سرچ کریں

Displaying 91 to 100 out of 711 results

91

بیوہ ( غیر حاملہ ) اپنی ساس کے جھگڑے کی وجہ سے عدت کا بقیہ حصہ اپنے میکے گزار سکتی ہے ؟

سوال: ایک عورت ( غیر حاملہ ) جس کے خاوند کا انتقال ہوگیا ہے اور اس کی ساس اس سے جھگڑا کرتی ہے تو کیا وہ عورت اپنی بقیہ عدت اپنے میکے میں گزار سکتی ہے ؟

91
92

مقتدی امام کے آخری قعدے میں دُرود و دعا پڑھ لے ،تو کیا حکم ہے ؟

جواب: دوران دعا میں مشغول ہونا، تاخیرِ ارکان کا سبب ہوتا ہے اور تاخیرِ ارکان یہاں نہیں پائی گئی، کیونکہ وہ امام کے سلام سے قبل کھڑا نہیں ہو سکتا۔(المبسوط لس...

92
93

ٹیپ کے ذریعے چپکی ہوئی وگ پر مسح کا حکم

سوال: میں سر پر مصنوعی بالوں کی وگ استعمال کرتا ہوں ،اور یہ وگ میں کسی طبی علاج کے لئے استعمال نہیں کر تا بلکہ استعمال کرنے کی وجہ یہ ہے کہ مجھے گنج پن اچھا نہیں لگتا ۔اس وگ کی بناوٹ یوں ہے کہ موٹے کپڑے کی جالی پر مصنوعی بال لگے ہوئے ہوتے ہیں ،اس جالی سے رس رس کر پانی سر تک پہنچ سکتا ہے ،اس جالی کو سر پر روکنے کے لئے سر کے گرد ایک ٹیپ ہوتا ہے جس کے دونوں طرف چپک ہوتی ہے ،اوپر کی طرف سے وہ ٹیپ جالی کو چپکا ہوتا ہے اور نیچے کی طرف سے سر کو چپکا ہوا ہوتا ہے ، اس ٹیپ کے نیچے پانی نہیں جاسکتا ، تقریبا ً تین ہفتے تک وہ جالی ٹیپ کے ذریعےمیرے سر پر رہتی ہے، تین ہفتے کے بعد اس ٹیپ کی چپک ختم ہونے لگتی ہے اور وہ ٹیپ خود بخود اترنے لگتا ہے ، پھر اس ٹیپ کو اتاردیا جاتا ہے اور وگ کو شیمپو وغیرہ کے ذریعے واش کر کے دوبارہ دوسرے ٹیپ کے ذریعے سر پر لگایا جاتا ہے ،تین ہفتوں سے پہلے اس ٹیپ کی چپک کافی مضبوط ہوتی ہے ، اس دوران اگر اس کو اتارا جائے تو سر کی جلد کو زخمی کر کے اترے گی اور پھر ٹیپ والی جگہ پر کافی جلن مچے گی اور پھر دوبارہ نئے سرے سے وگ لگانا پڑے گی ۔اگر وضو یا غسل میں مذکورہ وگ کو نہ اتارا جائے اور اسی پر وضو میں مسح یا غسل میں پانی ڈال دیا جائے تو کیا وضو یا غسل ہوجائے گا ؟

93
94

کیا سجدہ تلاوت والی آیت پڑھنے یا سننے کے فوراً بعد سجدہ کرنا لازم ہے ؟

سوال: حفاظ جب منزل کا دور کرتے ہیں،تو اس دوران آیت سجدہ آنے پر فوراً سجدہ کرنا بعض اوقات گراں ہوتا ہے، مثلا ً :چارپائی پر بیٹھ کر یا چلتے،پھرتے دور کرنے کی صورت میں ،سوال یہ ہے کہ آیت سجدہ پڑھی یا سنی توسجدہ فورا ً کرنا واجب ہے یا تاخیر بھی کرسکتے ہیں ؟

94
95

عدت میں سیاہی مائل خضاب استعمال کرنا کیسا ؟

سوال: اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا عورت عدتِ وفات میں ڈارک براؤن کلر جو سیاہ محسوس ہو ، لگا سکتی ہے یا نہیں ؟

95
96

وفات کی عدت کس وقت سے شروع ہوگی؟

سوال: اگر شوہر کسی دوسرے ملک میں فوت ہو گیا،اوراس کی ڈیڈباڈی وطن آنے میں تاخیرہوتی ہے تو بیوی پر عدت کس وقت سے لازم ہو گی، شوہر کے انتقال کے وقت سے یاشوہر کی تدفین کے وقت سے؟

96
97

ایلفی لگے ہونے کی صورت میں وضو و غسل کا حکم

سوال: اگر کوئی شخص رپئیرنگ کا کام کرتا ہو اور اپنے کام میں ایلفی کا استعمال کرتا ہو ،ایلفی کے استعمال کے دوران کچھ ایلفی اس کے ہاتھوں پر بھی لگ جاتی ہو اوراس سے بچنا بہت مشکل ہو۔کیا ایسے شخص کے لئے وضو و غسل کے معاملے میں رخصت ہوگی یعنی اسے اس بات کی اجازت ہوگی کہ وہ ہاتھوں سے ایلفی ہٹائے بغیر ہی وضو وغسل کرلے تو اس کا وضو وغسل درست ہوکر نماز ہوجائے ،یا پھر اسے بہر حال ایلفی ہٹا کر ہی وضو و غسل کرنا ہوگا؟شرعی رہنمائی فرمادیں۔

97
98

دورانِ عدت عورت کا ختم میں شرکت کرنے کے لیے گھر سے باہر نکلنا کیسا ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے شوہرکاانتقال ہوچکاہے اورمیں عدت میں ہوں ۔ مرحوم کے ایصال ِ ثواب کے لیے ان کے والد کے گھرختم کااہتمام کیاجاتاہے،کیونکہ گھروسیع ہے ،جس میں مہمان آسانی سے آسکتے ہیں ،توکیامیں دورانِ عدت ختم میں شرکت کے لیے اپنے شوہرکے گھرسے باہرنکل کردوسری گلی میں سسرکے گھر جاسکتی ہوں؟

98
99

دورانِ عدت اعتکاف میں بیٹھنا

سوال: ایک اسلامی بہن کے شوہر کا انتقال ہوگیا ہے، وہ عدت میں ہے، توکیاوہ رمضان میں اعتکاف بیٹھ سکتی ہے ؟

99
100

طلاق رجعی کے بعد رجوع کا طریقہ

جواب: عدت میں( یعنی عورت حاملہ نہ ہواورحیض آتے ہوں تو طلاق کے بعد تین مکمل ماہواریاں گزرنے سے پہلے اورحاملہ ہوتوبچہ پیدا ہونے سے پہلے) شوہر اپنی بیوی سے رجو...

100