
تفسیر صراط الجنان، تعلیم القرآن اور افہام القرآن کو بے وضو چھونے کا حکم
سوال: کتبۃ المدینہ سے مفتی محمدقاسم قادری دامت برکاتہم العالیہ کی تین تفسیریں جاری ہوئی ہیں:(1)تفسیرصراط الجنان (2)تفسیرتعلیم القرآن (3)اوراِفہام القرآن (حاشیہ قرآن)۔شرعی رہنمائی درکارہے کہ ان تفاسیرکو بے وضوشخص کاچھونا کیساہے؟نیز اسلامی بہن مخصوص ایام میں ان تفاسیرکوپکڑ سکتی ہے یانہیں ؟اور اسی حالت میں اس کی عبارت پر ہاتھ لگا سکتی ہے یا نہیں ؟
غسلِ جنابت سے پہلے وضو کرنے کا حکم
سوال: غسلِ جنابت سے پہلے وضو کرنا سنتِ مؤکدہ ہےیا غیر مؤکدہ ؟
گیلے ہاتھوں سے نل یا عمامہ کو چھونا پھر ان ہاتھوں سے مسح کرنا
جواب: وضو میں مسح کا معنیٰ یہ ہے:’’ گیلے ہاتھ کو اس حصے پر پھیرنا جس پر مسح کا حکم ہے۔‘‘ مسح کے لیے ہاتھ تَر ہونا چاہئے، اب وہ تری اعضاء دھونے کے بعد ہاتھوں...
اگر مذی خارج ہوجائے تو اسے دھوئے بغیر نماز پڑھ سکتے ہیں؟
جواب: وضو میں سے ہے ، بدن یا کپڑوں کے جس حصے پر مذی کے قطرے لگیں وہ حصہ بھی ناپاک ہوگا۔ نیز طہارت نماز کی بنیادی شرائط میں سے ایک شرط ہے بغیر طہارت کے نماز ...
قرآنی آیت والے فریم کو بغیر وضو چھونے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے كے بارے میں کہ ہمارے گھر کی دیواروں پر آیت قرآنیہ پر مشتمل کچھ پلیٹیں اور فریم آویزاں ہیں،جن پرصرف آیات قرآنیہ کندہ ہیں اوران کے ساتھ مزید کچھ نہیں لکھا ہوا، اب ہمیں صفائی ستھرائی کے لیے انہیں اتارنے کی ضرورت پیش آتی ہے اوربسا اوقات ہمارا وضو بھی نہیں ہوتا، ایسی صورت میں انہیں بلا حائل چھونا، جائز ہے یا نہیں؟ واضح رہے کہ مذکورہ فریم بلکل کَوَر ٹائپ ہے اوراس کےسامنے کی جانب شیشہ لگا ہواہے، نیز ان کے درمیان میں خالی جگہ بھی ہے، جہاں سے اس کے اندر صفحہ یا گتا ڈالا جاتا ہے، یہیں سے فریم کے اندر آیت سے کندہ گتّا ڈالا گیا ہے، اور اسے فریم کے کسی حصے کے ساتھ چپکایا نہیں گیا، اگر چاہیں تو اسے بآسانی نکال بھی سکتے ہیں۔ باقی پلیٹوں کا معاملہ اس سے بلکل جدا ہے، ان کے ساتھ کوئی کَوَر یا شیشہ نہیں لگا ہوا، لہذا اس تفصیل کو مد نظر رکھتے ہوئےدونوں چیزوں کے حوالے سے شرعی رہنمائی فرمادیں، نیز یہ بھی بتادیں کہ اگر انہیں چھونا منع ہے، تو صرف آیت لکھے ہوئےحصے کو نہیں چھوسکتے یا ہر حصے کوچھونا منع ہے؟
نماز غوثیہ کا طریقہ اور شرعی حیثیت و حقیقت
جواب: وضو کے متعلق فرمایا:’’هذا وضوئي ووضوء الأنبياء قبلي‘‘ (یہ میرا اور مجھ سے قبل انبیاء کا وضو ہے)۔پھر نسبت کی وجہ فقط طریقہ کی پہچان ہی نہیں ہوتی، بلکہ ...
استحاضہ کی حالت میں عمرہ کرنا کیسا ؟
جواب: وضو ٹوٹ جاتا ہے اورعمرہ میں چونکہ طواف بھی کرنا ہوتا ہے اورطواف چاہے وہ کسی قسم کا ہواُس کیلئے طہارتِ حکمیہ کا پایا جانا یعنی غسل اوروضو سے ہونا واج...
”Breathable“نیل پالش لگائی ہو، تو وضو و غسل کا حکم
سوال: مارکیٹ میں ”Breathable Nail Polish “ کے نام سے ایک نئی نیل پالش آئی ہے، اس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ پانی کو ناخن تک پہنچنے میں رکاوٹ نہیں بنتی۔ سوال یہ کرنا تھا کہ اس نیل پالش کو اتارے بغیر اگر وضو کیا جائے، تو وضو ہو جائے گا یا نہیں ؟
کیا دکھتی آنکھ سے نکلنے والا ایک آنسو بھی وضو کو توڑدے گا؟
سوال: اگر دُکھتی آنکھ سے ایک بھی آنسو نکلے تو کیا وہ وضو کو توڑ دیتا ہے؟
دعا یا ثنا والی آیات بے وضو شخص تعویذ کے لیے لکھ سکتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ بے وضو کے لیے ایسی آیاتِ قرآنی تعویذ میں لکھنا جو دعا یا ثناء کا معنی رکھتی ہوں جائز ہے؟ جیسے جس پر غسل فرض ہواس کےلیے ایسی آیت جو دعا یا ثنا ءکے معنی رکھتی ہو، اس نیت سے پڑھنا جائز ہے، کیا اسی طرح ایسی آیات کو دعا یا ثناء کی نیت سے تعویذ میں لکھنے کی اجازت ہے؟