
میت کے مال میں سے کھانا کھلانے نیز تیجے. دسویں چالیسویں کے کھانے کا حکم؟
جواب: شخص کے فوت ہونے کے بعد چالیسویں تک کا کھانا اور مہمان داری وغیرہ کے مکمل اخراجات میت کے ترکہ میں سے ادا کیے جاتے ہیں اور ورثاء میں عاقل، بالغ، مجنون...
پیسے اور دکان دے کر عقد مضاربت کی شرعی حیثیت
سوال: ایک شخص دوسرے شخص کے ساتھ اس طرح کام کرنا چاہتا ہے کہ دوکان بھی میری ہوگی اور پیسے بھی میں دوں گا ،تم میری دکان میں کریانہ کا کام کرو۔ جو شخص دکان دے رہا ہے وہ اس دکان کا کوئی معاوضہ (Compensation) نہیں لے گا۔ دکان دینےکی غرض (Purpose)یہ ہے کہ دوسری دکان کرایہ وغیرہ پرنہ لینی پڑے اور راس المال (Capital) کی بچت ہوسکے۔نفع کے متعلق اس طرح طے کرناہے کہ جو بھی نفع ہوگا اس کے تین حصے کریں گے، دو حصے کام کرنے والے کےہوں گے، اور ایک تہائی (One-third) مال اور دوکان کا مالک رکھے گا ۔ کیا یہ طریقہ اختیار کرتے ہوئے کاروبار کیا جا سکتا ہے؟کیا مال کے ساتھ دکان لینا اور پھر کام کرنے والے کا نفع زیادہ رکھنا جائز ہے؟
بیوی کے کہنے پر داڑھی ایک مٹھی سے چھوٹی کرنا یا منڈوانا کیسا ؟
سوال: اگر کسی شخص کی ایک مٹھی داڑھی ہو اور اس کی بیوی اسے داڑھی خشخشی کروانے یا منڈوانے کا کہتی ہو اور ساتھ یہ بھی کہتی ہو کہ میری نظر داڑھی منڈوں پر پڑتی ہے جو آنکھ کا زنا ہے اور اس کا وبال بھی آپ پر ہی ہوگا، تو کیا ایسی صورت میں اسے داڑھی خشخشی کروانے یا منڈوانے کی اجازت ملے گی؟رہنمائی فرمادیں۔
مسجد کے چندے سے مسجد میں چراغاں کرنا کیسا؟
جواب: شخص بڑی رقم یا مکان وغیرہ یا چند لوگ چندہ کر کے ایک معقول رقم مسجد میں اس غرض سے دیں کہ اس رقم سے ختمِ تراویح کے موقع پر اور ربیع الاول میں بعد وعظ شی...
جشن عید میلادالنبی منانا اور سجاوٹ کرنا کیا فضول خرچی ہے؟
جواب: نیکی کے کاموں میں مال جتنابھی خرچ کیاجائے ، اس کواسراف نہیں کہاجاسکتا۔ تفسیرکشاف اورتفسیر مدارک التنزیل میں ہے:’’لا خیر فی الإسراف، لا إسراف فی الخیر...
امام کا نمازیوں کی طرف منہ کر کے درس وبیان کرنا کیسا؟
جواب: شخص نمازپڑھ رہاہواس کی طرف بلا حائل (یعنی کسی آڑ کے بغیر) منہ کرنا،مکروہ تحریمی، ناجائز وگناہ ہے۔ یہاں حائل سے مراد ایسی چیز ہے کہ اس کے سبب نمازی کے ...
چالیسویں پر کپڑے اور چیزیں دینے کا حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ چند دن قبل ہمارے والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے ۔ سنا ہے کہ مرحوم کے چالیسویں پر مرحوم کی طرف سے ایک کپڑوں کا جوڑا ، ایک جوتوں کا جوڑا ، ایک عدد ٹوپی ، ایک جائے نماز صدقہ کیا جاتا ہے اور عموماً مسجد کے مؤذن ، خادم وغیرہ کو یہ چیزیں دی جاتی ہیں ۔ آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ کیا یہ چیزیں مرحوم کی طرف سے دینا شرعا ضروری ہے اور کیا مسجد کے مؤذن ، خادم کو ہی دی جاسکتی ہیں ، کسی اور کو نہیں ؟ اگر کوئی شخص ان چیزوں کے علاوہ پیسے دینا چاہے اور مؤذن خادم کے علاوہ کسی اور غریب کو دے ، تو کیا ایسا کرنا شرعاً جائز ہوگا ؟تفصیل سے بیان فرما دیں۔
کرامات اولیاء کی شرعی حیثیت و حقیقت
سوال: کراماتِ اولیاء کا کیا ثبوت ہے اور جو شخص کراماتِ اولیاء کا انکار کرے، اس کے بارے میں شرعاً کیا حکم ہوگا؟
کسی بزرگ نے عشاء کے وضو سے فجر کی نماز پڑھی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا کسی بزرگ کا یہ واقعہ ہے کہ انہوں نے کئی سال عشا کے وضو سے فجر کی نماز پڑھی ہو زید کہتا ہے کہ یہ لوگوں کی بنائی ہوئی باتیں ہیں ، حقیقت میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ، کیونکہ یہ ممکن نہیں کہ ایک شخص پورا سال نیند نہ کرے ۔ رہنمائی فرمائیں کہ زید کی بات کہاں تک درست ہے اور اس طر ح کا کوئی واقعہ ہے ، تو کس کتاب میں ہے ؟