
میت کے پورے جسم کوصابن یا شیمپو سے دھوناکیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ غسل میت کے وقت ،میت کے پورےجسم کو صابن یا شیمپو سے نہلانا درست ہے یا نہیں ؟یا صرف سر اور داڑھی کے بالوں کے لئے ہی ان کو استعمال کیا جاتا ہے؟ سائل:محمد شہباز(بشیر چوک ،نیو کراچی)
آذان سے پہلے یا بعد درود و سلام پڑھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ہمارے گاؤں میں اذان و اقامت سے پہلے اور اذان کے بعد صلوٰۃ و سلام پڑھا جاتا ہے ۔بعض لوگ اس سے منع کرتے ہیں اور جب انہیں کہا جائے کہ شریعت کی طرف سے منع نہیں ،اس وجہ سے یہاں بھی پڑھ سکتے ہیں،تو آگے سے کہتے ہیں کہ اگر ہر جگہ اسی کو دلیل بناؤ گے ،تو پھرنمازمیں سجدے دو کیوں کرتے ہو؟زیادہ سے منع تو نہیں کیا گیا ،لہذا سجدے بھی زیادہ کیا کرو تاکہ تمہیں ثواب زیادہ ملے۔اس وجہ سے گاؤں کے کافی لوگ پریشان ہیں کہ کیا درست ہے اور کیا درست نہیں ۔براہِ کرم اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں ،تاکہ لوگوں کو مطمئن کیا جا سکے۔
گاڑی کرائے پر لی اور خراب ہوگئی ، تو تاوان کون دے؟
سوال: ایک آدمی نے گاڑی کرائے پرلی، توگاڑی لے کر جس مقام پر جانا تھا وہاں آنے جانے کے مختلف راستے ہیں اور گاڑی کے مالک نے یہ معین کر دیا کہ آنے جانے میں فلاں راستے کو استعمال کیا جائے، لیکن کرائے پر لینے والے نے مالک کا بتایا ہو راستہ استعمال کرنے کے بجائے دوسرا راستہ استعمال کیا اور اس راستے پر لے جانے سے مالک نے منع بھی کیا تھا ، اب اس راستے پر جانے کی وجہ سے گاڑی میں نقصان ہوگیا ، تو اس کا تاوان کون ادا کرے گا۔
شراب کو دوائی کےطور پر استعمال کرنا
سوال: کیا شراب کو دوائی کےطور پر استعمال کیا جا سکتا ہے؟
انڈے کا چھلکا دوائی کے طور پر استعمال کرنے کا حکم ؟
سوال: انڈے کے چھلکے کو بطورِ دوا استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں؟
جس پر دَم لازم ہو اور وہ دَم دینے پر قادر نہ ہو، تو کیا حکم ہے
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید نے کسی مجبوری کےبغیر سلے ہوئے کپڑے پورے ایک دن تک پہنے رکھے ، مگر فقیر ہونے کے سبب دم دینے پر قادر نہیں ۔ کیا دم دینے کے لیے وہ قرض لے یا کسی سے مدد مانگے یا اس کے بدلے روزے رکھ لے یا فقط توبہ کر لینا کافی ہے ؟ سائل :صوفی اقبال ضیائی (مدینہ منورہ)
”Breathable“نیل پالش لگائی ہو، تو وضو و غسل کا حکم
جواب: استعمال ہونے والی نیل پالش کی بنسبت ناخنوں کے لیے مفید سمجھی جاتی ہے، کیونکہ عام طور پر استعمال ہونے والی نیل پالش ناخنوں تک آکسیجن اور پانی کے اثرا...
عمرہ کرنے والے کو مکہ مکرمہ میں روک دیا جائے تو اس کا شرعی حکم کیا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ بہت سے عمرہ زائرین جو مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے موجود ہیں، مگر حکومت وقت نے عمرہ کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے،مطاف و مسعی دونوں جگہیں بند ہیں،اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ اس صورت میں معتمرین کے لیے کیا حکم ہے؟ احرام کی پابندیوں سے آزاد ہونے کے لیے انہیں کیا کرنا چاہیے ؟ اس کی وضاحت فرمادیں ۔ سائل : محمد اکرم عطاری، نزیل مکہ مکرمہ
مسجد کے چندے سے مسجد میں چراغاں کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ کیا مسجد کے چندے سے مسجد میں چراغاں کرنے کے لیے لائٹیں خریدسکتے ہیں یا نہیں ؟خریدنے میں یہ آسانی ہے کہ کرائے پر لینے کی بنسبت آجکل بہت کم قیمت پر لائٹیں خریدی جاسکتی ہیں اور مختلف مواقع یعنی شب براءت اوررمضان المبارک میں بڑی راتوں میں چراغاں کرنے میں آسانی رہے گی ؟ سائل:محمد حسن عطاری (لائٹ ہاؤس،کراچی)