سرچ کریں

Displaying 901 to 910 out of 2614 results

901

اسکول کی دینی کتابیں اسلامیات وغیرہ بے وضو چھو سکتے ہیں؟

جواب: شرعی کتابوں کو چھونااور علما نے محدث یعنی بے وضو کو انہیں(مذکورہ کتب شرعیہ کو) چھونے کی رخصت دی ہے، سوائے کتب تفسیر کے ، اسی طرح درر میں ہے۔ مصنف عَلَ...

901
902

اذان و اقامت وغیرہ میں کلمہ شہادت کے وقت انگلی اٹھانا کیسا؟

سوال: کلمہ شہادت کے وقت مختلف مواقع پر جو شہادت کی انگلی اٹھائی جاتی ہے ، جیسےالتحیات میں ،اسی طرح عوام میں یہ رائج ہے کہ وہ وضو کے بعد کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے اور اذان و اقامت میں کلمہ شہادت کے وقت شہادت کی انگلی اٹھاتے ہیں،اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ یہ جائز ہے یا نہیں ؟

902
903

مکان بنانے کے لیے جمع شدہ رقم پر زکوٰۃ کا کیا حکم ہے؟

سوال: زید کےپاس صرف روپیہ ہے لیکن وہ روپیہ زید مکان بنانے کے لئے جمع کرہا ہے، کیونکہ زید کا اپنا ذاتی مکان نہیں ہے۔ اس صورت میں اس رقم کی زکوٰۃ کا کیا حکم ہوگا ؟؟ رہنمائی فرمادیں۔ سائل: احمد(via،میل)

903
904

پہلے سے بتائے بغیر کام چھوڑنے پر اجرت نہ دینا؟

سوال: اکثر دکانوں پر لڑکے کام کے لئے رکھے جاتے ہیں تو ان سے یہ طے کیا جاتا ہے کہ اگر کام چھوڑنے کا ذہن ہو تو بتا کر چھوڑنا ہے، ورنہ بیچ مہینے میں بغیر بتائے چھوڑ کر گئے، تو اس مہینے میں کام کیے ہوئے جتنے دن ہوں گے، اُن کی تنخواہ نہیں ملے گی۔ یہ چیز دکانوں پر لڑکے رکھتے ہوئے عموماً طے ہوتی ہے۔ کیا یہ طریقہ کار شرعاً درست ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔

904
905

امام صاحب کا فرض کی تیسری رکعت میں بلند آواز سے تعوذ و تسمیہ پڑھنا کیسا؟

سوال: امام صاحب نے فرض کی تیسری رکعت میں بلند آواز سے تعوذ و تسمیہ پڑھ لیا، تو کیا اس صورت میں سجدہ سہو کرنا واجب ہوگا؟؟ رہنمائی فرمادیں۔

905
906

سجدے میں ناک کی ہڈی لگانا ضروری ہے ؟

سوال: نماز کے سجدے میں ناک کی ہڈی لگانے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟بعض افراد کا کہنا ہے کہ پیشانی لگاناکافی ہے ،ناک لگاناضروری نہیں۔

906
907

عیب نہ ہونے کی شرط پر گاڑی خریدی اور بعد میں عیب ظاہر ہوا، تو حکم

سوال: میں رینٹ پر کار چلاتا ہوں،میں نے زید سے 00 58،00،0 میں ایک کار Total Genuine کی گارنٹی پر خریدی ،کچھ دن بعد میں نے مکینک سے چیک کروائی،تو اس کے دو دروازے پینٹ شدہ نکلے،لیکن میری گاڑی اگلے چھ دنوں کے لیے شادیوں کے سلسلہ میں رینٹ پر بُک تھی،اس سے فارغ ہو کر میں نے زید کو واپس کرنا چاہی ،تو زید نے واپس لینے سے انکار کر دیا اور کہا آپ کو جب معلوم ہوا تھا،تو فوراً واپس کرتے ،اب اتنی چلانے کے بعد میں واپس نہیں لوں گا۔پوچھنا یہ ہے کہ شرعی اعتبار سے میں یہ گاڑی زید کو زبردستی واپس کر سکتا ہوں یا نہیں؟نیز گاڑی کا پینٹ شدہ ہونا عیب ہے یا نہیں؟اگر عیب ہے تو پینٹ ہونے سے گاڑی کی قیمت میں جو کمی ہوتی ہے،اتنی قیمت میں واپس لے سکتا ہوں یا نہیں؟

907
908

ڈیڑھ ماہ کا حمل ضائع ہونے کی صورت میں آنے والا خون نفاس کا شمار ہوگا یا حیض کا؟

سوال: ایک عورت کے ڈیڑھ ماہ کا حمل ضائع ہوگیا ہے، اس صورت میں آنے والا خون نفاس کا شمار ہوگا یا حیض کا ؟؟ رہنمائی فرمادیں۔ سائل: اسید(via،میل)

908
909

جس نے خواب میں حضرت صدیق اکبر کو دیکھا، اس نے آپ ہی کو دیکھا، کیا یہ درست ہے ؟

سوال: میں نے ذہنی آزمائش میں یہ سنا کہ خواب میں اگر کوئی حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالی عنہ کودیکھے تو اس نے آپ کو ہی دیکھا کیونکہ شیطان ان کی صورت اختیار نہیں کرسکتا،کیایہ بات درست ہے؟ ہم نے تو یہ سنا کہ یہ معاملہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے ہے۔ برائے کرم رہنمائی فرمادیں۔

909
910

کیا ناپاک ٹائلز بھی خشک ہونے سے پاک ہوجاتی ہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زمین تو خشک ہوکر پاک ہوجاتی ہے، میرا سوال یہ ہے کہ گھروں کے فرش پر جو ٹائلز لگی ہوتی ہیں ان پر اگر کوئی نجاست گرجائے، تو کیا وہ ٹائلز بھی خشک ہونے سے پاک ہوجائیں گی۔ نیز اگر ان ٹائلز پر کوئی دراڑ ہو تو اس صورت میں ان کی پاکی کا کیا حکم ہوگا؟؟ رہنمائی فرمادیں۔ سائل: عمر اسلام

910