
موبائل ریپئرنگ کے کام کی وجہ سے ناخن بڑھانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میں موبائل ریپئرنگ کا کام کرتا ہوں ،جس میں ہاتھ کے ناخن سے بہت زیادہ کام لینا پڑتا ہے،کیا اس وجہ سے ناخن بڑھانے کی اجازت ہے جبکہ اسکی صفائی کا خیال بھی رکھا جائے؟ سائل:ملک ساحل (کمرشل مارکیٹ،راولپنڈی)
تمام کمائی ضروریا ت میں خرچ ہوجا تی ہیں ،کیا ایسے کوزکوۃ دےسکتے ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید ایک غریب آدمی ہے اورپرزے بناکر گزر بسر کرتا ہے ۔ اس کی دکان میں جو مال پڑا ہے وہ تقریبا سات ہزار روپے تک کا ہے ۔ ماہانہ دس ہزار روپے کماتا ہے جو کہ اس کی ضروریات میں خرچ ہوجاتا ہے ۔ اس کے علاوہ اسے مرحوم والد کی میراث میں سے دوکمروں پر مشتمل مکان بھی بطور حصہ ملا ہے،چونکہ زید غیر شادی شدہ ہے اس لیے اس نے وہ مکان کرایہ پر دیا ہوا ہے ، ماہانہ 3000 کرایہ وصول ہوتا ہے لیکن وہ بھی اس کی ضروریات میں خرچ ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کے پاس سونا ، چاندی وغیرہ کچھ نہیں ہے ۔ کیا ایسی صورت میں زید کو زکوٰۃ دی جاسکتی ہے یا نہیں ؟ سائل:محمد رضوان عطاری (ممتاز کالونی، حیدرآباد )
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف کرنے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اپنے واش روم میں ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا، بعض لوگ کہتے ہیں کہ اس طرف بغداد شریف ہے، اگر منع ہے تو پھر اس کا رخ کس طرف رکھا جائے؟ سائل:محمد اشفاق (راولپنڈی)
صاحب ترتیب پر فجر باقی تھی اور ظہر پڑھادی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک شخص صاحب ترتیب ہے، اس کی فجر کی نماز چھوٹ گئی، اور اس نے ظہر کی نماز میں امامت کروائی، ظہر کی نماز کے بعد اس نے فجر کی نماز بھی قضا کر لی، اب اس صورت میں حکم یہ ہے کہ اس کی ظہر کی نماز فاسد ہو گئی، اور ظہر کا اعادہ کرنا ہو گا، لیکن چونکہ اس شخص نے ظہر کی نماز میں امامت کی تھی، اب اگر اس کی نماز فاسد ہے تو اس کے پیچھے مقتدیوں کی نماز بھی فاسد قرار دی جائے گی، یا نہیں ؟
غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ غائبانہ نمازجنازہ پڑھنا درست ہے یا نہیں ؟ سائل:زبیر احمد ( راولپنڈی)
میاں بیوی میں ایک سال تک جدائی رہی کیا اب نکاح دوبارہ کرنا ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میری زوجہ گھریلو ناچاقیوں کی وجہ سے میکے چلی گئی، سسرال والوں کی طرف سے کچھ شرائط ہمیں منظور نہیں تھی، جس وجہ سےتقریبا ایک سال ہم نے بالکل رابطہ نہیں کیا، نہ ان کی طرف سے رابطہ ہوا، اب خاندان کے بعض بڑے افراد نے صلح صفائی کروا دی ہے، اس صورت میں اکٹھا رہنے کے لئے کیا دوبارہ سے نکاح کرنا پڑے گا؟ جبکہ میں نے اب تک کوئی طلاق نہیں دی، نہ زبانی نہ تحریری، اس جھگڑے میں بھی نہیں دی کیونکہ مجھے امید تھی کہ معاملات طے ہو جائیں گے۔ سائل:منظور احمد (راولپنڈی)
نماز جنازہ کی تکرار کرناکیسا ہے؟
جواب: شرع درج ذیل ہے۔ پہلامسئلہ کہ امام مسجدمحلہ جوتقوی وپرہیز گاری میں اولیاء میت سے افضل وبہتر ہے،نے جنازے کی نماز پڑھائی اور اس میں میت کے اول...
بالغہ بیٹی کا شفقت سے بوسہ لیا تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زیدنے اپنی بالغہ بیٹی کادوسروں کی موجودگی میں رخسارپربوسہ لیا،کیازیدکی بیوی اس پرحرام ہوگئی جبکہ زیدکاحلفیہ بیان ہے کہ میں نے شفقت سے بوسہ لیاتھانہ کہ نعوذباللہ بری نیت سے لیاتھا۔جوحکم شرع ہوواضح فرمائیں ۔
سوال: کیافرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ فی زمانہ جونعت کے ساتھ دف بجایاجاتاہے اس کابجاناکیساہے ؟ سائل:ابوبکرشفیق احمدعطاری(سرگودھا)
کیا سوتے میں طلاق دینے سے ہوجاتی ہے یا نہیں؟
سوال: کیافرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگرکوئی شخص سوتے میں اپنی بیوی کوطلا ق دے دے توطلاق ہوجائے گی یانہیں ہوگی ؟