اس وجہ سے میں نے سجدہ سہو نہیں کیا۔شرعی رہنمائی فرما دیں کہ اس واقعہ کوکچھ دن گزر گئے ہیں، ہماری اس نماز کا کیا حکم ہے؟ نوٹ: اس مسجد میں جمعہ کی نماز اسپیکر پر پڑھائی جاتی ہے اوربآسانی آواز تمام نمازیوں تک پہنچ جاتی ہے، کسی قسم کا اشتباہ نہیں ہوتا۔
ختم قادریہ پڑھنے کی منت ماننے کا حکم
سوال: ہمارے حالات کچھ خراب تھے ،بھائی پر آزمائشیں تھیں،میں نے ایک رات خواب دیکھا کہ میں مدنی پنج سورہ پڑھ رہی ہوں ،اور میرے سامنے ختم قادریہ کھلا ہے ،جب میں صبح اٹھی تو اسی دن میں نے یہ منت مانی کہ جب تک میرے اندر ہمت ہوگی ،صحت ساتھ دے گی میں روزانہ ختم قادریہ پڑھوں گی ،کافی عرصہ پڑھتی بھی رہی مگر کچھ عرصے سے سستی ہورہی ہے اور پابندی سے نہیں پڑھ پارہی، باقی دیگر وظائف پڑھتی رہتی ہوں ،تو مجھے بتائیں کہ کیا میرے اوپر روزانہ ختم قادریہ پڑھنا واجب ہے ؟ اگر نہیں پڑھ پارہی توکیا اس پر گناہ ہے ؟