سرچ کریں

Displaying 1101 to 1110 out of 5690 results

1101

نماز میں عورت کے سر کے لٹکے ہوئے بالوں کا حکم ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نماز کے اندر ستر عورت کے معاملے میں عورت کے سر سے نیچے لٹکتے ہوئے بال جدا عضو ہیں یاجو بال سر پر ہیں ان سمیت یہ ایک عضو ہیں؟

1101
1102

بیٹیوں کو حصہ نہ دینا کیسا ؟‎

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ان مسائل کے بارے میں کہ (1)ہمارے ہاں میراث میں بہنوں کو حصہ نہیں دیا جاتا بلکہ سارا مال بھائی ہی لے لیتے ہیں ، ایسا کرنا کیساہے؟ (2)اگر کسی کے ہاں بہنیں مطالبہ نہ کرتی ہوں اور نہ ہی بہنوں کو دینے کا رواج ہو ، تو کیا اس رسم و رواج پر عمل کیا جا سکتا ہے ؟ (3)اگر بہنیں اپنا حصہ معاف کر دیں اور بھائیوں کو کہہ دیں کہ ہم نے اپنا حصہ نہیں لینا ، تو کیا حکم ہے ؟ (4)اگر بہنیں اپنا حصہ بھائیوں کو ہبہ کرنا چاہیں ، تو کیا طریقہ کار ہے ؟ (5)اگر بہنیں بھائیوں کو ہبہ کردیں ، تو کیا اس ہبہ سے رجوع کر سکتی ہیں ؟

1102
1104

مسبوق نے امام کے ساتھ سلام پھیر دیا ،تو نماز کا حکم

سوال: امام نے جب نماز سے نکلنے کے لیے سلام پھیرا ،تو ایک مسبوق مقتدی نے بھی بُھولے سے امام کے سلام کے بالکل ساتھ ساتھ بلا تاخیر داہنا سلام پھیر دیا، پھر فوراً یاد آ گیا،تو کھڑےہو کر اپنی نماز مکمل کر لی اور سجدہ سہو بھی نہیں کیا، تو معلوم یہ کرنا ہے کہ اس کی نماز درست ہو گئی یا نہیں ؟یا اس صورت میں اس پر سجدہ سہو لازم تھا ؟

1104
1105

امام کے پیچھےنماز پڑھتے ہوئے تکیبرِ تحریمہ و دیگر تکبیرات کہنے کا حکم

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ امام کے پیچھے نماز پڑھتے ہوئے مقتدی کو بھی تکبیراتِ تحریمہ اور باقی تکبیرات کہنی ہوتی ہےیا نہیں؟

1105
1107

دعائے قنوت بھول کر رکوع کیا پھر واپس آکر پڑھی

سوال: اگر کوئی شخص نماز وتر کی تیسری رکعت میں تکبیر قنوت اور دعائے قنوت پڑھنا بھول جائے اوررکوع میں چلا جائے اور پھراسے رکوع میں یاد آئےتو واپس قیام کی طرف لوٹ آئے اورتکبیر کہہ کر دعائے قنوت پڑھے اور دوبارہ رکوع کرے توکیااس کی نماز واجب الاعادہ ہوگی ؟

1107
1109

ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی سے گھر بنانے کے لیے سودی قرض لینا کیسا ؟

سوال: ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کی جانب سے کم اور متوسط آمدنی والے افراد کو گھر فراہم کرنے کے لئے ایک ہاؤسنگ فنانس اسکیم کا آغاز کیا گیا،جس میں مکان،فلیٹ کی تعمیر اور خریداری کے لیے تقریباً پینتالیس لاکھ (4500000)تک کا قرضہ دیا جارہا ہےاور واپسی کی مدت بیس سال تک ہے اور اس قرضہ کا بارہ فیصد ریٹ مقرر کیا گیا ہے جو قرضہ لینے والے کو اضافی ادا کرنا ہوگا۔مثال کے طور پر کسی نے کمپنی سے دس لاکھ روپے لیے ہیں تو اسے ایک لاکھ بیس ہزار(120000)روپے اضافی دینے ہوں گے۔اس اسکیم کے متعلق شرعی حکم کیا ہے ؟ کیا ہم اس اسکیم کے تحت قرض لے سکتے ہیں یا نہیں ؟

1109
1110

نماز کی رکعتوں کی تعداد میں شک ہوجائے تو کیا کریں؟

سوال: کسی کو نماز کی رکعت میں کنفیوژن ہو مثال کے طور پر چار رکعت والی نماز کے دوران وہ یہ بھول جائے کہ اس کی تیسری رکعت چل رہی ہے یا دوسری تو اس صورت میں کیا حکم ہے؟

1110