
12 ربیع الاول یومِ ولادت یا یومِ وفات؟
جواب: میلاد مقدس ہوتی ہے ۔ علامہ قسطلانی و فاضل زرقانی فرماتے ہیں: ”المشھور أنہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ولد یوم الاثنین ثانی عشر ربیع الأول و ھو قول ...
جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر آتش بازی کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر راکٹ بم (آتش بازی کاسامان)استعمال کر سکتے ہیں؟
میلاد شریف کے مہینے میں آتش بازی کرنا
سوال: کیا میلاد شریف کے مہینے میں آتش بازی کی اجازت ہے؟
چراغاں دیکھنے کے لیے عورتوں کے آنے کا احتمال ہو ، تو چراغاں کرنا چاہیے یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ماہ ربیع النور میں میلاد النبی کے سلسلے میں جو گلیاں اور بازار سجائے جاتےہیں اور لائٹنگ کی جاتی ہے ، تو عورتیں اسے دیکھنے آتی ہیں ، جس سے بدنگاہی کا احتمال ہوتا ہے ، لہٰذا اس مسئلے کی وجہ سے سجاوٹ چھوڑ دی جائے یا جاری رکھی جائے؟
مسجد کے چندے سے مسجد میں چراغاں کرنا کیسا؟
جواب: میلاد شریف شیرینی کا تقسیم کرنا بھی جائز ۔ مبارک راتوں میں جہاں کثرت روشنی کا رواج ہے ،تو اس میں بھی کوئی قباحت نہیں کہ اس سے مقصود اظہار شوکت اسلام ہ...
چراغاں دیکھنے کے لیے عورتوں کے آنے کا احتمال ہو ، تو چراغاں کرنا چاہیے یا نہیں؟
سوال: ماہ ربیع الاول میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں جو گلیاں اور بازار سجائے جاتے ہیں اور لائٹنگ کی جاتی ہے۔ عورتیں اسے دیکھنے آتی ہیں ، جس سے بدنگاہی کا احتمال ہوتا ہے ، لہٰذا اس مسئلے کی وجہ سے سجاوٹ چھوڑ دی جائے یا جاری رکھی جائے؟
ربیع الاول کی سجاوٹ اور بدنگاہی کا اندیشہ
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ ماہِ ربیع النور میں میلاد النبی کے سلسلے میں جو گلیاں اور بازار سجائے جاتے اور لائٹنگ کی جاتی ہے تو عورتیں اسے دیکھنے آتی ہیں جس سے بدنگاہی کا احتمال ہوتا ہے۔ لہٰذا اس مسئلے کی وجہ سے سجاوٹ چھوڑ دی جائے یا جاری رکھی جائے؟
عید میلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے موقع پر سجاوٹ کرنا کیسا؟کیا یہ فضول خرچی تو نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پرہمارے گاؤں کی گلیوں اور بازاروں میں چراغاں کیاجاتاہے،جس میں 30سے35لاکھ کاسامان ایک ہی بارخریداجاچکاہےاورپھرہرسال چارسے آٹھ لاکھ روپے مزیدجمع کرکےساراانتظام کیاجاتاہے،جس سےہمارامقصود اپنی آخرت کی بہتری اوراپنے دلوں میں عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو اُجاگر کرنا ہوتاہے، جس کافائدہ یہ ہواکہ گاؤں کے بچے بچے کے دل میں حضورعلیہ الصلوٰۃوالسلام کی عظمت داخل ہوچکی ہےاوراس سجاوٹ میں مسجدنبوی،خانۂ کعبہ اوربالخصوص گنبدخضرا کی شبیہ بھی بنائی جاتی ہے۔آپ سےیہ پوچھنا ہے کہ : (1)کیاگلیوں اوربازاروں میں سجاوٹ کرناشرعاََدرست ہے یانہیں ؟ (2)ہمارایہ ساراانتظام کرنااسراف میں توداخل نہیں ؟
عورت کا بلند آواز سے نعت پڑھنا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میلاد شریف کی ایسی محافل جن میں صرف عورتیں ہی شریک ہوتی ہیں، ان میں عورتیں اتنی بلند آواز سے تلاوتِ قرآن مجید، نعت اور بیان کر سکتی ہیں کہ ان کی آواز محفل سے باہر غیر محرم مردوں تک جائے یا نہیں کر سکتیں ؟ وضاحت فرما دیں۔
جشن ولادت میں ڈھول باجے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ (1)میلاد شریف کے جلوس میں بینڈ باجا ، ڈھول وغیرہ بجانا شرعاً کیسا ہے ؟ اگر کسی جگہ پر میلاد شریف کے جلوس میں ڈھول بجایا جاتا ہو اور ان کو منع کرنے پر وہ لوگ کہیں کہ میلاد شریف کی خوشی میں ڈھول بجانا ، جائز ہے ، ان کا یہ قول کس حد تک درست ہے ؟ (2)میلادشریف کی محافل میں آتشبازی کااستعمال شرعاًجائزہے یاناجائزہے؟