
سیکولرز کا میثاقِ مدینہ کو سیکولر ریاست قرار دینا درست ہے؟
سوال: سیکولر طبقہ لوگوں کو دھوکہ دینے کے لئے یہ بات مشہور کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ مدینہ طیبہ میں آپ علیہ الصلوٰۃ و السلام نے ایک ایسا معاشرہ قائم کیا تھا ، جس کی بنیاد مذہب نہیں تھی۔ اس دعوے کی دلیل یہ پیش کی جاتی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے مدینے کی تمام اَقوام و مذاہب کے ساتھ میثاقِ مدینہ کیا تھا ، جس کے مطابق ہر شخص کو مذہبی و معاشرتی آزادی حاصل تھی اور ریاست کا تحفظ و دفاع تمام فریقوں کے لئے یکساں لازم تھا اور یہی سیکولرازم اور ملٹی کلچرازم کی اصل روح ہے۔مطلب یہ کہ سیکولر لوگ میثاق مدینہ کو سیکولر ریاست قرار دیتے ہیں۔ شرع اس حوالے سے کیا کہتی ہے؟
کیا عورت کو نماز میں ہتھیلیاں یا تلوے ظاہر کرنا ضروری ہے ؟
سوال: نماز کے دوران عورت کے لئے سترِ عورت بتایا گیا ہے کہ ہاتھوں کی ہتھیلیاں، پاؤں کےتلوے اور منہ کی ٹکلی کے علاوہ باقی تمام بدن چھپانا لازم ہے ، تو کیا یہ ضروری ہے کہ نماز میں ہاتھوں کی ہتھیلیاں یا پاؤں کے تلوے نظر آئیں ؟ اگر کوئی عورت گلوز(دستانے) یا سوکس (موزے) پہن کر نماز پڑھے ، تو کیا حکم ہوگا؟
سوال: میّت کو غُسل دینا سنت ہے فرض ہے یا واجب؟ اور میت کو بغیر غُسل کے دفن کرنا کیسا ہے؟
اقامت کی نیت میں پندرہ دن کی تعیین کی وجہ
سوال: مسافر کے مقیم ہونے کے لیے کسی شہر میں پندرہ دن اقامت کی نیت کرنے کا جو مسئلہ ہے، اس میں پندرہ دن کی تعیین کی کیا وجہ ہے؟
مقدس اشیاء قرآن، کعبہ شریف وغیرہ کی قسم کھانے کا حکم
جواب: کرنے یا نہ کرنے کے متعلق قرآن کی قسم کھانے کی صورت میں وہ منعقد ہوجائے گی اور توڑنے کی صورت میں کفارہ لازم ہوگا ۔ الله جل شانہ کی ذات و صفات کے ...
حضرت جبریل علیہ السلام نبی پاک ﷺ کے استاذ ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اللہ تعالی نے قرآن ِ کریم میں ارشاد فرمایا ﴿عَلَّمَهٗ شَدِیْدُ الْقُوٰى ﴾ ترجمہ: انہیں سخت قوتوں والے نے سکھایا۔(النجم: 5) آیت کا معنی یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کو حضرت جبریل علیہ السلام نے قرآن سکھایا۔ گویا اِس آیت ِمبارکہ میں حضرت جبریل امین علیہ السلام کو نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کا معلم اور استاد ہونا بتایا گیا۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا یہ کہنا درست ہے کہ حضرت جبریل امین علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے استاد ہیں؟ اگر یہ درست نہیں، تو فتاوی رضویہ میں جو حضرت جبریل امین کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا استاد ہونے کا ذکرہے، جیساکہ فتاوی رضویہ میں ہے : جبرئیل علیہ السلام من وجہ رسول ا ﷲ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے استاذ ہیں، قال تعالٰی﴿عَلَّمَهٗ شَدِیْدُ الْقُوٰى﴾۔“ (فتاوی رضویہ، 29353/)، اس کا کیا محمل ہے؟ اس بارے میں تفصیلاً رہنمائی فرما دیں۔
ضامن فوت ہوجائے ، تو قرض کا ورثاء سے مطالبہ کرنا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے والد صاحب کا چند ماہ قبل انتقال ہوا ہے، انہوں نے اپنی زندگی میں ایک دوست کے قرض کی ضمانت دی تھی کہ اگر وہ قرض مقررہ وقت پہ ادا نہ کرے، تو میں ضامن ہوں۔والد صاحب کو کچھ اندازہ تھا کہ وہ قرض کی ادائیگی کے معاملے میں ٹھیک نہیں ہے، لیکن دوست نے اصرار کیا کہ اگر آپ ضمانت دیں گے، تو مجھے قرض مل جائےگا، تو ابو نے دوستی کی خاطر اس کی ضمانت دیدی تھی، اب قرض کی مقررہ تاریخ گزر چکی ہے، لیکن اس نے ابھی تک قرض ادا نہیں کیا، قرض خواہ نے ہم سے مطالبہ کیا ہے کہ آپ کے والد نے ضمانت دی تھی، ان کے انتقال کے بعد آپ اس معاہدے کو پورا کرتے ہوئے میر اقرض ادا کریں، تو کیا شرعی اعتبار سے ہم اس معاہدے کو پورا کرنے کے پابند ہوں گے یا نہیں؟ اور کیا قرض خواہ کا ہمارے والد کی ضمانت کو بنیاد بنا کر ہم سے قرض کا مطالبہ کرنا شرعاً درست ہے؟ (2) میرے ایک دوست نے بہار شریعت کا جزئیہ بھیجا تھا، اس کی عبارت یہ ہے کہ ’’ اگر کفیل مر گیا، جب بھی کفالت باطل ہو گئی، اس کے ورثہ سے مطالبہ نہیں ہو سکتا۔‘‘(حصہ 12، صفحہ 836)اس جزئیے کے مطابق کیا حکم ہو گا؟ نوٹ: سائل نے وضاحت کی ہے کہ ضمانت والی رقم ترکے میں سے بآسانی ادا کی جا سکتی ہے۔ نیز ابو نے اپنا کوئی وصی مقرر نہیں کیا۔
دلہن نے مہنگا میک اپ کیا ہو اور وضو ٹوٹ جائے تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگر کسی دلہن کا میک اپ کروانے کے بعد وضو ٹوٹ جائے،تو اس کے لیے کیا حکم ہوگا ؟ میک اپ 30 سے 35 ہزار اور کوئی کوئی 60 سے 70 ہزار تک کا ہوتا ہے، تو کیا وضو کے لئے چہرہ وغیرہ اعضائے وضو دھونا لازم ہوں گے؟
کیا بیوی کو اپنے گھر والوں کے ساتھ رکھنا ضروری ہے ؟
سوال: میّت کو غُسل دینا سنت ہے فرض ہے یا واجب ؟ اور میت کو بغیر غُسل کے دفن کرنا کیسا ہے؟