سرچ کریں

Displaying 1051 to 1060 out of 4741 results

1051

اسلام میں عورت کا تسمے والے بوٹ پہننا کیسا ہے ؟

سوال: تسمے والے بوٹ خواتین پہن سکتی ہیں ؟

1051
1052

کیا لیٹ کر نیند کے جھونکے آنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟

سوال: کیا لیٹے لیٹے جھونکے لینے سے وضو ٹوٹ جائے گا، جبکہ گہری نیند نہ آئی ہو،اور آس پاس کی آوازیں بھی آرہی ہوں؟رہنمائی فرمادیں۔

1052
1053

تراویح پڑھانےکی اجرت اورحیلے کا حکم

سوال: (1)تراویح پڑھانے کی اجرت لینا کیسا ہے؟ (2) تراویح پر اجرت کا جواز اگر کسی حیلے سے نکلتا ہو، تو اس پر میرا سوال یہ ہے کہ کسی کام میں شرعاً حیلہ کرنے کی اجازت ہوسکتی ہے، لیکن میرا کہنا یہ ہے کہ حیلہ ایسے امور میں ہو سکتا ہے کہ جن کے بارے میں قرآن و حدیث میں ممانعت کا کوئی حکم نہیں آیا، جس بارے میں ممانعت کا کوئی واضح حکم قرآن یا حدیث میں آ گیا، تو اس میں حیلہ کرنا درست نہیں ہے، لہٰذا حیلے کے ذریعے تراویح پر اجرت کا جواز کیسے ہو سکتا ہے، جبکہ قرآن پڑھنے پر اجرت لینے کے بارے میں قرآن و حدیث میں ممانعت موجود ہے۔اس بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟

1053
1054

عورت کہاں تک زینت اختیار کرسکتی ہے؟

سوال: عورت صرف اور صرف اپنے شوہر کے لئے زینت اختیار کرتے ہوئے کبھی کندھوں سے نیچے اور کبھی کندھوں سے اوپر بال کٹواتی ہے ،یہ جائز ہے یا ناجائز ہے؟ (2) عورت کا اپنے شوہر کے لئے کہاں تک میک اپ کرنے کی اجازت ہے؟ (3) غیر شادی شدہ نوجوان عورت کو کہاں تک زینت کی اجازت ہے؟

1054
1055

یا رسول اللہ کہنا کیسا ہے؟

سوال: ہم جو صلاۃ و سلام وغیرہ پڑھتے ہیں ، تو اس میں لفظ یا ، کا استعمال کرتے ہیں ، تو مجھے معلوم یہ کرنا ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو لفظ( یا )کے ذریعے پکارنا ، اس پر کیا کوئی دلیل ہے ، ایک دوست مجھ سے دلیل مانگ رہا ہے ۔

1055
1056

قربانی سے پہلے جانور کا دودھ پینے کا کفارہ

سوال: ہندہ نے قربانی کے لیے بکری خریدی اور قربانی کرنے سے پہلے ہی اس بکری کا دودھ خود بھی پیا اور گھر والوں کو بھی پلایا۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں ہندہ کے لیے کیا حکم ہے؟ اگر اس پر صدقہ کرنا لازم ہے تو اس صدقے کا مصرف کیا ہوگا؟

1056
1057

کیا مرد کا اپنی سوتیلی بیٹیوں سے بھی پردہ ہوگا؟

سوال: مطلقہ عورت جس کی پہلے شوہر سے بیٹیاں ہوں، وہ عورت اگر دوسری شادی کرے اور دوسرے شوہر سے ازدواجی تعلقات بھی قائم ہوجائیں، تو کیا عورت کے دوسرے شوہر کا اپنی سوتیلی بیٹیوں سے پردہ ہوگا یا نہیں؟ اگر پردہ نہیں ہوگا تو کیا اُس عورت کے انتقال کے بعد اُن لڑکیوں سے پردہ ہوگا؟

1057
1058

شوال کے روزے رکھنے کا حکم

سوال: ایک شخص کہتا ہے کہ احناف کے نزدیک شوال کے چھ روزے رکھنا مکروہ ہے ، اور امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ تعالی نے اس سے منع فرمایا ہے ؟

1058
1059

کیا سوتیلے بھائی بہن آپس میں محرم ہوتے ہیں؟ کیا ان کے مابین پردہ نہیں ہوتا؟

سوال: میں نے دو شادیاں کی ہوئی ہیں، میری پہلی بیوی میں سے پانچ بچے ہیں جن میں سے تین لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں۔ پہلی بیوی کے انتقال کے بعد میں نے دوسری شادی ایک مطلقہ عورت سے کی جس کے سابقہ شوہر سے دو لڑکے ہیں۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا میرے سگے بچے یعنی بیٹیاں اور دوسری بیوی کے لڑکے آپس میں محرم ہیں یا نہیں؟ اگر محرم نہیں تو کیا ان کا آپس میں پردہ بھی ہوگا؟

1059
1060

وضو کے بعد اعضا کو کپڑے سے صاف کرنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ وضو سے فارغ ہوکر اپنے اعضا کو پونچھ لیتے ہیں، کیا ایسا کرنا شرعاً درست ہے؟ اور کیا اس طرح ہاتھ منہ پونچھنے سے وضو کا ثواب ضائع ہوجاتا ہے؟ پوچھنے کی وجہ یہ ہے کہ میں نے ایک واٹس ایپ گروپ میں ایک پوسٹ دیکھی جس میں لکھا ہوا تھا کہ وضو کے بعد اعضا کو پونچھ کر ثواب ضائع نہ کرو! کیونکہ ان قطروں کو میزان عمل میں تولا جائے گا! اس کے بعد نیچے میزان عمل میں قطرے تولے جانے کے متعلق حدیث شریف لکھی تھی۔ برائے کرم اس مسئلے میں رہنمائی فرمائیں۔

1060