سرچ کریں

Displaying 101 to 110 out of 2755 results

101

بیٹی کو کس عمر میں نماز، روزہ کا حکم دینا چاہیے؟

سوال: شرعی مسئلہ بیان کیا جاتا ہے کہ بیٹے کو سات سال کی عمر میں نماز،روزے کا حکم دینا چاہیے،تو سوال یہ ہے کہ بیٹی کو بھی سات سال کی عمر میں نماز، روزے کا حکم دینا چاہیے یابیٹی کے لیے شریعت نے کوئی الگ عمر بیان کی ہے؟

101
102

اسلامی احکامات کی تشریح میں اختلاف ہے تو پھر اسلام پر عمل کیوں کریں؟

جواب: نماز بنی قریظہ پہنچ کر پڑھے۔ اب نماز کا وقت راستے میں آ پہنچا تو بعض نے کہا: ہم تو جب تک بنی قریظہ کے پاس نہ پہنچ لیں گے، عصر کی نماز نہیں پڑھیں گے ...

102
103

فجر کی نماز قضا ہوجائے ،تو فرضوں کے ساتھ سنتیں بھی پڑھنی ہیں ؟

سوال: اگر کسی کی فجرکی نمازقضا ہوجائے اور اسی دن سورج نکلنے کے بیس منٹ بعد ضحوۂ کبریٰ سے پہلے پہلے پڑھنی ہو ، تو کیا سنت اور فرض دونوں ادا کریں گے اور کیا فرضوں کے ساتھ ساتھ سنت میں بھی قضا کی نیت کریں گے؟

103
104

امام کا نماز کے بعد اجتماعی دعا کروانا کیسا؟

سوال: ہرنمازکے بعدامام صاحب کااجتماعی دعاکروانا کیسا ہے؟بعض لوگ اسے بدعت کہتے ہیں ،قرآن و حدیث کی روشنی میں اس کا جواب عطا فرمائیے ۔

104
105

ڈیڑھ ماہ کے بچے کا جنازہ پڑھا جائے گا اور اگر جنازہ پڑھے بغیر دفن کر دیا، تو کیا حکم ہے ؟

سوال: کیا ڈیڑھ مہینے کے بچے کا نمازِ جنازہ ہوتا ہے؟ اگر ہوتا ہے اور بغیر جنازہ پڑھے ہی اُس بچے کو دفنادیا گیا ہو، تو اب اس کا کیا کفارہ ہے؟

105
106

نماز میں بنا کرنے کا ثبوت

سوال: نماز میں بنا کرنے کا جواز کہاں سے ثابت ہے؟ اور بنا کس طرح کی جاتی ہےمجھے سمجھ نہیں آرہا ہے کیونکہ میں نے یہ مسئلہ سنا ہے کہ نماز میں تین قدم چلنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے ،تو جس شخص کا نماز میں وضو ٹوٹ جائے،وہ کس طرح وضو کرکے اپنی نماز کو وہاں سے ہی پڑھے گا حالانکہ وضوکے لیے اسے تین قدم سے زیادہ چلناپڑے گا،جوکہ عمل کثیر ہے اوریہ نمازکے منافی ہے ؟اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرمائیں ۔

106
107

ایک بار جنازہ پڑھنے کے بعد دوبارہ جناز پڑھنے کا شرعی حکم

سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زیدکاانتقال ہوا،اس کاوالداس سے پہلے ہی فوت ہوگیاتھا،زید کے چاربیتےہیں،اس کے بڑے بیٹے نے نمازہ جنازہ اداکرلی ،بقیہ تین چھوٹے بیٹوں نےزیدکی نمازجنازہ نہیں پڑھی اورنہ ہی جنازہ کی نمازان تینوں بیٹوں کی اجازت سے قائم کی گئی تھی ۔اس صورت میں بقیہ بیٹے دوبارہ جنازہ پڑھ یاپڑھواسکتے ہیں؟

107
108

زخم مسلسل بہہ رہا ہو، تو نماز کس طرح پڑھیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے بھائی کو اینل فسٹولا(Anal Fistula) بیماری ہے،اس میں پاخانہ کی جگہ کے قریب ایک پھوڑا سا بنتا ہے، جس سے پیپ نکلتا ہے، بعض دفعہ اس جگہ سے مسلسل پیپ بھی نکلتا رہتا ہے، ایسی صورت میں اگر دورانِ نماز اُس جگہ سے پیپ خارج ہوجائے، تو نماز کا کیا حکم ہوگا؟ کیا دورانِ نماز پیپ نکلنے کے باوجود نماز کو جاری رکھا جاسکتا ہے، یا پھر کپڑے تبدیل یا پاک کرکے پھر سے نماز پڑھنی ہوگی؟ شرعی رہنمائی فرمادیں۔

108
109

نابینا شخص نماز میں قہقہہ لگادے، تو نماز کا کیا حکم ہے؟

سوال: اگر بالغ نابینا شخص رکوع و سجود والی نماز میں کسی بات پر قہقہہ لگادے، تو اُس کی نماز کا کیا حکم ہے ؟ رہنمائی فرمادیں۔

109
110

سجدہ سہو کا ایک سجدہ رہ گیا تو نماز کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اِس مسئلے کے بارے میں کہ نمازی نے بھول کر سجدہ سَہْو کے دوسجدوں میں سے ایک کیا اور نماز مکمل کر لی، تو نماز کا کیا حکم ہے؟

110