
غسل فرض ہوا مگر یاد نہیں کہ کیا ہے یا نہیں تو پڑھی گئی نمازوں کا حکم
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی پر غسل فرض ہوا اور یہ یاد نہیں کہ غسل کیا ہےیا نہیں غوروفکر کرنے کےبعد بھی یاد نہیں آیا کہ آیاغسل کیا تھا یا نہیں اب اس دوران جو نمازیں پڑھ لیں یاجن نمازوں میں امامت کی، ان نمازوں کا کیا حکم ہو گا ؟
نماز میں التحیات کو 2 بار پڑھنے کا حکم
سوال: فرض نماز میں تشہد کے اندرمکمل التحیات کو دو مرتبہ پڑھ لیا، تو نماز کا کیا حکم ہو گا؟
سجدہ سہو سنت و نفل میں بھی ہوتا ہے
سوال: یہ مسئلہ معلوم کرنا ہے کہ یہ سجدہ سہو جو ہے وہ صرف فرض نمازمیں کرنا ہوتا ہے یا سنت، نوافل اور وتر میں بھی کرسکتے ہیں؟ اگر سنت ،نوافل، وتر میں سجدہ سہو کرنا بھول جائے تو کیا حکم ہے؟
نماز جمعہ میں مجمع زیادہ ہو تو سجدہ سہو کرنے کا حکم
سوال: یہ مسئلہ تو معلوم ہے کہ جمعہ وعیدین میں جبکہ مجمع زیادہ ہو تو سہو ہونے کی صورت میں سجدہ سہو ترک کرنے کا حکم ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس صورت میں اگر سجدہ سہو کرلیا، تو کیا حکم ہے؟ نماز درست ہوگی یا نہیں؟
حرم شریف میں نماز پڑھتے ہوئے کعبہ کو دیکھنا
سوال: حرم شریف میں نماز پڑھتے ہوئے کعبہ کو دیکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
عورت نماز میں اپنی کلائیاں کیسے رکھے؟
سوال: عورت کے لیے نماز میں اپنی کلائیاں جائے نماز پر ٹکا کر رکھنے کا حکم ہے یا جائے نماز سے اٹھا کر رکھنے کا حکم ہے؟
کیا مسافر شرعی بننے کےلیے شہر کا بائی پاس کراس کرنا ضروری ہے ؟
سوال: میرا تعلق پنجاب علی پور سے ہے۔ کام کے سلسلہ میں حیدر آباد میں رہائش پذیر ہوں ،لیکن اسے وطن اصلی نہیں بنایا۔پوچھنا یہ ہے کہ علی پور جاتے ہوئے یا وہاں سے حیدر آباد آتے ہوئے،حیدرآباد بائی پاس پر اگر نماز پڑھوں تو قصر کروں گا یا پوری پڑھوں گا؟ نوٹ:حیدرآباد بائی پاس شہر سے بالکل باہر ہے،شہر کی آبادی وہاں تک متصل نہیں ، کافی پہلے ختم ہو جاتی ہے۔
امام کے پیچھے تشہد نہ پڑھی تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر کسی نے اما م کے پیچھے دونوں قعدوں میں سے کسی ایک میں تشہد نہ پڑھی اور امام کے ساتھ سلام پھیر دیاتو اسکی نماز کا کیا حکم ہے؟ (مبشر علی،طالب علم جامعۃ المدینہ،راولپنڈی)
فرض نماز میں ترتیب کے خلاف قراءت کرنے کا حکم
سوال: فرض نماز میں خلاف ترتیب قراء ت کرنے کا کیا حکم ہے ؟