
موزوں پر مسح کرنے کی مدت کتنی ہے ؟
جواب: دن رات اور شرعی مسافر کے لیے تین دن تین راتیں ہیں اور مدتِ مسح کی ابتدا (دیگر شرائط کی موجودگی میں) موزے پہننے کے بعد پہلی مرتبہ وضو ٹوٹنے کے وقت سے ...
کیا مسجد کی تعمیر میں حصہ ملانے کی منت پوری کرنا لازم ہے ؟
سوال: چند سال پہلے میرے دوست نے مجھ سے قرض لیا تھا، کئی بار کوشش کے باوجود قرض وصول نہیں ہوا تو میں نے منت مانی کہ اگر میرا قرض واپس مل گیاتو میں دس ہزار روپے اپنے شہر کی جامع مسجد کی تعمیر کے لیے دوں گا،اب قرض وصول ہو چکا ہے تو کیا شرعاً اس منت کو پورا کرنا لازم ہے؟
دس ہزار بار یارحمٰن پڑھنے کی منت ماننا ؟
سوال: میرا بیٹا بیمار تھا، تو میں نے منت مانی کہ اگر یہ ٹھیک ہوگیا تو دس ہزار بار”یا رحمٰن“ کا وِرد کروں گی، اب الحمدُ للہ بیٹا ٹھیک ہوگیا ہے، تو اس منت کو پورا کرنا لازم ہے یا نہیں ؟
منت کے نوافل ادا کرنے سے پہلے انتقال ہوگیا، تو اس کا فدیہ ادا کرنا
مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
مسافر نے 15 دن ٹھہرنے کی نیت کی اور اچانک کام پڑ گیا تو اب کیا حکم ہے ؟
سوال: میں اپنے آبائی علاقہ سے تقریبا 200 کلومیٹر دور ایک شہر میں پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت سے مقیم تھا۔ابھی چار دن ہی گزرے تھے کہ کسی کام کے سلسلے میں مجھےدو دن کے لئےقریبی شہرجو مدت سفر سے کم پر واقع ہے ، میں جانا پڑ گیا،تو ایسی صورت میں ان دو دنوں میں اور واپس آنے کے بعد میں پوری نماز پڑھوں گایا قصر کروں گا؟
قسطوں پر پلاٹ خریدنے میں کن باتوں کا خیال رکھا جائے؟
جواب: متعین قیمت اور قیمت کی ادائیگی کی مدت بیان کر دی جائے نیز خریدو فروخت کے قواعد و ضوابط کے خلاف کوئی ایسی بات نہ پائی جائے جو سودے کو ناجائز کرتی ہو۔...
سوال: اگر کسی نے رمضان میں تین دن کے اعتکاف کی منت مانی، تو کیا اب جو پابندیاں دس دن والے اعتکاف میں ہوتی ہیں، وہ ان تین دن میں بھی ہوں گی یا نہیں ؟ یا پھر یہ نفلی اعتکاف کی طرح ہوگا ؟
عورتوں کے لیے روزے سے متعلق اہم مسئلہ
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کسی عورت کے حیض کی عادت چھ دن ہو، لیکن پانچویں دن اُسے خون آنا بند ہوجائے۔ اب اگر پانی پر قدرت حاصل نہ ہونے کی صورت میں اُس عورت کو صبح صادق سے پہلے پہلے اتنا وقت مل جاتا ہے کہ وہ تیمم کرکے وقت کے اندر ہی تکبیرِ تحریمہ کہہ سکے، تو کیا اس صورت میں اُس عورت پر اُس دن کا روزہ فرض ہوگا ؟
فلیٹوں کی بکنگ پرپیش آنے والے جدید مسائل
جواب: متعین فلیٹ ہی دینے کا لزوم: استصناع میں متعین چیز دینا ہی ضروری ہے یا نہیں یہ ایک تنقیح طلب مسئلہ ہے ۔ عام استصناع میں تو کئی اعتبار سے احکام مخ...
منّت کے نوافل ایک ہی وقت میں پڑھنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک اسلامی بہن نے اس طرح منت مانی کہ اگر اس کا فُلاں کام ہوگیا ، تو وہ سو نوافل ادا کرے گی۔ اب اس کا وہ کام ہوگیا ہے، تو منت کے نوافل ایک ہی دن اکٹھے پڑھنے ہوں گے یا الگ الگ دنوں میں بھی پڑھ سکتی ہے کہ تھوڑے آج پڑھ لئے، پھر اگلے دن، پھر کچھ دنوں بعد، اس طرح کرسکتی ہے یا نہیں؟ نوٹ : نیت میں اکٹھے یا الگ الگ، کسی طرح کی تعیین نہیں تھی۔ سائلہ:اسلامی بہن (صدر، کراچی)