
کیا کریم وغیرہ کے ذریعے رنگ گورا کرنا یا میک اپ کے ذریعے اصل چہرہ بدل دینا مثلہ ہے؟
جواب: تین کو زینت حاصل کرنے کےلئےایلوایااس کے علاوہ کوئی اوردوایاکریم کے استعمال کی اجازت ہے۔حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:”دخل علیّ رسول اللہ صلی ا...
حضرت امیرمعاویہ رضی اللہ تعالی عنہ پراعتراض کا جواب
جواب: دنا امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کی شان پر کوئی اعتراض واقع نہیں ہوتا کہ : اولا :اہل عرب میں اس طرح کے کلمات رائج ہیں مثلاً تیری ناک خاک آلو...
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ قسم کے کفارے میں کھانے یعنی دس صدقۂ فطر کی بننے والی قیمت کا حساب لگا کر اتنی رقم کی دینی کُتب خرید کر شرعی فقیر طالبِ علم یا عالمِ دین کو پیش کرنے سے قسم کا کفارہ ادا ہو جائے گا یا نہیں ؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کون سی خوشبو استعمال فرمایا کرتے تھے؟
جواب: دنیٰ سی یہ شناخت تِری رہ گزر کی ہے حضرتِ جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:’’ لم يكن النبي صلى اللہ عليه وسلم يمر في طريق فيتبعه أحد إلا ...
کیا اللہ کے نبی نفع پہنچا سکتے ہیں؟
جواب: دن کو عصر کردینا ، غزوۂ خیبر کے موقع پر آپ کَرَّمَ اللہ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمکو ہونے والی آشوبِ چشم کی بیماری دور کردینا، ایک غزوے کے موقع پ...
بالغہ کا بغیر محرم کے سکول ٹرپ پر جانا کیسا
جواب: تین دن کی مسافت(92کلومیٹر) پر ہے اور آپ کی بیٹی بغیر کسی محرم کے جائے گی تو اس کا اتنے سفر پر بغیر محرم کے جانا ناجائز ہے بلکہ علماء کرام نے ایک دن ک...
جمعہ کاخطبہ سننے سے رہ جائے تو نماز کاحکم
جواب: تین مردوں کے سامنے خطبہ اتنی آواز سے کہناشرط ہے کہ پاس والے سن سکیں۔ البتہ جمعہ ہونے کےلیے سننا شرط نہیں کہ اگر بہروں یا سونے والوں کے سامنے پڑھا یا...
رضاعی ماں ،باپ کو زکوۃ دینے کا حکم
جواب: دنت إلى النبي صلى اللہ عليه وسلم، فبسط لها رداءه، فجلست عليه، فقلت: من هي؟ فقالوا: هذه أمه التي أرضعته “ترجمہ : حضرت ابو طفیل رَضِیَ اللہُ عَنْہُ فر...
جواب: دنی ہوگی اسے آپس میں تقسیم کرلیں گے۔ شرکتِ وجوہ (Partnership by Goodwill) شرکتِ وجوہ سے مراد یہ ہے کہ مثلاً دو افراد مال کے بغیر یوں شرکت کریں ک...
ہینڈ رائٹنگ(Hand writing) والی کمپنی (company) کے ذریعے ارننگ کرنے کا حکم
سوال: آج کل ورک فرام ہوم(Work from home) کی مختلف صورتیں رائج ہیں،جن میں انسان گھر بیٹھے ارننگ (Earning)یعنی کمائی کر سکتا ہے۔اس کی ایک صورت(Hand writing)یعنی ہاتھ سے مختلف تحریریں لکھنے کی بھی ہے،جس کا مکمل طریقہ کار درج ذیل ہے: کمپنی(Company)نےمختلف(Packages)متعارف کروا رکھے ہیں،کمپنی کا ممبر (Member) بننے کے لیے ان میں سےایک پیکج (Package)لازمی طور پر (buy)یعنی خریدنا پڑتا ہے،اگرپانچ سو500والا پیکج خریدیں گے،تو اس کی بنیاد پہ روزانہ پچاس 50روپے اور اگر ہزار 1000والا خریدیں گے،تو روزانہ سو100روپے کما سکیں گے ۔یونہی پیکج جتنا مہنگا ہوگا ،اس حساب سے آمدن بھی بڑھتی چلی جائے گی اور ایک پیکج کی مدت تیس30 دن ہوتی ہے،یعنی ایک پیکج خریدنے کے بعد اس کی بنیاد پہ تیس30دن تک ارننگ کرسکتے ہیں، اس کے بعد دوبارہ کوئی پیکج خریدنا ہوگا۔بعض کمپنیاں اسے پیکج کی خریداری کا نام دیتی ہیں اور بعض رجسٹریشن فیس کا،لیکن یاد رہے کہ اس طرح پیکج کی خریداری یا رجسٹریشن فیس کے بدلے میں کسٹمر(Customer)کو کمپنی کی جانب سے کچھ بھی نہیں ملتا،بس اتنا فائدہ ہوتا ہے کہ وہ کمپنی کا(Member)بن جاتا ہےاور کمپنی سے کام لے کر اسے کرنے کا اہل ہو جاتا ہے۔ اور کام یہ ہوتا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پہ بذریعہ واٹس ایپ (WhatsApp) کچھ کمپیوٹرائز (Computerize) نوٹس(Notes)سینڈ (Send)کیے جاتے ہیں،جنہیں ایک رجسٹر (Register)پر ہاتھ سے لکھنا ہوتا ہے اور ان کی تصاویر بذریعہ واٹس ایپ ہی واپس بھیجنی ہوتی ہیں،جس کی بنیاد پہ اجرت اکاؤنٹ(Account)میں آجاتی ہے ۔ پھر ارننگ کے لیے کام اور اس کی اجرت دینے کے حوالےسے مختلف کمپنیوں کا اپنا اپنا طریقہ اور اصول ہیں،مثلاً: بعض کی طرف سے یہ شرط ہوتی ہے کہ پیکج کی خریداری/رجسٹریشن کے باوجودمخصوص تعداد میں لوگوں کو کمپنی جوائن (Join)کروانے کے بعد کام ملے گا،اس سے پہلے ارننگ کی کوئی صورت نہیں،بعض کی طرف سے کام تو مل جاتا،لیکن کام کمپلیٹ(Complete) کر لینے کے باجود اجرت تب ملے گی،جب مختلف افراد کو جوائن کروالیں گے ،البتہ بعض کمپنیز کی جانب سے نئے ممبر(Members) بنانے کی شرط نہیں ہوتی،بس کام پورا کر کے اس کی اجرت لے سکتے ہیں۔اب پوچھنا یہ ہے کہ اس طرح کی کمپنیز (Companies)جوائن کر کے ارننگ کرنا شرعاً درست ہے یا نہیں؟