
دوران ِ اعتکاف جنازہ پڑھانے کیلئے جانے کاحکم
سوال: میں ایک مسجد میں امامت کرتا ہوں ، ہمارے علاقے میں جب کوئی شخص فوت ہوجاتا ہے ، تو اس کا جنازہ بھی میں ہی پڑھاتا ہوں ، عمومی طور پر میرے علاوہ کوئی اور جنازہ پڑھانے کے لیے نہیں ہوتا۔ اب میرا ارادہ سنت اعتکاف میں بیٹھنے کا ہے ، لیکن علاقے والے کہہ رہے ہیں کہ اگر دوران اعتکاف کوئی شخص فوت ہو گیا ، تو پھر اس کی نماز جنازہ کون پڑھائے گا؟ لہٰذا آپ اعتکاف میں نہ بیٹھیں ، کیونکہ نماز جنازہ کےلیے مسجد کے باہر الگ سے ایک میدان ہے اور یہ میدان نہ تو عین مسجد ہے اور نہ ہی فنائے مسجد۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا دوران اعتکاف میں جنازہ پڑھانے کے لیے باہر جا سکتا ہوں یا نہیں؟
دورانِ نماز قراءت میں غلطی ہونے پر غیر نمازی کا لقمہ لینا
سوال: ایک اسلامی بہن نے نماز پڑھتے ہوئے قراءت میں کچھ غلطی کی ،دوسری اسلامی بہن جو ساتھ موجود تھی نماز میں نہیں تھی، اس نے اسے درست قراءت بتائی اور اس کے بتانے کے بعد اس اسلامی بہن نے نماز میں قراءت کو درست کر لیا، تو کیا اس کی نماز ہوجائے گی؟
فرض نمازتنہا پڑھنے والے کے ساتھ نماز میں شامل ہونے کا طریقہ
سوال: ہمارے یہاں چھوٹی مسجد ہے اور اس طرح کی صورت حال پیش آتی رہتی ہے کہ نمازی نہیں ہوتے اورامام صاحب تنہا نماز پڑھتے ہیں۔امام صاحب کے نماز شروع کرنے کے بعد اگر کوئی شخص آتا ہے ، تو وہ کس طرح امام صاحب کے ساتھ نماز میں شامل ہو اور اگر نمازی شامل ہو، تو پھر امام صاحب وہیں سے بقیہ قراءت اور باقی نماز کی تمام تکبیرات بلند آواز سے کہیں گے یا کیا صورت اختیار کریں گے؟
وتر کی نماز پڑھتے ہوئے فجر کا وقت شروع ہوجائے تو کیا حکم ہے؟
سوال: نماز وتر پڑھتے ہوئے اگر دورانِ نماز، فجر کا وقت شروع ہوجائے ،تو کیا وتر کی نماز ادا ہوجائے گی،یا وہ قضا کہلائے گی؟
ڈرائیور کو مالک کی نیت معلوم نہ ہو تو نماز پوری پڑھے گا یا قصر؟
سوال: میں سعودی شہر قصیم میں شیخ کا ڈرائیور ہوں اور میری رہائش بھی شیخ کے ساتھ قصیم میں ہے۔ شیخ کا جب بھی سفر ہوتا ہے،تو مجھے یہ معلوم ہوتا ہے کہ کس شہر جانا ہے اور کہاں کہاں رُکنا ہے لیکن اکثر یہ معلوم نہیں ہوتا ،کہ وہاں قیام کتنے دن کا ہے۔شیخ سے اس کی نیت پوچھنا ممکن نہیں۔ جب مجھے معلوم ہے کہ مجھے شرعی سفر سے زیادہ سفر کرنا ہے، لیکن وہاں پہنچ کرقیام کتنے دن کرنا ہے ،یہ معلوم نہیں ،تو اس صورت میں مکمل نماز پڑھوں گایا قصر؟یا میں اپنی الگ سے نیت کروں ؟
شادی کی دعوت کے لئے کون سا وقت رکھا جائے، جس میں نمازوں کی پابندی ہوسکے
سوال: شادیوں کے موقع پر پکے نمازی بھی فرض نمازوں کی پابندی نہیں کرتے، نماز کی پابندی کرنا چاہیں تو کیسے کریں؟ شادی کا ٹائم ٹیبل کیا رکھنا چاہیے کہ جس میں نماز کی پابندی ہو سکے؟ دلہا اور دلہن کی بھی نماز قضا نہ ہو۔؟ اگر عشاء کے بعد نکاح کر لیا جائےتو ایسا کرنا کیسا ہے؟
عورت کا مرد کے برابر میں کھڑے ہو کر نماز پڑھنا
سوال: اگر مرد نماز پڑھ رہا ہو اور عورت اس کے ساتھ آ کر کھڑی ہو جائے تو اس صورت میں مرد کی نماز ٹوٹ جاتی ہے کیا یہ حکم جماعت کی صورت میں ہے یا پھر منفرد پڑھنے کی صورت میں بھی جیسے کہ گھر میں اگر شوہر اور بیوی اپنی اپنی نماز پڑھیں لیکن بیوی شوہر کے برابر میں ہو؟
سوال: ایک شخص شرعی سفر کرتے ہوئے مکہ مکرمہ میں ایامِ حج سے قبل 20 دن کے ارادے سے داخل ہو، لیکن ساتھ ہی اس کی یہ نیت بھی ہو کہ میں 10 دن بعد عمرے کا احرام باندھنے مکہ مکرمہ سے باہر مقامِ جعرانہ جاؤں گا۔ تو کیا اُس کا یہ سفر دو حصوں میں تقسیم ہوگا؟ اور وہ شخص مکہ مکرمہ میں پوری نماز پڑھے گا یا قصر کرے گا؟؟
نماز جنازہ کی تکرار کرناکیسا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ ہمارےمحلے میں نوابشاہ سےتعلق رکھنے والے کچھ افراد کرائے پر رہتے ہیں ،ان کے والد کا انتقال ہوگیا تو ان کی نماز جنازہ محلے کی جامع مسجد کے سنی صحیح العقیدہ امام صاحب(جو ماشاء اللہ بہت متقی وپرہیز گار بھی ہیں) نے پڑھایا لیکن ان کے بیٹوں نے اس وجہ سے جنازہ کی نماز میں شمولیت اختیار نہیں کہ جنازہ نوابشاہ لے کر جانا تھاتاکہ وہاں پر موجود رشتے دار بھی ان بیٹوں کے ساتھ دوبارہ نمازِجنازہ میں شریک ہوسکیں تو معلوم یہ کرناہےکہ اس صورت میں نماز جنازہ دوبارہ پڑھی جاسکتی ہے یا نہیں ؟ نوٹ: زبانی معلومات لینے پر سائل نے بتایا کہ میت کے ورثاء نارمل قسم کے لوگ ہیں نمازی ہیں لیکن نیکی وپرہیز گاری میں نمایاں نہیں ۔
دورانِ نماز بچہ سے گلاس لے کر سائیڈ میں رکھنا
سوال: اگر دوران نماز بچہ کانچ کا گلاس ہاتھ میں لے اور ڈر ہو کہ وہ توڑ دے گا تو کیا اس سے لے کر سائیڈ پر رکھ سکتے ہیں؟ اگرکسی نے ایسا کیا، تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے؟