
جاز کیش اکاؤنٹ سے Ready Cash Loan لینا کیسا؟
سوال: جاز سم سے ریڈی کیش لون لینے کا کیا حکم ہے؟ نوٹ:یہ قرض ایڈوانس بیلنس سروس لینے کی طرح نہیں ہے، بلکہ اس قرض کے حصول کے لیےJazz Cash موبائل اکاؤنٹ ہولڈر ہونا ضروری ہے اور 50 ہزار تک قرض لیا جا سکتا ہےاور قرض منظور ہوتے ہی جتنا آپ نے قرض لیا فوراً اکاؤنٹ میں منتقل ہو جاتا ہے ،قرض لینے والا یہ رقم اپنے اکاؤنٹ سے نکلوا سکتا ہے، البتہ اس قرض میں ہفتہ وار کچھ اضافی چارجز لاگو ہوتے ہیں،جس کی وضاحت کرتے ہوئےجاز کیش کی ویب سائٹ پر لکھا ہے’’صارفین کو ہر ادائیگی کے ساتھ صرف پروسیسنگ فیس ادا کرنی ہوگی۔ پروسیسنگ فیس میں ہفتہ وار بنیاد پر اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ ہفتہ 1 کے دوران8% سے شروع ہوتا ہے اور آٹھویں ہفتے میں زیادہ سے زیادہ25%تک جاتا ہے۔‘‘ https://www.jazzcash.com.pk/ur/mobile-account/readycash-by-bank-alfalah/
کرنٹ اکاؤنٹ میں مخصوص رقم کی بنیاد پر مشروط فوائد دینا سودی نفع ہے
جواب: loan)کی ہوتی ہے۔اورقرض پر مشروط نفع (Conditional Benefit)دینا سود ہے خواہ وہ نفع رقم کی صورت میں ہو یا کہ کسی اور مادی چیز (Tangible item)یا کسی منفع...
جاز کیش کی مختلف صورتوں کے احکام
موضوع: Jazz Cash Ki Mukhtalif Suraton Ka Hukum
کرائے کی چیز آگے زیادہ کرائے پر دینے کا حکم
سوال: ہم شادی بیاہ ،انتقال اورسالگرہ وغیرہ کی تقریبات میں ٹینٹ (Tent) اور ڈیکوریشن کا سامان(Decoration Equipment) کرائے پر دیتے ہیں،ان کاموں کے لیے لیبر سروس (Labour Service) بھی ہماری طرف سے ہوتی ہے ۔ معلوم یہ کرناہے کہ بعض اوقات ہمارے پاس کرائے پر دینے کے لئے سامان موجود نہیں ہوتا تو ہم کسی قریبی دوکان والے سے اس کا سامان کرائے پر لے کر اپنا نفع شامل کرکے آگے کرائے پر دے دیتے ہیں اور ساتھ اپنی لیبر(Labour) بھیج دیتےہیں۔ لیبر کو اجرت ہم خود دیتے ہیں۔ کیا ہمارا اس طرح نفع حاصل کرنا درست ہے ؟ نوٹ:سائل نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ ہم کسٹمر(Customer) سے لیبرکے چارجز (Charges)الگ سے مقرر نہیں کرتے،بلکہ لیبر چارجز (Labour Charges)وغیرہ سب ذہن میں رکھ کر ریٹ (Rate) مقررکرتے ہیں۔ کبھی کبھار ایسابھی ہوتاہےکہ پانچ مزدوروں کاکام ہوتوہم تین مزدوروں سے بھی یہ کام لے لیتے ہیں۔ لیکن چونکہ ٹینٹ لگانے اور ڈیکوریشن کا طے شدہ کام مکمل ہوجاتاہے ، اس لیے کسٹمرکی طرف سے کوئی اعتراض(Objection) بھی نہیں ہوتا۔
موبائل کمپنی سے ایڈوانس بیلنس حاصل کرنا کیسا؟
سوال: سوال نمبر 2 ماہنامہ فیضان مدینہ جنوری 2017 کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ موبائل کمپنیاں مختلف قسم کے پیکجز دیتی رہتی ہیں تاکہ لوگ ان کی طرف مائل ہوں، ان ہی میں سے ایک پیکیج لون(Loan) کا بھی ہے۔ اس کا طریقۂ کار یہ ہوتا ہے کہ اگر آپ کے پاس بیلنس ختم ہوگیاہے تو کمپنی یہ آفر کرتی ہے کہ آپ لون لے لیں پھر جب آپ موبائل میں بیلنس ڈلوائیں گے تو ہم نے جتنے دئیے ہیں وہ اور اتنے اوپر مزید کاٹ لیں گے اور یہ بات کسٹمر کو معلوم ہوتی ہے اور کسٹمر راضی ہوکر لَون لیتا ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس میں زیادہ پیسے کاٹنا شرعاً جائز ہے؟بعض لوگ کہتے ہیں یہ سود ہے کیا یہ بات درست ہے ؟
اکاؤنٹ میں رقم مینٹین رکھنے کی شرط کے بغیر مفت سہولیات لینا کیسا ؟
سوال: ایک اسلامی بینک کے تحت ایک کرنٹ اکاؤنٹ (Current Account) کھلتا ہے جس میں فری چیک بک (Free Cheque book)،فری ٹرانزیکشن سروس (Free Transaction Service)، فری پے آرڈر (Free Pay Order)،فری انٹر بینکنگ سروسز (Free Inter-Banking Services) تمام کرنٹ اکاؤنٹ ہولڈرز (Current Account Holders)کو دی جاتی ہیں اور یہ فیسیلٹیز (Facilities) حاصل کرنے کے لئے اکاؤنٹ مینٹین (Maintain) رکھنے کی بھی شرط نہیں ہے۔کیا ایسا کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانا، جائز ہے؟ اور کیا یہ فری سروسز (Free Services)سود میں داخل تو نہیں ہے؟
بینک سے سودی لون لینے کے لئے کسی کو تیار کرنا
موضوع: Bank Se Soodi Loan Lene Ke Liye Kisi Ko Tayyar Karna