
مدرسے کے لئے پلاٹ دینے کے بعد کیا واپس لے سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زیدنے ایک پلاٹ مدرسہ کے لئے وقف کیااورقبضہ بھی دے دیالیکن پیسے نہ ہونے کی وجہ سے تین چارسال تک اسے بنایانہ جاسکااب زیدکہتاہے کہ میراپلاٹ مجھے واپس کردومیں اپنے ذاتی استعمال میں لاؤں گایامدرسہ کے علاوہ کسی اورمصرف میں صرف کردوں گا،کیازیدوہ پلاٹ واپس لے سکتاہے یاکسی اورمصرف میں صرف کرسکتاہے؟ سائل:محمدفیاض(فیصل آباد)
ملازم کا دورانِ ڈیوٹی کام میں سُستی کرنا کیسا ؟
سوال: ہماری فیکٹری میں ملازمین کو نمازِ عصر و مغرب کے لئے پندرہ پندرہ منٹ کا وقفہ دیا جاتا ہے لیکن بعض ملازمین پندرہ منٹ کے بجائے پینتالیس منٹ لگا کر آتے ہیں۔ یہ ارشاد فرمائیں کہ ( 1 ) نماز میں فیکٹری کے دئیے ہوئے وقت سے زیادہ وقت لگا کر آنا شرعاً جائز ہے ؟ ( 2 ) جو لوگ فیکٹری کے وقت میں اپنے کام کے فرائض صحیح انجام نہیں دیتے ان کے لئے کیا حکم ہے ؟
طواف اور سعی کرتے وقت جوتے ساتھ رکھنا
جواب: اپنے نفقہ کی حفاظت کی حاجت رہتی ہے تو اس کے پہننے میں حرج نہیں ۔ المعجم الکبیر للطبرانی میں ہے” عن ابن عباس، أنه كان لا يرى بالهميان للمحرم بأسا. ...
دکاندار کا راہِ خدا کے لئے الگ کی ہوئی رقم استعمال کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میری دودھ دہی کی دکان ہے میں روزانہ مسجد کے نام پر کچھ پیسے نکال کر الگ کرلیتا ہوں۔ اگر کبھی ضرورت پڑے تو کیا میں اس رقم کو اپنے استعمال میں لاسکتا ہوں؟
قرض کے بدلے کاروبار میں کیسے شرکت کی جائے؟
جواب: اپنے مال کا کچھ حصہ مثلا نصف ،ثلث وغیرہ اس دوسرے شخص کو بیچ کر اس کے ساتھ عقد شرکت کرلیتے ہیں تو یہ جائز ہے کیونکہ چلتے کاروبار میں شرکت کا جائز طریقہ...
کسی اسکول میں اپنی کتابیں بیچنے کے لیے پیسے دینا کیسا ؟
جواب: اپنے ادارے میں اس کی کتابیں لگوائے اور کسی سے اپنا کام نکلوانے کے لیے اسے کچھ دیا جائےوہ رشوت ہوتاہے، لہٰذا پبلیشر کااپنی کتابیں کسی کے اسکول می...
قرض دے کر مشروط نفع لینے کا حکم ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے کچھ لوگوں سے ادھار میں مال لیا تھا ، اب مزید مال کی ضرورت ہے ، لیکن اُن لوگوں کو اُن کی گزشتہ رقم ادا کیے بغیر مزید مال نہیں ملے گا ، اس لیے میں نے اپنے ایک دوست سے کچھ رقم ادھار لینے کے لیے رابطہ کیاتاکہ وہ رقم اُن لوگوں کو دے کر مزید مال لے لوں ، لیکن دوست کے ساتھ طے یہ کرنا ہے کہ میں اُس کے پیسے قرض خواہوں کو دے کر جو مال لاؤں گا ، اس میں سے ہر پیس پر معین مقدار میں دوست کو بھی نفع دیتا رہوں گا اور دوست کی اصل رقم میرے پاس ہی محفوظ رہے گی ، بعد میں وہ رقم بھی لوٹا دوں گا ۔ آپ سے یہ پوچھنا تھا کہ اس طرح میرا اپنے دوست سے قرض لینا اور اس کو یہ نفع دینا جائز ہے یا نہیں ؟
ایتھیکل ہیکر کا کسی کمپنی کا سسٹم ہیک کرکے پیسے کمانا
سوال: میں ایک سافٹ ویئر ڈیولپر ہوں اور ایتھیکل ہیکر ہوں۔ ہمارا کام یہ ہوتا ہے کہ کمپنیز ہم سے سافٹ ویئر وغیرہ بنواتی ہیں اور وہ خود ہمیں کہتی ہیں کہ ہمارا سافٹ ویئر ہیک کریں تاکہ انہیں اپنے اس سافٹ ویئر کی کمزوریاں معلوم ہوں اور اس کو فول پروف کروالیں۔ بعض کمپنیاں ایسی ہیں جو ہمیں دوسری کمپنیوں کے سافٹ ویئرز کو بھی ہیک کرنے کا کہتی ہیں کیا ایسا کرنا جائز ہے ؟
صاحبِ نصاب عورت کی بالغ محتاج اولاد کو زکوٰۃ دینا کیسا؟
جواب: اپنے والدین کے تابع نہیں، زکوٰۃ وصول کرنے میں بالغ افراد میں سے ہر فرد کی شرعاً اپنی انفرادی حیثیت کا اعتبار ہوتا ہے۔ لہذا پوچھی گئی صورت میں ا...
حج وعمرہ میں لازم ہونے والے دم کا گوشت کون کھا سکتا ہے ؟
سوال: میں سعودی عرب میں کام کے سلسلے میں مقیم ہوں ، میں شرعی فقیر (یعنی زکوۃ کا حقدار) نہیں ہوں ۔مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ یہاں جب لوگ حج و عمرہ کیلئے آتے ہیں تو بعض اوقات اُن پر دم لازم ہوتا ہے،تو اِن میں سے بعض لوگ میرےجاننے والے ہوتے ہیں جو دم کی ادائیگی کی بعد ،دم کی قربانی کا گوشت مجھے دیدیتے ہیں،توکیا اس صورت میں وہ گوشت میرے لئے کھانا جائز ہے؟اسی طرح ایک اور صورت بھی ہوتی ہے وہ یہ کہ بعض لوگ وہ گوشت قصاب کو ہی دیدیتے ہیں تو میں قصاب کے پاس جاکر اُنہیں پیسے دے کر اپنے کھانے کیلئے اُن سے وہ گوشت خریدلیتا ہوں ۔کیا میرا اس طرح دم کا گوشت خرید کر کھانا درست ہوگا؟