
سیکولرز کا میثاقِ مدینہ کو سیکولر ریاست قرار دینا درست ہے؟
جواب: دعوت پر کثیر آزمائشیں برداشت کیں،یہاں تک کہ اس توحیدی دعوت پر اپنا وطن مکہ بھی چھوڑ دیا اور مدینہ ہجرت کی۔ اگر معاذ اللہ سیکولر ریاست ہی بنانا مقصد تھ...
عورت رمضان میں نصف النہار کے بعد پاک ہوئی تو کیا باقی دن روزے سے رہے گی ؟
سوال: اگر حیض والی عورت دن میں حیض سے فارغ ہوئی، مسافر دن میں مقیم ہوگیا اورمریض مرض سے اچھا ہوگیا، تو اس کا باقی دن روزے کی حالت میں کب گزارنا ضروری ہوگا؟ کیا نصف النہار سے پہلے پہلے یہ تمام صورتیں پائی جانا ضروری ہیں یا مطلقاً کسی بھی وقت میں یہ صورتیں پائی جائیں، بہر کیف روزہ دار کی طرح دن کو گزارنا ہوگا ؟
روزی کمانے کی وجہ سے رمضان کا فرض روزہ چھوڑنا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عمرو ایک صحت مند آدمی ہے، وہ رمضانُ المبارک کے روزے نہیں رکھتا اور کہتا ہے کہ میرا عذر ہے اور عذر یہ ہے کہ میں روزہ رکھ کر مزدوری نہیں کر سکتا،وہ شخص سرِعام کھاتا پیتا ہے، اُسے منع کیا جائے تو کہتا ہے کہ میں جانوں اورمیرا رب جانے،بخشنا تو اللہ نے ہے۔شریعت میں ایسے بندے کے بارے میں کیا حکم ہے؟
سوال: روزہ توڑنے کا کفارہ کیا فقط رمضان کے روزے کے ساتھ خاص ہےیا پھر واجب ونفل روزے کو بھی انہی شرائط کے ساتھ توڑنے پر کفارہ لازم آتا ہے؟
عید چاند کے حساب سے یا کلینڈر کے اعتبار سے
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا (1)چاند دیکھے بغیر کلینڈر کے ذریعے روزہ و عید وغیرہ کر سکتے ہیں ؟ (2)بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ کلینڈر کے مطابق مہینا شروع ہوجاتا ہے ، لیکن اس دن چاند نظر نہیں آتا اور دوسرے دن جب نظر آتا ہے ، تو دِکھنے میں بھی دوسرے دن کا لگتا ہے ، توکلینڈر کے مطابق اس چاند کو دوسرے دن کا شمار کریں گے یا پہلے دن کا ؟
حالت احرام میں سر یا چہرہ چھپانے سے دم یا کفارہ لازم ہوگا؟ تفصیلی فتوی
جواب: روزہ جہاں چاہے رکھ لے۔ (3)اگرکسی نے عذر شرعی کی وجہ سے چوتھائی سر یا چہرے سے کم کامل ایک دن یا ایک رات تک چھپایا تو ایک صدقہ فطر کی مقدار جہاں چاہے...
رمضان میں غیر روزہ دار مسافر دن میں مقیم ہو جائے تو اس کے متعلق حکم
سوال: اگر کوئی مسافر رمضان المبارک کے مہینے میں مقیم ہو جائے مثلاً اپنے گھر آ جائے اور اس نے روزہ نہ رکھا ہو ،تو کیا اس کے لئے شام تک کھانا پینا جائز ہے ؟
کیا غوث اعظم رفع یدین کرتے تھے؟ رفع الیدین نہ کرنے کی احادیث
جواب: مسائل میں امام احمد بن حنبل علیہ الرحمۃ کے مقلِّد تھے اور فقہِ حنبلی کے مطابق نماز میں تکبیراتِ انتقال کے وقت رفع یدین کرنا سنت ہے ۔ اسی وجہ سے غوث...
قبلہ کی طرف پاؤں کرنے کا حکم ؟ چند چیزوں سے اعتراض اور جواب
سوال: کعبہ شریف کی طرف پاؤں پھیلانے کا کیا حکم ہے؟ زید کا کہنا ہے کہ عام حالت میں اور بالخصوص سوتے وقت کعبہ شریف کی طرف پاؤں پھیلانا بلا کراہت جائز و درست ہے اور اس پر چند مسائل سے استدلال کیا ہے، جن کی تفصیل یہ ہے: (1) مریض قبلہ کی طرف پاؤں پھیلا کر نماز پڑھے گا۔ (2) نزع کے عالَم میں قبلہ کی طرف ٹانگیں پھیلانے کا حکم دیا گیا ہے۔ (3) غسلِ میت کے وقت بھی یہی حکم ہے اور پھر (4) جنازہ لے کر چلنےمیں بھی اگر میت کے پاؤں قبلہ کی جانب ہونے میں کچھ کلام نہیں۔ تو جب ان احکامات میں کعبہ کی طرف پاؤں پھیلانے کی تلقین ہے، تو معلوم ہوا یہ ایسی چیز نہیں جس کی شریعت میں ممانعت وارد ہو، لہٰذا کسی بھی حالت میں قبلہ کی طرف پاؤں کر سکتے ہیں، تو برائے کرم اس حوالے سے رہنمائی فرما دیجئے۔
اذان کے دوران سحری کرنے سے متعلق ایک حدیث پاک کی شرح
سوال: روزہ دارسحری کےوقت کھاناکھارہاہوکہ اس دوران سحری کاوقت ختم ہوجائے،صبح صادق طلوع کرآئے اورفجرکی اذان شروع ہوجائے، تواب روزہ دارکاکھاناجاری رکھنا کیساہے؟بعض لوگ سنن ابوداؤدشریف کی درج ذیل روایت کو دلیل بناتے ہوئے کہتے ہیں کہ سحری کاوقت ختم ہوجانے کے باوجودفجرکی اذان کے وقت کھانادرست ہے ۔روایت یہ ہے :’’عن أبي هريرة قال: قال رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم: ’’إذا سمع أحدكم النداء والإناء على يده فلا يضعه حتى يقضي حاجته منه‘‘ ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں :رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا:جب تم میں سے کوئی نداء سُنے اوربرتن اس کے ہاتھ میں ہو،توجب تک اس سے اپنی حاجت نہ پوری کرے ،اسے نہ رکھے ۔(سنن ابی داؤد،باب فی الرجل یسمع النداء والاناء علی یدہ،جلد02،صفحہ304،مطبوعہ بیروت)