
حالتِ سفر میں نماز قضا ہوئی، گھر میں ادائیگی کے وقت اس قضا نماز کو قصر پڑھیں گے یا پوری؟
سوال: زید انڈیا کا رہائشی ہے۔ حرمین شریفین کی زیارت کے لیے گیا تو مدینہ منورہ میں زید کا قیام 12 دن کا تھا، معاذ اللہ مدینہ منورہ میں زید کی ایک دن ظہر کی نماز قضا ہوگئی، اب زید کی اپنے وطن میں واپسی ہوگئی ہے۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ زید اپنے وطن میں وہ نمازِ ظہر پوری ادا کرے گا یا اب بھی اسے قصر ہی پڑھے گا؟
بغیر وضو نماز پڑھنے کے بعد معلوم ہوا کہ وضو نہیں تھا تو کیا حکم ہے ؟
سوال: کسی نے بے وضو نماز پڑھ لی اور اسے بعد میں معلوم ہوا کہ میرا وضو ہی نہیں تھا اور نماز کا وقت بھی ختم ہوچکا ہو، توکیا وہ نماز قضا کرنی ہوگی؟
بیمار پر جمعہ فرض ہے یا نہیں اور وہ گھر پر ادا کرسکتا ہے یا نہیں؟
سوال: کیا بیماری کے سبب جمعہ کی فرضیت ساقط ہوجاتی ہے ؟نیز کیا اگرکوئی بیماری کے سبب مسجد نہ جائے ،تو کیا اس صورت میں چند لوگوں کے ساتھ مل کر نماز جمعہ کو گھر میں قائم کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟ اوراگر جمعہ قائم نہیں کیا جاسکتا تو کیا ظہر کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھ سکتاہےیا ظہر کی نماز تنہا ادا کرنا ضروری ہوگا؟
تکبیرِ تحریمہ کے وقت ہاتھ نہ اٹھانے کا شرعی حکم ؟
سوال: نمازی اگر تکبیرِ تحریمہ کے وقت ہاتھ نہ اٹھائے، تو کیا اس صورت میں وہ نماز دوبارہ ادا کرنا ہو گی؟ یا پھر سجدہ سہو کرلینے سے بھی نماز درست ادا ہوجائے گی ؟
نماز میں قراءت کرتے ہوئے آگے پڑھنا بھول جانا اور رکوع میں چلے جانا
سوال: اگر کوئی شخص نماز میں قراءت کرتے ہوئے آگے پڑھنا بھول جائے اور رکوع میں چلا جائے ،تو کیا حکم ہوگا؟
مسافر مغرب میں فرض کی کتنی رکعتیں ادا کرے گا ؟
سوال: مسافر مغرب میں کتنی رکعتیں ادا کرے گا؟نیزاگر کوئی شخص نماز کے آخری منٹ میں اس نماز کی ادائیگی کے لیے نیت باندھے اور دورانِ نماز ہی اس نماز کا وقت ختم ہوجائے تو کیا وہ اس نماز کا بعد میں اعادہ کرے گا؟
مغرب کی تیسری رکعت بلا عذر بیٹھ کر ادا کرنے کا حکم
سوال: نماز مغرب (قضا) کی ادائیگی کرتے ہوئے تیسری رکعت بلا عذر بیٹھ کر پڑھ لی، تو نماز ادا ہوگئی یا دوبارہ پڑھنی ہوگی ؟
دستانے (Gloves) پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
سوال: سردی کی وجہ سے دستانے پہن کر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا جو قراءت میں ”ح“ کی بجائے ”ھ“ پڑھتا ہو
سوال: اگر کوئی امام قراءت کرتے ہوئے ”ح“کی بجائے ”ھ“پڑھے جیسےسورۃ الفاتحہ میں ”الحمد“ کے بجائے ”الھمد“ پڑھے، تو کیا ایسے امام کے پیچھے نماز ہوجائے گی؟
نمازی کا اعضائے ستر میں سے کسی ایک عضو کو قصداً چوتھائی سے کم کھولے رکھنا کیسا؟
سوال: اگر نمازی قصداً اعضائے ستر میں سے کسی ایک عضو کو چوتھائی حصے سے کم کھلا رکھے، تو اس صورت میں نماز کا کیا حکم ہوگا؟