
شیئرز کی خرید و فروخت اور شیئرز کے کاروبار کی حیثیت
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کمپنیوں کے شیئرز دو طرح کے ہوتے ہیں: ایک وہ جن پر نفع و نقصان ہوتا ہے۔ دوم وہ جن پر فقط نفع ہو ، جس کو ہم سود کہتے ہیں ۔جناب عالی مندرجہ بالا دوسری قسم تو مکمل حرام ہے ، کیونکہ یہ سود ہے۔مگر میراآپ سے سوال یہ ہے کہ پہلی قسم جس میں شیئرز ہولڈر اپنے حصے کے شیئرز پر نفع بھی لے رہا ہے اور نقصان بھی برداشت کررہا ہے ، کیا وہ جائز نہیں؟ علماء و مفتیان کرام پہلی قسم یعنی نفع و نقصان والے شیئرز کو بھی حرام قرار دیتے ہیں اور اس کی دلیل یہ دی جاتی ہے کہ ہر کمپنی چونکہ قرضہ لیتی یا دیتی ہے ، تو اس قرضہ کے لینے ،دینے پر وہ سود کماتی یا دیتی ہے ، لہٰذا چونکہ کمپنی کی کمائی میں سود شامل ہوگیا ، لہٰذا اس کمپنی کے شیئرز خواہ وہ مساواتی ہوں ، وہ حرام ہیں۔علماء کرام کے اس موقف پر مجھ ناچیز اور کم علم رکھنے والے شخص کا سوال ہے : جیسے میں ایک سرکاری ملازم ہوں اور میری تنخواہ بھی سرکاری خزانے سے میرے بینک اکاؤنٹ میں آتی ہے ،توکیا آپ اس سرکاری تنخواہ و پنشن کو بھی حرام قرار دیں گے؟کیونکہ سرکار بھی تو دوسرے ملکوں اور بینکوں سےقرضہ لیتی اور خزانے سے پرائیویٹ بینکوں اور کمپنیوں کو قرضہ دیتی ہے۔اگر سرکاری تنخواہ و پنشن حرام ہے ، تو بڑے بڑے علماء ومفتیان کرام بھی تو سرکارسے تنخواہ و پنشن لیتے ہیں ،تو کیا وہ بھی حرام کمارہے ہیں؟ میرا سوال آپ سے مندرجہ بالا سوالات و حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ہے کہ مساواتی شیئرز جائز ہیں یا نہیں؟
مزار کے سامنے سجدہ کی حالت بنا کردعا مانگنا کیسا ؟
جواب: حرام ہے۔ فقہائے کرام نے تو افضل الخلق، محبوب رب العالمین، سرکارِ ابد قرار، حضور پرنور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مزارِ پُرانو...
کیا سوتیلی بھتیجی (یعنی باپ شریک بھائی کی بیٹی) کی بیٹی محرم ہے؟
جواب: حرام ہیں، لہذا سوتیلی بھتیجی (یعنی باپ شریک بھائی کی بیٹی) کی بیٹی بھی محارم عورتوں میں داخل ہے کہ بھائی ، سگا ہو یا ماں شریک یا باپ شریک وہ بھائی ہی...
بیوی کی سگی بھانجی سے زنا کرنے سے نکاح پراثر پڑے گا یا نہیں؟
جواب: حرام کام ہے، مگر پوچھی گئی صورت میں نکاح نہیں ٹوٹے گا ، اور نہ ہی اس کی بیوی اس پر حرام ہوگی بلکہ وہ بدستور اس کے نکاح میں رہے گی ، اس لئے کہ زن...
علاج کے لئے اپنا پیشاب پینا کیسا؟
جواب: حرام ہے ،اور حدیث مبارکہ میں واضح ارشاد فرمایا گیا کہ حرام میں شفاء نہیں ،نیز اپنا پیشاب پینا ایسا گھناؤنا اور غليظ كام ہے کہ کوئی بھی انسان جو طبی...
ایکسپائر ادویات بیچنے کا شرعی حکم ؟
جواب: حرام وگناہ ہے،کیونکہ ایکسپائرادویات عموماًمضر(نقصان دہ)ہوتی ہیں،بلکہ بعض اوقات تو جان لیوابھی ثابت ہوجاتی ہیں اورنبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے...
امتحانات میں رشوت لے کر نقل کروانا کیسا ؟
جواب: حرام کام ہے۔اولاً اس لئے کہ قانوناً جرم ہے اور پکڑے جانے کی صورت میں ذلت و رسوائی کا سبب ہے اور ایسا ملکی قانون ، جو خلاف شریعت نہ ہو اور اس کی خلاف و...
پی ایل ایس (PLS) اکاؤنٹ کے ذریعے ملنے والے نفع کا حکم ؟
جواب: حرام ہوتا ہے۔اس طرح بینک میں رقم رکھوا کر اس پر منافع لینا خواہ PLSاکاؤنٹ کے ذریعے ہو یا کسی اور اکاؤنٹ کے ذریعے ،سودوحرام ہے،لہذا آپ کا تنخواہ کے ل...
سوال: کتا حرام کیوں ہے؟
کہا کہ یہ دوائی میرے لئے حرام ہے اور پھر وہ دوا کھا لی
سوال: طبیعت خراب تھی، لیکن دوائی نہیں کھائی اور زبان سے یہ الفاظ کہے کہ یہ دوائی میرے لئے حرام ہے، پھر جب طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو وہی دوائی کھا لی، تو اس صورت میں کیا حکم ہوگا؟