
رضاعی ماں ،باپ کو زکوۃ دینے کا حکم
جواب: بیٹھ گئیں ،(پھر جب وہ چلی گئیں ) میں نے کہا کہ یہ کون ہیں ؟تو صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَاننے بتایاکہ یہ نبی پاک کی (رضاعی )والدہ ہیں ، انہوں نے آ...
آپریشن کے بعد بلا وضو یا بیٹھ کر نماز پڑھنا
سوال: ظہر کی نماز پڑھنے کے بعد میری ایلبو سرجری ہوئی، آپریشن کے بعد جب مجھے ہوش آیا ، تو عصر کا وقت چل رہا تھا، میں ریکوری روم میں تھی جہاں میرے ساتھ کوئی ایسا فرد موجود نہیں تھا جو مجھے وضو کرواتا، تو میں نے وضو و تیمم کئے بغیر نماز پڑھ لی کیونکہ وقت ختم ہورہا تھا، پھرمغرب کا وقت شروع ہونے کے بعد والدہ آئیں، تو وہ مجھے واش روم لے کر گئیں جہاں انہوں نےمجھے وضو کروایا، اس کے بعد میں نے باقی نمازیں وضو کے ساتھ ادا کیں، لیکن کھڑے ہونے کی طاقت نہیں تھی کھڑے ہونے میں چکر آرہے تھے اور ایلبو پر پلاسٹر چڑھا ہوا تھا جس کی وجہ سے سجدہ بھی نہیں کر پارہی تھی، تو میں نے اگلی پانچ نمازیں بیٹھ کر ہی اشاروں سے پڑھیں، ان نمازوں کا کیا حکم ہے؟
وسیلہ کی شرعی حیثیت اور بزرگوں کے وسیلے سے دعا مانگنا کیسا؟
سوال: زید کہتا ہے کہ زندوں سے توسل جائز ہے، لیکن فوت شدہ سے توسل کی اجازت نہیں اور وہ اس پر وہ روایت بطورِ دلیل پیش کرتا ہے کہ جس میں حضرت سیدناعمر رضی اللہ عنہ نے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عرض کیا: اے اللہ ! ہم تیرے نبی(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے وسیلے سے دعا کیا کرتے تھے، تو تُو بارش نازل فرماتا تھا، اب ہم اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا(حضرت سیدنا عباس رضی اللہ عنہ) کے وسیلے سے دعا کرتے ہیں، ہم پہ بارش نازل فرما۔پھر ان پر بارش ہو جاتی۔(بخاری)سوال یہ ہے کہ(1)زید کا قول درست ہے یا نہیں؟(2) اگر درست نہیں، تو اس کی دلیل کا کیا جواب ہو گا؟
اللہ کے نام پر مانگنا اور ایسے کو دینا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض افرادمستحق ہوتے ہیں اوراللہ کا واسطہ دے کر یا اللہ کے نام پرسوال کرتے ہیں،جیسے :آپ کو اللہ کاواسطہ مجھے یہ دے دو یا اللہ کے نام پرمجھے پیسے دے دو وغیرہ وغیرہ،تو کیاان کا اللہ کا واسطہ دے کر یا اللہ کے نام پر مانگنااور انہیں دینا شرعا جائزہے یانہیں؟
سجدے میں جانے سے منہ میں خون آتا ہو، تو نماز کیسے پڑھے؟
جواب: بیٹھ کر نماز پڑھیں اور کھڑے ہو کر پڑھنا چاہیں ، تو اس کا بھی اختیار ہے ۔ سجدہ کرنے سے زخم بہتا اور وضو ٹوٹ جاتا ہو،تو سجدہ اشارے سے کرنا لازم ہےاور ن...
کیادوران ِخطبہ عورت گھر میں نماز ِظہر پڑھ سکتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسجد میں جمعہ کا خطبہ پڑھا جا رہا ہوتوکوئی عورت اس وقت گھر میں ظہر کی نماز پڑھ سکتی ہےیا نہیں ؟
مسجد کے چندے سے تراویح پڑھانے کی اجرت دینا کیسا ؟
سوال: ہم ختم قرآن کےلیے رقم جمع کرتے ہیں، جس سے شیرینی ، امام ،مؤذن ،سامع اور حافظ صاحب کے لیے تحائف خریدتے ہیں،جبکہ حافظ صاحب سے کیےگئے اجارے کو مسجد کے چندے سے ادا کرتے ہیں۔کیا مسجد کے چندے سے حافظ صاحب کو اجرت دینا جائز ہے۔
کیا معاشرے کی تباہی کے پیچھے علماء کے اختلافات ہیں؟
جواب: بیٹھ کر کسی خاص جڑی بوٹی کے نقصانات کے بارے میں گفتگو کر رہے ہوں تو یہ گفتگو کسی انجینئر کے لئے بالکل فضول ہو گی کہ زراعت اس کے لئے قابل توجہ بات ہی ن...
سجدہ نہ کرسکتا ہو، تو کیا کھڑے ہوکر قیام و رکوع کرسکتے ہیں ؟
سوال: ایک عورت زمین پر سجدہ نہیں کر سکتی ، تو وہ کرسی پر نماز پڑھتی ہے ، لیکن قلبی اطمینان حاصل نہیں ہوتا۔کیا یہ عورت اس طرح کرسکتی ہے کہ کھڑے ہوکر قیام و رکوع کرے اور اس کے بعد کرسی پر بیٹھ کر سجدہ کرے؟
گھٹنوں کی تکلیف کی وجہ سے کرسی پر نماز پڑھنا
سوال: ایک اسلامی بہن کے گھٹنوں میں سخت تکلیف ہے،جس کی وجہ سے وہ زمین پر بیٹھ کر بھی نماز نہیں پڑھ پاتیں ،تو وہ تکبیر کھڑے ہوکر کہیں اور بقیہ کرسی پر بیٹھ کر اشاروں سے پڑھ لیں،تو کیا یہ درست ہے؟